Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28مئی تک توسیع، سپرماڈل نے پیشی پر ویڈیو بنانے والے شخص کا بازو مروڑ دیا

ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28مئی تک توسیع، سپرماڈل نے پیشی پر ویڈیو بنانے والے شخص کا بازو مروڑ دیا
May 25, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں اٹھائیس مئی تک توسیع کردی گئی جبکہ ماڈل نے اپنے والد سے ملنے سے صاف انکار کردیا، غصے میں آئیں تو ویڈیو بنانے والے کا بازوبھی مروڑدیا۔ تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارملزمہ ماڈل ایان علی کو پولیس نے آج بینکنگ کورٹ میں پیش کیا۔ اس موقع پر ملزمہ کے خلاف چالان پیش نہ کرنے پر ملزمہ کے وکیل نے اعتراض کیا جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کی سرزنش کرتے ہوئے تحریری وضاحت طلب کر لی۔ عدالت نے ملزمہ کے ریمانڈ میں اٹھائیس مئی تک توسیع کردی۔ اس دوران ماڈل کے والد راجا حفیظ نے عدالتی احاطے میں ان سے ملاقات کی کوشش کی تو انہوں نے اپنے وکلاءکو کہا کہ وہ اس شخص سے نہیں مل سکتیں جس نے پانچ سال قبل انہیں اور ان کی والدہ کو اکیلا چھوڑ دیا تھا۔ ماڈل ایان غصے میں لال پیلی نظر آئیں اور ویڈیو بنانے والے ایک شخص کا بازوبھی مروڑ دیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔