
کام صرف نواز شریف نے کئے ، موجودہ حکومت نے...
بالا کوٹ ( 92 نیوز) بالا کوٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں کام صرف نواز شریف نے کئے ہیں ۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پاکستان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے جو بم برساے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ، چھ ماہ میں معیشت تباہ کر دی گئی ۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ 26 فروری کو عوام حکومت کو مسترد کرنے کا پیغام دیں گے ۔