Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اقتصادی راہداری کو منصوبے کو کالا باغ کی طرح متنازع نہیں بننے دینگے:رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز

اقتصادی راہداری کو منصوبے کو کالا باغ کی طرح متنازع نہیں بننے دینگے:رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز
May 28, 2015
لاہور(92نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری پر سب کو اعتماد میں لینے کے لیے تیار ہیں اس منصوبے کو کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع نہیں بننے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی  حمزہ شہباز شریف نے یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری ملک میں معاشی انقلاب لائے گی جبکہ تمام صوبوں سے گزرنے والی یہ شاہراہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ حمزہ شہبازشریف نے وزیراعظم کی جانب سے کل جماعتی کانفرنس کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے اسی لئے وزیراعظم تمام جماعتوں کو ایک میز پر لائے ہیں۔ حمزہ شہباز نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی صرف دھرنوں پر یقین رکھتی ہے عوامی خدمت پرنہیں ۔ حمزہ شہباز شریف نے ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کے لیے چین کی جانب سے سرمایہ کاری کی رقم پاکستان منتقل ہونے کی نوید بھی کارکنوں کو سنائی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔