ایس پی پرائیویٹ لمیٹڈ کے وفد کی وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات، کم آمدنی والے افراد کو گھر فراہم کیے جائیں گے: نوازشریف

اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ کم آمدنی والے افراد کو گھر فراہم کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے ایس پی پرائیویٹ لمیٹڈ کے وفد نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو کم آمدنی والے ہائوسنگ منصوبہ پر بریفنگ دی اور بتایا کہ ملک میں تیس لاکھ گھروں کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ گھر ہر انسان کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے لہٰذا حکومت کم آمدنی والے افراد کو گھر فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔