Saturday, February 24, 2024

ایل ڈی اے کو سگنل فری منصوبہ شروع کرنے کا اختیار نہیں: لاہور ہائیکورٹ

ایل ڈی اے کو سگنل فری منصوبہ شروع کرنے کا اختیار نہیں: لاہور ہائیکورٹ
May 20, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے قرار دیا ہے کہ آرٹیکل ایک سو چالیس کے تحت ایل ڈی اے کو سگنل فری منصوبہ شروع کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے ایک سو دس صفحات پر مشتمل فیصلے میںقرار دیا کہ سگنل فری منصوبہ شروع کرنے کا اختیار ضلعی حکومت کے پاس ہے اور یہ اختیار اس سے چھین لیا گیا۔ فل بینچ نے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ ماحولیات کا محکمہ ایک حکومتی محکمہ بن گیا ہے، ماحولیات کے حوالے سے کوئی ماہر موجود نہیں ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے سگنل فری کوریڈور منصوبے کو کا لعدم قرار دیا تھا۔