Tag Archives: ‏3 افراد جاں بحق

راولپنڈی، 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی، سی پی او راولپنڈی، 92 نیوز

راولپنڈی، 2 گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۴ دن ۱۱:۵۴ دن

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ تھانہ صادق آباد کے علاقے میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو بینظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افراد کے لواحقین مشتعل ہوگئے، اسپتال میں پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کی۔ سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ملزموں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین ویڈیوز

عراق، پرتشدد مظاہرے، فورسز کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، سید علی سیستانی، بغداد، 92 نیوز

عراق میں پرتشدد مظاہرے، فورسز کی فائرنگ، ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۲۷ شام ۹:۲۷ شام

بغداد (92 نیوز) عراق میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید 3 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ عراق کی سب سے بڑی مذہبی شخصیت سید علی سیستانی نے ملکی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، عوامی اعتماد کی بحالی کیلئے انتخابی اصلاحات اور نئے انتخابات کی ضرورت پر زور دیا۔ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں، کرپشن اور بڑھتی بے روزگاری کیخلاف یکم اکتوبر کو شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے تا حال جاری ہیں۔ ہزاروں مظاہرین نے دارالحکومت بغداد کے خیِلانی اسکوائر اور گرین زون کو ملانے والے سیِنک پُل پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مریدکے، ڈمپر تلے آکر، 3 افراد جاں بحق،ایک شدید زخمی، 92نیوز

مریدکے، ڈمپر تلے آکر 3 افراد جاں بحق، ایک ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۸ دن ۷:۰۸ دن

مریدکے (92 نیوز) جی ٹی روڈ پر سٹی ایریا میں ڈمپر نے 4 افراد کو کچل دیا، 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ مریدکے میں جی ٹی روڈ پر سٹی ایریا میں ایک ڈمپر نے 4 افراد کو روند ڈالا، 3 افراد موقع پر دم توڑگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چاروں افراد محنت مزدوری کیلئے سڑک پر پیدل جا رہے تھے، تاہم جاں بحق ہونے کی شناخت نہ ہو سکی۔

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ، سپرہائی وے، ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی، 92 نیوز

کراچی، سپرہائی وے پرٹریفک حادثہ، 3 افراد ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۲۹ دن ۴:۲۹ دن

کراچی (92 نیوز) کراچی میں سپر ہائی وے کاٹھور کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ سپرہائی وے کاٹھور کے قریب گاڑی کو دھکا لگاتے ہوئے پیچھے سے نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں بیٹھے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں دم توڑنے والے افراد کی شناخت ہوگئی، جن میں ساگر، ابرون اور فاروق شامل ہیں، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔ ریسکیو ذرائع … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گوجرخان،کبیروالا ،ٹریفک حادثات،3 افراد جاں بحق،92 نیوز

گوجرخان اور کبیروالا میں ٹریفک حادثات،3 ا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۲ شام ۱۲:۱۲ شام

گوجرخان (92 نیوز) گوجرخان اور کبیروالا میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 خواتین سمیت 11 زخمی ہو گئے۔ گوجرخان میں چکوال روڈ پر جاتلی کے قریب مسافر وین سڑک کنارے کھڑے ڈمپر سے جا ٹکرائی جس کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 خواتین سمیت 11 زخمی ہو گئے۔ ادھر دوسری جانب کبیروالا میں ملتان روڈ پر تیز رفتار ایل پی جی ٹینکر نے موٹرسائیکل رکشہ کو کچل دیا جس کے  نتیجے میں ایک خاتون دم توڑ گئی۔

تازہ ترین ویڈیوز

سیلابی پانی ‏ ‏3 افراد جاں بحق راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز ‏ اسلام آباد ‏ موسلا دھار بارش ‏ نالہ لئی ‏ الرٹ جاری ‏ مورگاہ جبار کالونی ‏ ‏ ریسکیو اہلکار واسا پاک فوج ریسکیو ‏ ہائی الرٹ

سیلابی پانی سے مکان بہہ  جانے سے ایک ہی خا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۸ دن ۱۰:۵۸ دن

راولپنڈی ( 92 نیوز ) راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،  سیلابی پانی میں مکان بہہ جانے سے ایک ہی خاندان کےدس میں سے تین افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہونے پر ابتدائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ راولپنڈی اسلام میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی، مورگاہ جبار کالونی میں واقع گھر سیلابی پانی کی نذر ہونے سے ایک ہی خاندان کےدس میں سے تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ باقی افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز