Saturday, July 27, 2024

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا آئی جی سندھ کو ٹیلیفون، سانحہ صفورا کے ملزموں کی گرفتاری پر شاباش دی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا آئی جی سندھ کو ٹیلیفون، سانحہ صفورا کے ملزموں کی گرفتاری پر شاباش دی
May 20, 2015
کراچی (92نیوز) ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ کو ٹیلیفون کر کے سانحہ صفورا کے ملزموں کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دی ہے۔ واضح رہے کہ چند دن قبل سانحہ صفورا میں 46افراد کو قتل کر کے دہشت گرد فرار ہو گئے تھے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس اور رینجرز نے بھرپور آپریشن شروع کر رکھا تھا۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بھی سانحہ صفورا کے ماسٹرمائنڈ اور ملزموں کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔