Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا کا دولت اسلامیہ کیخلاف شامی باغیوں کی عسکری تربیت کا اعلان، پندرہ ہزار شامی جنگجوؤں کی ٹریننگ کرینگے: امریکی وزیر دفاع

امریکا کا دولت اسلامیہ کیخلاف شامی باغیوں کی عسکری تربیت کا اعلان، پندرہ ہزار شامی جنگجوؤں کی ٹریننگ کرینگے: امریکی وزیر دفاع
May 8, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے دولت اسلامیہ کے خلاف مؤثر کارروائی کیلئے شامی باغیوں کے ایک گروپ کی اردن میں عسکری تربیت شروع کردی ہے۔ امریکی وزیر وفاع ایشٹن کارٹر کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ امریکا اگلے تین برسوں میں پندرہ ہزار جنگجوؤں کی تربیت کرے گا جو شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف لڑائی میں حصہ لیں گے۔ وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کا مزید کہنا تھا کہ نوے افراد کی اردن میں ایک محفوظ مقام پر تربیت جاری ہے۔ جلد ہی اسی طرح کے مزید جنگجوؤں کی اردن، ترکی، قطر اور سعودی عرب میں تربیت شروع کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا دوران تربیت ان جنگجوؤں کو تنخواہ بھی ادا کرے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔