Tag Archives: 4 افراد

ایرانی عدالت، امریکا وبرطانیہ، جاسوسی، 4 افراد، سزا سنا دی ، تہران، 92 نیوز

ایرانی عدالت نے امریکا وبرطانیہ کےلئے جا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۳ دن ۶:۴۳ دن

تہران (92 نیوز) ایرانی عدالت نے امریکا اور برطانیہ کیلئے جاسوسی کے جرم میں 4 ملزموں کو سزا سنا دی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے لیے جاسوسی کرنے پر ایک مجرم کو سزائے موت جبکہ2 دیگر ملزمان کو اسی جرم پر 10،10 سال قید اور 55 ہزار ڈالر جرمانے کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ ایک اور شخص کو برطانیہ کیلئے جاسوسی کرنے پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، چاروں افراد کو مارچ 2018ء سے مارچ 2019ء کے درمیان گرفتار کیا گیا تھا۔  

تازہ ترین ویڈیوز

تھانے

کوئٹہ کے علاقے کچلاک کلی قاسم میں دھماکا،...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۳۵ شام ۳:۳۵ شام

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے علاقے کچلاک کلی قاسم میں دھماکا ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو کوئٹہ کے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔ دھماکا مدرسے میں نماز جمعہ کے وقت ہوا۔

تازہ ترین ویڈیوز