Tag Archives: ‎چونیاں‎

طمانچے دار کبڈی، آرمی، واپڈا، ہرا دیا، چونیاں، 92 نیوز

طمانچے دار کبڈی، آرمی نے واپڈا کو ہرا دی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۷ دن ۶:۴۷ دن

چونیاں (92 نیوز) چونیاں میں پنجاب کے روایتی کھیل طمانچے دار کبڈی کا شاندار مقابلہ ہوا،جس میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے پاکستان واپڈا کی ٹیم کو ایک پوائنٹ سے ہرا دیا۔ چونیاں کے  نواحی  گاؤں چک نمبر 15 میں پاکستان آرمی اور پاکستان واپڈا کے مابین طمانچے دار چیلنج کبڈی میچ  منعقد ہوا ،جسے شائقین کی کثیر تعداد نے دیکھا۔ فاتح ٹیم کو ایک لاکھ اور رنرزاپ کو 50ہزار روپے کا انعام دیا گیا،مہمانان خصوصی وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال اور گلوکار ابرارالحق نے کھلاڑیوں اور منتظمین کی کاوش کو سراہا۔ شائقین کا کہنا تھا کہ حکومت کبڈی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چونیاں ، بچوں ، قاتل ، سراغ ، مل ،عثمان بزدار

چونیاں کے بچوں کے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۰۲ شام ۹:۰۲ شام

 چونیاں (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا چونیاں کے بچوں کے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چونیاں واقعے کے حوالے سے خبر شئیر کرنی تھی۔ چونیاں کیس کے حوالے سے ہم نے ملزمان کے ڈی این اے کرائے۔ مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا چونیاں معاملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی گئی ہے۔ 1545 لوگوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ ایک بچے کے کپڑوں سے ملزم کا ڈی این اے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چونیاں ‏ باقیات ‏ ‏92 نیوز

چونیاں میں ایک اور بچے کی باقیات ‏برآمد

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۵ شام ۱۲:۱۵ شام

قصور  ( 92 نیوز)  چونیاں میں ایک اور بچے کی باقیات برآمد ہو گئیں ۔ قتل کیے جانے والےمعصوموں   کی تعداد پانچ ہوگئی، بچے کی باقیات انڈسٹریل ایریا میں سابقہ  کرائم سین سے آدھے کلومیٹرکے فاصلے سے ملی ہیں،خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ باقیات پانچویں بچے امیرحمزہ کی ہیں۔ چونیاں میں پانچ گھر اجڑگئے ،ایک اور بچے کی  باقیات برآمد ہو گئیں ، قتل کیے جانے والےمعصوموں  کی تعداد پانچ ہوگئی، بچے کی باقیات انڈسٹریل ایریا میں سابقہ  کرائم سین سے آدھے کلومیٹرکے فاصلے سے ملی ہیں،،خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ باقیات پانچویں بچے امیرحمزہ کی ہیں۔ ننھے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چونیاں ‏ مشکوک شخص رحیم یار خان ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز فیضان ‏ تھانہ کوٹ سمابہ

چونیاں واقعے کا مشکوک شخص رحیم یار خان سے...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۵۰ شام ۱:۵۰ شام

لاہور ( 92 نیوز)  پولیس نے چونیاں میں فیضان کے قتل کے بعد فرار ہونے والے مشتبہ شخص کو رحیم یار خان سے حراست میں لے لیا۔ پولیس نے ملزم سجاد احمد کو تھانہ کوٹ سمابہ کے علاقہ میں کارروائی کے بعد حراست میں لیا۔ زیر حراست مشتبہ شخص  فیضان کے قتل کے بعد علاقہ سے غائب ہو گیا تھا  ۔ آئی جی پنجاب کے مطابق  زیر حراست ملزم کا ڈی این اے لیا جائے گا، حقائق ڈی این اے رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  علاقہ چھوڑنے والے تمام افراد کو زیر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چونیاں ، بچوں ، درندگی ، واقعات ، پولیس ، گھروں ، غائب ، 8 افراد ، تلاش

چونیاں میں بچوں سے درندگی کے واقعات ، پول...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۵ شام ۸:۱۵ شام

 قصور (92 نیوز) چونیاں میں قیامت ڈھانے والے مکرہ چہروں کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس کو گھروں سے غائب 8 افراد کی تلاش ہے۔ ووٹر لسٹوں سے حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق  جہاں بچوں کے قتل کے واقعات ہوئے وہاں 8 افراد گھروں سے غائب ہیں۔ پولیس ان میں سے تین افراد کو انتہائی مشکوک اور مطلوب قرار دے رہی ہے ۔ پولیس نے ایک رکشہ ڈرائیور کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر کسی شخص کے پاؤں کے نشانات نہیں ملے تاہم رکشے کے ٹائر کے نشانات پائے گئے ۔ تحقیقاتی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چونیاں عمران ہلاکت کی تصدیق قصور ‏ ‏92 نیوز

چونیاں سے اغواء ہونیوالے چوتھے بچے عمران ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۰ دن ۱۰:۱۰ دن

قصور ( 92 نیوز)  چونیاں سے اغواء ہونیوالے چوتھے بچے عمران کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ،ڈی پی او قصور کے مطابق عمران کے کپڑوں کی شناخت اسکے والدین اور درزی نے کی، مقتول بچے کے کپڑے جائے وقوعہ سے آدھا کلومیٹر کے فاصلے پر ملے۔ چونیاں سے اغوا ہونے والے ایک اوربچے کی ہلاکت کی تصدیق  ہو گئی  جس کے بعد  مقتول بچوں کی تعداد چار ہوگئی ، ڈی پی او قصور کے مطابق عمران کے کپڑوں کی شناخت اسکے والدین اور درزی نے کی ۔ عمران کو تین ماہ قبل رانا ٹاؤن سے اغوا کیا گیا تھا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چونیاں ‏ لاشوں کی شناخت ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز

چونیاں سے ملنے والی دو بچوں کی لاشوں کی شن...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۰ دن ۱۱:۵۰ دن

لاہور ( 92 نیوز ) چونیاں میں  7 روز قبل ملنے والی دو بچوں کی لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ، لاشیں محلہ غوثیہ آباد سے اغوا ہونیوالے  بچوں علی حسنین اور سلمان اکرم کی ہیں ۔ پولیس آج دونوں بچوں کی لاشیں ورثا کے  حوالے کرے گی ، دوسری جانب بچوں کے قاتل تاحال قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔ کیس میں  500سے زائد افراد کے ڈی این اے نمونے لے لئے گئے  ہیں جب کہ جیو فینسنگ مکمل کر کے ڈیٹا پر تفتیشی افسران نے کام شروع کر دیا ۔  پولیس کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعلیٰ پنجاب ، چونیاں ، ذمہ داروں ، اطلاع ، 50 لاکھ روپے ، انعام ، اعلان

وزیراعلیٰ کا چونیاں واقعہ کے ملزموں کی اط...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۹ شام ۶:۴۹ شام

چونیاں (92 نیوز) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے چونیاں میں معصوم بچوں سے درندگی اور قتل کے واقعات کے ذمہ داروں کی اطلاع دینے والے کے لیے پچاس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چونیاں میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے بچوں کے ورثا سے تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔ سردار عثمان بزدار نے غمزدہ خاندانوں کو پنجاب حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ میڈیا سے بات چیت میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سانحہ چونیاں کا ٹرائل اسپیشل کورٹ میں ہو گا۔ وزیر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چونیاں ، بچہ اغوا، شہریوں کا احتجاج، آئی جی پنجاب ، امیر جماعت اسلامی، 92نیوز

چونیاں میں ایک اور بچہ اغوا، شہریوں کا اح...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۵:۰۱ دن ۵:۰۱ دن

چونیاں (92 نیوز) چونیاں میں پھولوں کو مسلنے والے گرفت میں نہ آسکے، ایک اور بچہ اغوا ہوگیا جبکہ ایک بچے کے اغوا کی کوشش ناکام رہی، شہریوں نے احتجاج کیا اور مین روڈ ٹریفک کیلئے بند کردی، آئی جی پنجاب چونیاں پہنچ گئے۔ پھولوں کو مسلنے والے آزاد، بات تبادلوں اور معطلی سے آگے بڑھ نہ سکی اورایک اور بچہ اغوا ہوگیا، اہل علاقہ کا کہنا ہے 2 بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، برقع پوش افراد ایک بچے کو لے گئے، شہریوں نے مین روڈ سڑک کیلئے بند کردی۔ آئی جی پنجاب عارف نواز چونیاں پہنچ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعلیٰ بزدار،چونیاں ،بچوں کا اغوا و قتل ، سخت برہم،لاہور،92نیوز

وزیراعلیٰ بزدار چونیاں میں بچوں کے اغوا و...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۳۹ دن ۴:۳۹ دن

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے چونیاں میں بچوں کے اغوا و قتل کے واقعات پر سخت برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ بازیابی کیلئے جدید انداز سے تفتیش کی جاتی تو اندوہناک واقعہ سے بچا جا سکتا تھا۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس منقعد ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ جن کے بچے اس دنیا سے چلے گئے ان کا دکھ وہی جانتے ہیں، بار بار ایسے واقعات پولیس کی نااہلی اور غفلت کا نتیجہ ہیں، غفلت کوتاہی کے ذمہ داروں کا کڑا احتساب ہو گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چونیاں ، بچوں ، درندگی ، واقعات، 10 ، مشکوک ، افراد ، زیر حراست

چونیاں میں بچوں سے درندگی کے واقعات، 10 مش...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۳ شام ۹:۵۳ شام

 چونیاں (92 نیوز) چونیاں میں بچوں سے درندگی کے واقعات میں 10 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب  کی ہدایت پر ڈی پی او قصورکی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔  اندوہناک واقعات پر ڈی ایس پی چونیاں اور ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بچوں کے اغوا پر دس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جنہوں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دس مشکوک افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔ ڈی این اے اور مزید سیمپل اسلام آباد لیبارٹری میں بھجوا دیئے گئے۔ تحقیقات میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چونیاں ‏ ‏92 نیوز ننھی زینب ‏ قصور ‏ اغوا اور زیادتی

چونیاں میں دو ماہ میں تین بچے اغواء اور زی...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۰ شام ۱۲:۲۰ شام

چونیاں ( 92 نیوز) ننھی زینب کے قصور میں ایک اور کرب ناک واقعہ  پیش آیا جہاں  دو ماہ میں اغوا اور زیادتی کے بعد تین بچے قتل کر دیے گئے ہیں ۔  ایک بچے کی نعش اور دو بچوں کی ہڈیاں ملیں جبکہ ایک بچہ تاحال لا پتہ ہے ۔  پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق  فیضان کی موت گلہ دبانے سے ہوئی بعد ازاں ، اونچائی سے پھینکا گیا ۔ ننھی زینب کے اندوہناک قتل کے بعد بھی قصور میں درندے آزاد،،مزید چار معصوموں کو نگل گئے ، چونیاں   میں بچے اغواء ہونے پر ورثا چیختے چلاتے رہے ، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قصور ، علاقے ، چونیاں ، 2 ماہ ، سات بچے ، لاپتہ ، لاش ، ہڈیاں

قصور کے علاقے چونیاں میں 2 ماہ میں سات بچے ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۴۷ شام ۷:۴۷ شام

قصور (92 نیوز) قصور کے علاقے چونیاں میں 2 ماہ میں سات بچے لاپتہ ہوئے۔ ایک کی لاش اور دو کی ہڈیاں مل گئیں۔ قصور میں معصوم زندگیوں سے کھلواڑ پھر شروع ہو گیا۔ ایک بار پھر بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات سامنے  آنے لگے۔ چونیاں میں دو ماہ کے دوران تین بچے لاپتہ ہوئے ۔ دو بچوں کی کھوپڑیاں اور ایک کی لاش چونیاں انڈسٹریل ایریا سے برآمد ہو گئی۔ ایک بچے کی شناخت فیضان کے نام سے ہوگئی جبکہ تین کھوپڑیوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ مبینہ طور پر چاروں بچوں کو زیادتی کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ڈکیتی مزاحمت اسپتال لاہور ‏ ‏92 نیوز چونیاں ‏

ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونیوالا اسپتال میں ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۲ شام ۱۲:۰۲ شام

لاہور ( 92 نیوز) چونیاں میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا شخص اسپتال میں دم توڑ گیا ، ملزمان نے واردات کے دوران خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا جبکہ پولیس نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف چوری کا مقدمہ در ج کردیا۔ چونیاں کے نواحی علاقے میں ظلم کی انتہا ہو گئی جہاں  ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے گھر میں لوٹ مار کی، مزاحمت پر گھر کے سربراہ کی جان لے لی جبکہ ماں بیٹی  کی عزتیں بھی تار تار کردیں۔ رائے سنگھ سوڈیوال کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات میں  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور گردونواح گرج چمک طوفانی بارش نشیبی علاقے زیر آب لاہور ‏ ‏92 نیوز لیسکو ‏ فیڈرز ٹرپ ‏ عوام کی مشکلات ‏ مشکلات بڑھ گئیں ‏ ٹھنڈی ہوا ‏ علی الصبح ‏ بارش کے آثار ‏ موسلا دھار بارش ‏ موٹر سائیکل سوار‏ v انڈر پاسز میٹرو کے پل روڈ ڈیوائیڈر ‏ ہنگامی صورتحال ‏ واسا اسٹاف ‏ چھٹیاں منسوخ ‏ چونیاں ‏ گوجرانوالہ ‏ حافظ آباد ‏ ابرکرم

لاہور اور گردونواح میں گرج چمک کیساتھ طوف...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۸ دن ۱۰:۲۸ دن

لاہور ( 92 نیوز) لاہور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، لیسکو کے 180 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے عوام کی مشکلات بڑھ گئیں۔ گزشتہ  رات سے ہی بادلوں اور ٹھنڈی ہوا نے  شہر کو اپنی لپیٹ میں لئے رکھا ، علی الصبح سے ہی  بارش کے آثار نمودار ہو گئے جس کے بعد موسلا دھار بارش برسی  جو بعد میں طوفانی بارش کی شکل اختیار کر گئی ۔ طوفانی بارش سے لاہور کی سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا جس سے موٹر سائیکل سواروں کیساتھ گاڑی والوں کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز