Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آج سورج 2بجکر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا، قبلہ رخ متعین کرنا آسان

آج سورج 2بجکر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا، قبلہ رخ متعین کرنا آسان
May 28, 2015
لاہور (92نیوز) ہر سال کی طرح آج بھی سورج مسلمانوں کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کے عین اوپرسے گزرے گا۔ اہل ایمان سورج کو دیکھ کر قبلہ رخ کی درست سمت کا تعین کر سکیں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر اٹھارہ منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر چمک رہا ہوگا۔ قبلہ کی درست سمت معلوم کرنے کیلئے زمین میں ایک لمبی چھڑی گاڑھ دی جاتی ہے اور دو بج کر اٹھارہ منٹ پر چھڑی کا سایہ مکہ مکرمہ کی بالکل مخالف سمت میں ہوگا جس سے درست سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ قبلہ کی سمت معلوم کرنے کے دیگر کئی طریقے بھی ہیں لیکن قدرت نے اپنی مخلوق کی آسانی کیلئے یہ سب سے سہل طریقہ مقرر کر رکھا ہے۔ یہ واقعہ سال میں دو مرتبہ وقوع پذیر ہوتا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔