Tag Archives: ‏6افراد ہلاک

بغداد ‏ تین دھماکے ‏ ‏6افراد ہلاک ‏15 زخمی ‏ ‏92 نیوز

بغداد میں تین دھماکے ، 6افراد ہلاک ،15 زخمی...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۰ شام ۱۲:۳۰ شام

بغداد ( 92 نیوز) عراق کے دارالحکومت بغداد میں 3 مختلف جگہوں پر بم دھماکوں میں 6 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلا دھماکا شاب ڈسٹرکٹ میں ایک موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوئے۔ دوسرے دھماکے میں موٹر سائیکل میں نصب بم بایا ڈسٹرکٹ میں پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔ تیسرا دھماکا بلادیات ڈسٹرکٹ میں بارودی مواد پھٹنے سے ہوا اور ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر ‏ سیاچن گلیشیئر ‏ برف کا تودہ ‏ ‏6افراد ہلاک سرینگر ‏ ‏92 نیوز

مقبوضہ کشمیر میں سیاچن گلیشیئر پر برف کا ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۴ دن ۱۰:۱۴ دن

سرینگر ( 92 نیوز)غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ سیاچن گلیشیر پر برف کا تودہ گرنے سے 4 فوجی اور 2 پورٹرز ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے وقت آٹھ افراد پر مشتمل ٹیم کوہ ہمالیہ پر 19 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی۔ ریسکیو ٹیموں نے تودے کے نیچے پھنسے تمام 8 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے نزدیکی ملٹری اسپتال میں منتقل کر دیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

مہاراشٹر ‏ ڈیم ‏ ‏6افراد ہلاک‏ ‏23 لا پتہ ‏ ‏92 نیوز مون سون ‏ تباہ کن بارشیں

مہاراشٹر میں ڈیم ٹوٹنے سے 6افراد ہلاک، 23 ل...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱:۱۲ شام ۱:۱۲ شام

مہراشٹر ( 92 نیوز) بھارت میں مون سون کی تباہ کن بارشیں جاری ہیں، ریاست مہاراشٹر میں ڈیم ٹوٹنے سے چھ افراد ہلاک اور تئیس لاپتہ ہوگئے۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ضلع رتناگری میں واقع تیوارے ڈیم  رات گئے ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں سات دیہات زیر آب آچکے ہیں۔ پانی کے ریلے میں بہہ کر چھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں،، جبکہ تئیس لاپتہ کی تلاش جاری ہے، جنہیں ڈھونڈنے کیلئے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں،، پانی اور کیچڑ کی زد میں آکر درجنوں مکان بھی تباہ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

شام

شام ، عفرین میں دو کار بم دھماکے ،6افراد ہ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۵ دن ۱۰:۰۵ دن

شام ( 92 نیوز) شام کے شہر عفرین میں دو کار بم دھماکوں میں چھ افراد ہلاک جب کہ بیس زخمی ہو گئے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق دونوں حملوں میں ریموٹ کنٹرول بم استعمال کیے گئے تھے ، جو دو الگ الگ کاروں  میں نصب تھے۔ زخمی ہونیوالوں میں ایک دس سالہ بچی بھی شامل ہے۔ جائے وقوعہ پر دھماکوں سے کچھ دیر قبل شامی پولیس کیڈٹس کی پریڈ کی تقریب ہوئی تھی۔ گزشتہ روز شام کے مشرقی علاقے میں ہونیوالے دھماکے میں دس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز