Friday, September 20, 2024

انگوٹھوں کے نشانات سے متعلق معاملات کو بے نقاب ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن نے ہمارے تحفظات کا کوئی جواب نہیں دیا: جہانگیر ترین

انگوٹھوں کے نشانات سے متعلق معاملات کو بے نقاب ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن نے ہمارے تحفظات کا کوئی جواب نہیں دیا: جہانگیر ترین
May 23, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے تحفظات کا کوئی جواب نہیں دیا۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انگوٹھوں کے نشانات سے متعلق معاملات کو بے نقاب ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مقناطیسی سیاہی کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے تحفظات کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔ یہی وجہ ہے کہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کو بھی انکوائری کمیشن میں ضرور بلانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتوں کے ایم این ایز الیکشن مہم چلا رہے ہیں لیکن انہیں کسی قسم کا نوٹس نہیں دیا گیا۔