ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ

اسلام آباد(ویب ڈٰیسک)ایل پی جی کی قیمتوں میں 5 روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیاجس گھریلو سلنڈر 40 اور کمرشل سلنڈر 160 روپے مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی مارکٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 5 روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد لاہور ،گوجرنوالہ اور جہلم میں ایل پی جی کی نئی قیمت 85روپے فی کلو گرام مقرر کر دی گئی۔
کراچی میں ایل پی جی 80 روپے فی کلو گرام فروخت ہو گی حیدر آباد،صادق آباد اور اٹک میں 90 روپے آزاد کشمیر میں 95 روپے راولپںڈی اسلام آباد میں 100 روپے جبکہ گلگت بلتستان میں 110 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی ۔
قیمتوں میں اضافے سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 40 اور کمرشل سلنڈر 160 روپے مہنگا ہو گیا۔