Tag Archives: 92 نیوز

سیالکوٹ ‏ حافظ بھائی‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز سپریم کورٹ

سیالکوٹ کے حافظ بھائیوں کے قاتلوں کی سزائ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۴۷ شام ۳:۴۷ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں سیالکوٹ کےدو حافظ بھائیوں کے قتل میں ملوث مجرموں  کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ، عدالت نے سزائے موت کے 7 مجرموں کی سزا 10 سال قید میں تبدیل کر دی۔ عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا پانے والے 5 مجرموں کی سزا بھی 10 سال قید میں تبدیل کر دی ۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں دو کہانیاں بنائی گئی ہیں ایک یہ کہ ایف آئی آر موقع پر جا کر پولیس نے درج کی جس کے مطابق چار … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستانی قوم ‏ شاہ محمود قریشی اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز پارلیمنٹیرینز کانفرنس

پاکستانی قوم کشمیر کےمعاملے پر متحد تھی  ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۴۴ شام ۲:۴۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے  پارلیمنٹیرینز کانفرنس برائے کشمیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیر کے معاملے پر کل بھی متحد تھی اور آج بھی ہے ۔ وزیر خارجہ نے کانفرنس  سے خطاب میں کہا کہ  وزیر اعظم عمران کان کشمیری عوام کا بھرپور مقدمہ لڑیں گے ، عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر کیا گیا ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ  مودی میں ہمت اور جرات نہیں کہ وہ کشمیر جا سکے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

العزیزیہ ریفرنس ‏ نواز شریف ‏ اسلام آباد ‏92 نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کیخل...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۱۷ شام ۱:۱۷ شام

اسلام آباد( 92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت عدالت نے جج ارشد ملک کے بیان حلفی اور پریس ریلیز پڑھنے کیلئے خواجہ حارث کو اپنی فائل دے دی اور پوچھا کہ پریس ریلیز اور بیان حلفی کا کیا اثر ہو گا  آپ بتائیں  جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ نے کہا کہ ہم تو آپ کو بتا دیں گے لیکن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر ‏ سرینگر ‏ ‏92 نیوز

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 45 روز ہو گئے

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۰۷ شام ۱:۰۷ شام

سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 45 روز ہوگئے ، بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کا وادی میں مکمل امن کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست سے کسی پر کوئی گولی نہیں چلی ، ادھر ترک میڈیا تشدد کا شکار مظلوم کشمیریوں کی دل دہلادینے والی داستان سامنے لے آیا جس نے امیت شاہ کے دعوے کے منہ پر طمانچہ رسید کر دیا۔ بھارتی وزیر داخلہ نے ایک بار پھر جھوٹا  دعویٰ کیا  ہے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مکمل امن ہے ، پانچ اگست سے اب تک وادی میں کسی پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آرمی چیف ‏ باکسر محمد وسیم ‏ راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز ‏ جنرل قمر جاوید باجوہ ‏

آرمی چیف سے باکسر محمد وسیم  کی ملاقات، ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۰۰ شام ۱:۰۰ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  سے باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی ، آرمی چیف نے باکسر محمد وسیم کو ملک کے لئے اعزاز جیتنے پر مبارکباد دی ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے باکسر محمد وسیم کے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محمد وسیم جیسا ٹیلنٹ ہمارا فخر ہے ۔ پاکستانی باکسر محمد سیم نے  اماراتی صحراؤں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور پاکستان کا نام روشن کیا تھا ، انہوں نے  طاقت ور مکے برساتے ہوئے فلپائنی حریف کانراڈو پہلے ہی راؤنڈ میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایکسل لوڈ پالیسی گڈز ٹرانسپورٹرز صنعتکار فیصل آباد ‏ ‏92 نیوز

ایکسل لوڈ پالیسی سے صنعتکار بھی مسائل کا ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۳ شام ۱۲:۵۳ شام

فیصل آباد ( 92 نیوز) ایکسل لوڈ پالیسی سے گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ صنعتکاربھی مسائل کاشکار ہو گئے  ، کرایہ میں دوگنا اضافہ ہو گیا ۔  2 ایکسل والا ٹرک 30 ٹن کے بجائے صرف 16.40 ٹن وزن لے جا سکے گا ، کسی بھی ٹرک کو فی ایکسل 8.2 ٹن وزن لے جانے کی اجازت ہوگی ، خلاف ورزری کی صورت میں ٹرک بند اور جرمانہ بھی ہوگی۔مال کی نقل و حرکت پر اخراجات بڑھنے پرصنعتکاروں نے  حکومت سے فیصلے پرنظر ثانی کی اپیل کردی۔ ایکسل لوڈ پالیسی کے مطابق نیشنل ہائی وے، جی ٹی روڈ اور موٹروے پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شکار پور ‏ ‏92 نیوز بے حس سرکار ‏ میرحسن

شکار پور میں کتے کے کاٹنے سے بچہ ماں کی گو...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۱ شام ۱۲:۴۱ شام

شکار پور ( 92 نیوز) بے حس سرکار کی بدولت  شکار پور میں بے بس ممتا کی گود میں  اس کا بچہ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا۔ میرحسن کو عید سے دو روز قبل آوارہ کتے نے کاٹا ، والدین پہلے شکارپور سول اسپتال پھر لاڑکانہ اسپتال اور وہاں سے کمشنرآفس اینٹی ریبیز سنٹر لائے، کسی افسر نے بچے کودیکھنا تک گوارا نہ کیا ، بچہ بیچ سڑک ماں کی گود میں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر دنیا چھوڑ گیا۔ ایک طرف بلاول صوبے میں صحت کی سہولیات کے دعوے کرتے نہیں تھکتے تو دوسری طرف بچے ماؤں کی گود … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چونیاں ‏ ‏92 نیوز ننھی زینب ‏ قصور ‏ اغوا اور زیادتی

چونیاں میں دو ماہ میں تین بچے اغواء اور زی...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۰ شام ۱۲:۲۰ شام

چونیاں ( 92 نیوز) ننھی زینب کے قصور میں ایک اور کرب ناک واقعہ  پیش آیا جہاں  دو ماہ میں اغوا اور زیادتی کے بعد تین بچے قتل کر دیے گئے ہیں ۔  ایک بچے کی نعش اور دو بچوں کی ہڈیاں ملیں جبکہ ایک بچہ تاحال لا پتہ ہے ۔  پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق  فیضان کی موت گلہ دبانے سے ہوئی بعد ازاں ، اونچائی سے پھینکا گیا ۔ ننھی زینب کے اندوہناک قتل کے بعد بھی قصور میں درندے آزاد،،مزید چار معصوموں کو نگل گئے ، چونیاں   میں بچے اغواء ہونے پر ورثا چیختے چلاتے رہے ، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان ‏ مودی سے ملاقات ‏ ہارون رشید لاہور ویب ڈیسک تجزیہ کارہارون الرشید ‏ ‏92 نیوز

عمران خان کی مودی سے ملاقات سیاسی خودکشی ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۹ دن ۱۱:۲۹ دن

لاہور(ویب  ڈیسک)تجزیہ کارہارون الرشید نے کہاہے کہ اگر عمران خان نے مودی سے ملاقات کی تو یہ ان کی سیاسی خودکشی ہوگی، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مریم نوازکو بے پناہ فائدہ ہوگا،نوازشریف کی رہائی کے امکان کو مستردنہیں کیاجاسکتا۔ چینل92 نیوز کے پروگرام مقابل میں میزبان علینہ شگری سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کارہارون الرشید نے کہاہے کہ یہ خبرہے کہ بابر اعوان کو وزارت اطلاعات دی جارہی ہے ۔ عمران خان نے ملاقات میں بابراعوان کو یہ پیشکش کی ہے لیکن بابر اعوان نے کہا کہ خان صاحب مہربانی فرمائیں میں ذمہ داری نبھانہیں سکتا، وہ اصل میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مریم نواز ‏ حمزہ ‏ یوسف ‏ احتساب عدالت ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز چودھری شوگر ملز

مریم نواز ، حمزہ اور یوسف کی احتساب عدالت ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۶ دن ۱۱:۱۶ دن

لاہور ( 92 نیوز) احتساب عدالت لاہور میں مریم نواز  ، یوسف عباس اورحمزہ شہباز کی پیشی ہوئی ۔ عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 اکتوبر تک توسیع کر دی ۔ چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ چودھری شوگر ملز میں 7 ڈائریکٹرز اور 20  افراد پارٹنر  شپ میں تھے ، میاں شریف ، کلثوم نواز ، حسین نواز ، مریم نواز سمیت دیگر فیملی ممبرز  بورڈ آف ڈائریکٹرز میں  تھے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ  چودھری شوگر ملز کا سربراہ کون تھا جس پر وکیل تفتیشی نے بتایا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اقوام متحدہ ‏ جنرل اسمبلی ‏ وزیراعظم ‏ اسلام آباد‏ ‏92 نیوز

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ش...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۰ دن ۱۱:۰۰ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم  عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے 21 تا 28ستمبر امریکا کا دورہ کریں گے  ، وزیر اعظم اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائیں گے ،  مودی سے چار مقامات پر ٹاکرا بھی ہوگا ۔ وزیر اعظم 21 ستمبر  بروز ہفتہ  نجی پرواز کے ذریعے سعودی عرب کے لئے روانہ ہوں گے ،وزیراعظم 24 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی افتتاحی اجلاس میں شرکت اور 27 ستمبر کو خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کے خطاب کا محور مقبوضہ جموں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

العزیزیہ ریفرنس،نواز شریف، سزا ،اپیل ، سماعت آج ، اسلام آباد ،92 نیوز

العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی سزا کیخلاف ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۰۰ دن ۹:۰۰ دن

اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت آج ہو گی، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی جانب سے ویڈیو لیک کے بعد جاری وضاحتی پریس ریلیز اور بیان حلفی کو بھی اپیل ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ معطل جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل آنے کے بعد یہ پہلی سماعت ہوگی۔ احتساب عدالت نے 24دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 100 سے زائد سماعتوں کے بعد 7 سال قید بامشقت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سعودی ولی عہد ، برطانوی وزیراعظم ،ٹیلیفونک رابطہ،آرامکو حملے، مذمت، ریاض،92 نیوز

سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیراعظم کا ٹیل...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۳۶ دن ۷:۳۶ دن

ریاض (92 نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا،برطانوی وزیراعظم کی جانب سے سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کی گئی۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سعودی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے، دہشت گردی کے ایسے واقعات کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے ۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس موقع پر کہا کہ ایسے تمام واقعات عالمی امن اور معیشت کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

وائٹ کالر ‏ چیئرمین نیب ‏ ‏ ‏ ‏92 نیوز جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ‏

وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچان...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۸ شام ۳:۰۸ شام

 پشاور( 92 نیوز)  قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ وائٹ کالر مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے ۔ چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نیب خیبرپختونخوا کی کارکردگی کا جائزہ لینے پشاور پہنچے ، ،حیات آباد میں نیب خیبرپختونخوا آفس کے دورے کے دوران اجلاس میں نیب خیبرپختونخوا کی کارکردگی  پر نہ صرف اطمینان کا اظہار کیا بلکہ نیب خیبرپختونخوا کو نیب کا اہم علاقائی بیورو قرار دیا۔ اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اورلوٹی گئی رقوم کی واپسی کےلئےسنجیدہ کاوشیں کررہا ہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

العزیزیہ ریفرنس ‏ نواز شریف ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز احتساب عدالت ‏

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کیخل...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۵۱ شام ۲:۵۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز)  العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی ۔جج ارشد ملک کی جانب سے ویڈیو لیک کے بعد جاری وضاحتی پریس ریلیز اور بیان حلفی کو بھی اپیل ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا ، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل بدھ کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے ، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز