آپریشن خیبر ون مکمل جبکہ ٹو آخری مراحل میں ،کلیئرقرار دیے گئے علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
خیبر ایجنسی(92نیوز)خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن خیبرون مکمل ہوگیاجبکہ خیبر ٹو آخری مراحل میں ہے۔
کلیئر قرار دیئے گئے علاقوں میں آباد کاری کے ساتھ ساتھ تعلیمی سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حصول علم میں مصروف یہ خیبرایجنسی کے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول اکاخیل باڑہ کی طالبات ہیں جن کا علاقے میں دہشت گردی کے باعث تعلیمی سلسلہ منقطع ہوگیا تھا۔۔
سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے باعث دہشت گردوں کا صفایا ہوا تو یہ سکول دوبارہ کھل گیا محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں تعلیمی سہولیات بحال کردی گئی ہیں۔
دریں اثناء پولیٹیکل ایجنٹ خیبرایجنسی کاکہنا ہے کہ آپریشن خیبرون مکمل ہوگیا ہے اکاخیل، باڑہ اور شلوبر کے بیشتر علاقے کلیئرہوگئے ہیں جہاں 22 ہزار خاندان واپس جاچکےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن خیبر ٹو بھی آخری مراحل میں ہے۔
آپریشن خیبرٹو کی مکمل ہونے کے بعد ملک دین خیل اور شلوبرقبائل کی واپسی رمضان سے قبل شروع ہوجائےگی۔