Tag Archives: 27 اکتوبر

فضل الرحمٰن ، زیر قیادت ، آزادی مارچ ، 27 اکتوبر ، صبح ، 10بجے ، کراچی ، شروع

فضل الرحمٰن کی زیر قیادت آزادی مارچ 27 اک...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۷ شام ۶:۳۷ شام

 سکھر (92 نیوز) فضل الرحمٰن کی زیر قیادت آزادی مارچ 27 اکتوبر کو صبح 10 بجے کراچی سے شروع ہوگا۔ سکھر میں جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا دو ماہ تک بھی اسلام آباد میں رہنا پڑا تو رہیں گے۔ مزدور سے چھابڑی والے تک  سب مارچ میں شریک ہونا چاہتے ہیں۔ اس الیکشن کو نہیں مانتے ۔ مذاکراتی کمیٹی کو چاہئے کہ وہ عمران خان کا استعفیٰ ساتھ لائے۔ فضل الرحمٰن کا کہنا ہے حکومت نے کشمیر کا سودا کر دیا۔ 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز، شہباز ملاقات، 27 اکتوبر، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، ہدایت، لاہور، 92 نیوز

نواز، شہباز ملاقات، 27 اکتوبر کو کشمیریوں ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱:۵۴ دن ۱:۵۴ دن

لاہور (92 نیوز) نوازشریف سے شہبازشریف کی نیب ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ہوئی، مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے حوصلے بلند تھے، شہبازشریف نے فضل الرحمان سے ملاقات اور دیگرامور پر بریف کیا، نوازشریف نے 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کی ہدایت کردی۔ انہوں نے بتایا کہ شہبازشریف کی جانب سے 27 اکتوبر کوملک گیر سطح پر یوم سیاہ منانے کے فیصلے کی تائید کی گئی ہے۔ تمام قائدین، رہنما اور کارکنان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔

تازہ ترین ویڈیوز

ملین مارچ ، 27 اکتوبر ، جے یو آئی ف ، نظرثانی ، انکار

ملین مارچ 27 اکتوبر کو ہی ہو گا، جے یو آئی ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۴۸ شام ۲:۴۸ شام

پشاور (92 نیوز) جمعیت علماء اسلام (ایف) کے رہنماء اکرم خان درانی نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کی تاریخ میں رد وبدل کے امکان کو مسترد کر دیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور جے یو آئی (ایف) کے رہنماء اکرم خان درانی نے واضح کیا کہ آزادی مارچ کے لئے 27 اکتوبر کی تاریخ تبدیل نہیں ہو گی۔ اکرم درانی کا کہنا تھا کہ کشمیر کا جھنڈا اٹھا کر 27 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ اسی روز سے حکومت کے خلاف احتجاج کا بھی آغاز ہو جائے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز