Tag Archives: ‎ایلس ویلز‎

بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۲۲ شام ۹:۲۲ شام

 واشنگٹن (92 نیوز) بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا۔ کشمیر کی صورتحال پر امریکا کا سخت ردعمل سامنے آیا۔ ایلس ویلز کا کہنا ہے بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے پہلے امریکا کو بتایا نہ مشورہ کیا ادھر چین نے بھارت کے کشمیر کے متعلق اقدامات کو مسترد کر دیا۔ پاکستان میں چینی سفیر یوشن کا کہنا ہے جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ بھارت یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا۔ مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر برطانیہ نے بھی اظہار تشویش کیا اور کہا کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز اس...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۵۳ شام ۶:۵۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز اسلام آباد پہنچ گئیں۔ ایلس ویلز سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔ امریکا مشترکہ میکانزم کے قیام، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوگی۔ ملاقات میں پاکستان مقبوضہ کشمیر کی انتہائی مخدوش صورتحال سے آگاہ  کرے گا۔ پاکستان لائن آف کنٹرول پر بڑھتی بھارتی کشیدگی پر تحفظات واضح کرے گا۔ افغان مفاہمتی عمل پر پیشرفت، علاقائی امن و سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز اسلام آباد ‏ ویب ڈیسک ‏ ٹرمپ انتظامیہ جنوبی و وسطی ایشیا وزیر اعظم ‏ عمران خان

امریکی معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز آج اسل...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۰۰ دن ۹:۰۰ دن

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ٹرمپ انتظامیہ کی جنوبی و وسطی ایشیا کیلئے معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز آج اسلام آباد پہنچیں گی ۔ ایلس ویلز وزیر اعظم اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گی ، ملاقاتوں میں  دوطرفہ معاملات سمیت افغان امن مذاکرات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق 22 جولائی کو وزیر اعظم کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران امریکہ اور پاکستان کی مشاورت کے پیش نظر امریکی وفد اسلام آباد کا دورہ کررہا ہے ، دوحہ مذاکرات کے دوران امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدہ ہوجاتا ہے تو صدر ٹرمپ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

زلمے خلیل زاد ‏

زلمے خلیل زاد اور امریکی معاون وزیر خارجہ...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۶ دن ۱۰:۰۶ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد اور امریکی معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ کےترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نےبھی زلمے خلیل زاد اور ایلس ویلزکی اسلام آبادآمد کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نےبتایاکہ امریکی وفد دونوں ممالک کےدرمیان جاری مشاورتی عمل کے ضمن میں پاکستان پہنچ رہاہے۔ دونوں ممالک کےدرمیان دوطرفہ تعلقات اور افغان مفاہمتی عمل سےمتعلق بات چیت ہوگی۔ افغان سرحد کے بعد پاکستان کا ایران کی سرحد پر بھی باڑ لگانے کا اعلان اس سے قبل امریکا، روس اور چین نے افغانستان کے ہمسائیہ ممالک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز