Tag Archives: 92 news

امریکی انٹیلی جنس چیف

شام اور عراق میں داعش کے ہزاروں جنگجو موج...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۷ دن ۱۱:۲۷ دن

واشنگٹن ( 92 نیوز) شام اور عراق میں  جنگجوؤں سے متعلق امریکی انٹیلی جنس چیف نے صدر ٹرمپ کے موقف کی مکمل نفی کر دی ۔ ڈینیل کوٹس کا کہنا تھا کہ شام اور عراق میں اب بھی داعش کے ہزاروں جنگجو موجود ہیں ۔ خبرایجنسی کے مطابق امریکی انٹیلی جنس چیف ڈینیل کوٹس نے عالمی خطرات کی سالانہ رپورٹ کانگریس میں پیش کردی ، اس رپورٹ میں ڈائریکٹرنیشنل انٹیلی جنس ڈینیل کوٹس کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام مکمل بندہونےکاامکان نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ   یہ شمالی کوریا کی حکومت کی بقا کیلئے  اہم ہے، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی قائم مقام ڈیفنس چیف

امریکی قائم مقام ڈیفنس چیف نے طالبان سےہو...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۳ دن ۱۱:۲۳ دن

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی قائم مقام ڈیفنس چیف پیٹرک شین ہین نے طالبان کیساتھ ہونے والے مذاکرات کو حوصلہ افزا قرار دے دیا۔ خبرایجنسی کے مطابق شین ہین کا کہنا ہے کہ  طالبان کےساتھ مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، افغانستان سےمکمل فوجی انخلاکی تیاری کاٹاسک نہیں دیاگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  نیٹو کے سربراہ اسٹولنبرگ کا کہنا تھا کہ افغانستان کودہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننےدیں گے ، افغانستان میں نیٹو افواج کےمستقبل سےمتعلق کچھ کہناقبل ازوقت ہے۔ شین ہین نے کہا کہ  افغانستان سے اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، با...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۳۰ دن ۸:۳۰ دن

اسلام آباد(92 نیوز) مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا جس کے بعد موسم کا حال بتانے والوں نے آج سے پھر بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کردی ۔ برسات کا حالیہ دور ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے جمعہ تک جاری رہےگا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک سردی کا راج ہے ۔ شدید سردی کے باعث چترال  اور اپر دیرکا درجہ حرارت منفی6ڈگری تک گرگیا ہے۔ لواری ٹنل میں 6سے 7 فٹ تک برف پڑ نےسے  ندی نالوں میں پانی جم گیا، سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر، ہزارہ ڈویژن، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

رؤف صدیقی ‏

رؤف صدیقی کا کراچی میں زمینوں پر قبضوں می...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۱ شام ۱۲:۵۱ شام

کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے کراچی میں غیر قانونی قبجوں  میں سیاسی معاونت کا اعتراف کرلیا۔ رؤف صدیقی نے کہا کہ  قبضے سیاسی  معاونت ، تھانوں اور کے ڈی اے افسران کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں ۔ تسلیم کرتا ہوں کوئی نہ کوئی تو پیچھے ہوتا ہےمگر اچھے لوگ بھی موجود ہیں ۔ متحدہ رہنما کا کہنا تھا کہ ایماندار لوگوں نے بڑے اچھے کام بھی کئے ہیں ، لوکل گورنمنٹ کے  افسران زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں ،  قبضہ مافیا  اور ناجائز تجاوزات والے کاغذ لے کر بیٹھے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نئی ٹیکس پالیسی

نئی ٹیکس پالیسی تیار، فروری میں اعلان کیا...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۹:۳۳ شام ۹:۳۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) نئی ٹیکس پالیسی تیار کر لی گئی ۔ ایف بی آر آئندہ ماہ پالیسی کا اعلان کرے گا۔نئی پالیسی کے تحت چار لاکھ نئے  ٹیکس گزاروں کوٹیکس نیٹ میں لایا جائےگا۔ وفاقی حکومت نےنئی ٹیکس پالیسی لانے کا فیصلہ کر لیا، ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس پالیسی آئندہ پانچ سالوں کے لیے پیش کی جائے گی ،نئی پالیسی کے تحت چار لاکھ نئے  ٹیکس گزاروں کوٹیکس نیٹ میں لایا جائےگا۔ نئی ٹیکس پالیسی میں  ٹیکس کے پیچیدہ نظام کو  آسان بنایا جائے گا ،  ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کے لیے ٹیکس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی نہیں رہنے د...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۵:۱۰ شام ۵:۱۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نہیں رہنے دوں گا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کو خط لکھوں گا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی لگا کر بڑی غلطی ہوئی، دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھا دیا گیا ہے، آصف زرداری کو اللہ نہ بچائے تو کوئی نہیں بچا سکتا ۔ وزیر ریلے کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کو رول بیک نہیں کررہے، پہلے بھی نواز شریف ، مریم نواز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فواد چودھری‏

فواد چودھری اور دیگر وزرا توجہ ہٹاؤ مشن پ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۸ شام ۱۲:۵۸ شام

کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  اور صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سمیت تمام وزرا  توجہ ہٹاؤ مشن پر گامزن ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ یہ صرف عوام کی توجہ ہٹانے پر لگے ہوئے ہیں ، یہ شعبدے باز ہیں ۔ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال  کے بعد پہلی کانفرنس چودھری نے ، دوسری فیاض الحسن چوہان اور اس کےبعد تیسری کسی اور نے کی ، تینوں کی باتوں میں تضاد تھا ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ماڈل ٹاؤن

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں فرد جرم لگ چکی، جے آئ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۴:۱۰ شام ۴:۱۰ شام

لاہور (92 نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن  پر بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے  کام شروع کر دیا، جے آئی ٹی کی جانب سے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کو طلب کیا گیا مگر وہ حاضر نہ ہوئے ۔ رانا ثنا ء اللہ  نے موقف اپنایا کہ پنجاب حکومت نے سیاسی انتقام کی بنا پر جے آئی ٹی بنائی، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں فرد جرم لگ چکی ہے، اِس جے آئی ٹی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  موجودہ حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کے کہنے پرجے آئی ٹی بنائی جومسلم لیگ ن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ساہیوال‏

سانحہ ساہیوال ، اریبہ کی سہیلیاں بھی کرب ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۴:۰۲ شام ۴:۰۲ شام

لاہور ( 92 نیوز) سانحہ ساہیوال میں  سی ٹی ڈی کی گولیوں کا نشانہ بننے والی 13 سالہ اریبہ کی سہیلیاں بھی کرب کی کیفیت میں ہیں ۔ سانحہ ساہیوال میں جان کی بازی ہارنے والی 13 سالہ اریبہ کےاسکول میں بھی کرب کی کیفیت ہے، اریبہ کی سہیلیاں کہتی ہیں کہ اریبہ ایک بہترین دوست اور بہت قابل لڑکی تھی،اُسےبھلایا نہیں جاسکتا۔ اریبہ کےٹیچرزکاکہناہےوہ ایک ذہین اور قابل بچی تھی، تکلیف دہ سانحہ کاسوچ کربھی نیند اڑ جاتی ہے ، اریبہ تواپنے والدین کیساتھ ہی ابدی نیند سوگئی مگراس کے زندہ بچ جانے والے بھائی بہنوں کےذہن سےتلخ یادیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فواد چودھری

فواد چودھری دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۴ شام ۱۲:۵۴ شام

کراچی ( 92 نیوز) فواد چودھری دو روزہ دورہ پر کراچی پہنچ گئے ، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات  دورہ  کراچی کے دوران اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ  وفاق سے پیسے آتے ہیں مگر سندھ میں نہیں لگ رہے ، ایک کمپنی کے ذریعے یہاں پراجیکٹ بنائے جا رہے ہیں ، جتنا پیسہ سندھ کو ملا اگر جائز خرچ ہوتا تو سندھ کے عوام کو شکوہ کرنے کی ضرورت ہی نہ ہوتی ۔ تبدیلی نا گزیر ہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری  کا کہنا تھاکہ  ہم انہیں حوصلہ دینے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

زیر زمین پانی

زیر زمین پانی کیس ،لا کمیشن کی سفارشات پر ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۳ شام ۱۲:۴۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) زیر زمین پانی کیس میں لاء کمیشن کی سفارشات پر مثبت جواب نہ آنے پر چیف جسٹس پاکستان برہم ہو گئے ۔ زیر زمین پانی کیس کی سماعت کے دوران    چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ بد قسمتی ہے لا کمیشن کی سفارشات پر مثبت جواب نہیں آیا، اب تک  کے اقدامات محض دکھاو ا ہیں ، سپریم کورٹ نے لاکمیشن کی سفارشارت پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے دوہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا کیا لوگوں کو پیاسا مار دینا ہے؟،حکومتیں بنیادی حقوق کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

طالبان

افغانستان کے مختلف صوبوں میں فورسز کے آپ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۷ دن ۱۱:۳۷ دن

کابل ( 92 نیوز) افغانستان کے مختلف صوبوں میں افغان اور اتحادی فورسز کے آپریشنز میں اٹھائیس طالبان ہلاک ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان اور اتحادی فورسز نے ارزگان، چمتل،فاریاب سمیت مختلف صوبوں میں طالبان  کے خلاف آپریشن کیا ۔اس دوران زمینی اور فضائی کارروائیوں میں 28 طالبان ہلاک ہوئے۔ کارروائی میں  بڑی تعداد میں اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا۔دوسری جانب دارالحکومت کابل میں رہائشی مکان میں گیس سلنڈر دھماکے میں دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ طالبان نے گزشتہ ہفتے  افغان مفاہمتی عمل   سے متعلق ہونےوالے مذاکرات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

منی بجٹ

منی بجٹ میں حکومت کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۴ دن ۱۰:۵۴ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز)کمزور معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کی جانب سے بڑے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے  منی بجٹ میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو سہارا دینے کیلئے  مراعات دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ حکومت اورسی پیک منصوبوں کے شیئر بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ  حکومت کی جانب سے 0.02 فیصدایڈوانس ٹیکس شیئرزکی خرید وفروخت ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ تین سال تک کیپٹل خسارے کو آگے لے جانے کی اجازت ہوگی۔ حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تمام مطالبات مان لئے، اعلان 23 جنوری … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی آئی اے

اسلام آباد،80 عمرہ زائرین کیساتھ فراڈ ہو ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۵ دن ۱۰:۴۵ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر  عمرہ کیلئے جانیوالے 80 افراد کے ساتھ ہاتھ ہو گیا ، ٹریول ایجنٹ نے پیسے لیکر ٹکٹیں جاری کیں لیکن سسٹم میں اندراج نہ کیا ۔ پی آئی اے کا خالی جہاز سعودیہ روانہ ہوگیا۔ سیٹیں کنفرم نہ ہونے پر عملے نے 80 مسافروں کو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا ، پی آئی اے کی پرواز پی کے 741 خالی نشستوں کے ساتھ سعودیہ روانہ ہوگئی، جس سے خزانے کو لاکھوں کا نقصان ہو گیا۔ پی آئی اے عملے کی جانب سے ماضی میں بھی ایسے بہت سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ارفع کریم

دنیاکی کم عمر ترین ایم ایس سرٹیفائیڈ پروف...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۰۰ دن ۸:۰۰ دن

فیصل آباد ( 92 نیوز) دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل اعزاز یافتہ ارفع کریم کو بچھڑے سات سال گزر گئے ، صرف 9 سال کی عمر میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچانے والا یہ ستارہ فلک پر زیادہ دیر تو نہ چمک سکا  البتہ کئی ایوارڈ اور تمغے حاصل کرکے آج بھی ملک و قوم کا فخر ہے۔ ارفع کریم آئی ٹی کے اُفق پر ایسا ستارہ جس نے ٹوٹ کر بھی اپنی روشنی کو ماند نہ پڑنے دیا ، 2004ء میں صرف 9 برس کی عمر میں مائیکرسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا امتحان پاس کیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز