Sunday, December 4, 2022

انٹرنیشنل کرکٹ بحالی پر پی سی بی سے زیادہ سکیورٹی ادارے، شائقین اور میڈیا مبارکباد کے مستحق، بھارت کے ساتھ سیریز جلد ہو گی: نجم سیٹھی

انٹرنیشنل کرکٹ بحالی پر پی سی بی سے زیادہ سکیورٹی ادارے، شائقین اور میڈیا مبارکباد کے مستحق، بھارت کے ساتھ سیریز جلد ہو گی: نجم سیٹھی
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین اور گورننگ بورڈ کے رکن نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ملک میں کرکٹ کی بحالی پر ہر کوئی مبارکباد کا مستحق ہے۔ امید ہے کہ بھارت کے ساتھ بھی سیریز جلد ہو گی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی کے بعد نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ملک میں انٹرنینشل کرکٹ کے آنے پر پی سی بی سے زیادہ سکیورٹی ادارے، شائقین اور میڈیا مبارکباد کا مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم نے بہت ہمت کا مظاہرہ کیا اور دباؤ برداشت کرتے ہوئے پاکستان کا دورہ کیا۔ صدر ممنون حسین نے زمبابوے کی ٹیم کو کھانے کی دعوت بھی دی ہے۔ انہوں پاک بھارت کرکٹ کے حوالےسے کہا کہ یہ سیریز کہیں بھی ہو کرکٹ کی سب سے بڑی سیریز ہو گی۔ نجم سیٹھی نےامید ظاہر کی کہ کرکٹ شائقین اگلے میچوں میں بھی اسی جوش وخروش کا مظاہرہ کریں گے۔