Tuesday, September 27, 2022

اسماعیلی کمیونٹی کے سربراہ آغا خان کا صفورا سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسماعیلی کمیونٹی کے سربراہ آغا خان کا صفورا سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار
کراچی(ویب ڈٰیسک)اسماعیلی کمیونٹی کے سربراہ آغا خان نے سانحہ صفورا پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ آغا خان نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں بس پر حملہ پرامن برادری کے خلاف بلاجواز تشدد کا واقعہ ہے۔ میرے احساسات اور جذبات جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ آغا خان نے کہا کہ اسماعیلی پرامن برادری ہے جو دنیا بھر میں تمام مذاہب اور نسل کے لوگوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہتی ہے۔ آغا خان نے کہا کہ مقامی اسماعیلی رہنما ہنگامی آپریشن میں مصروف ہیں اور حملے میں بچ جانے والوں کی مدد کر رہے ہیں۔