Tag Archives: ‎انگلینڈ ‏‎

انگلینڈ پاکستانی نژاد ‏ عادل رشید میر پور ‏ ‏92 نیوز

انگلینڈ کے پاکستانی نژاد باؤلر  عادل رشی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۰ شام ۷:۰۰ شام

میر پور ( 92 نیوز) انگلینڈ  کے پاکستانی نژاد لیگ اسپنرعادل رشید  نے میر پور میں زلزلہ متاثرین کی عیادت کی ، عادل رشید زلزلے سے  متاثر ہونیوالے علاقوں کا بھی دورہ کریں گے ۔ انگلینڈ کے پاکستانی نژاد باؤلر  عادل رشید نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میر پور میں زیر علاج زلزلہ متاثرین  کی  عیادت کی اور انکی خیریت دریافت کی ۔عادل رشید نے مریضوں کا حوصلہ بڑھایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عادل رشید نے کہا زلزلہ کی خبر سنی تو تمام مصروفیات چھوڑ کر اپنے بھائی بہنوں کے پاس پہنچ گیا ،انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

رگبی ورلڈ کپ ‏ آئر لینڈ ‏ انگلینڈ ‏ اٹلی ‏ ٹوکیو ‏ ‏92 نیوز جاپان

رگبی ورلڈ کپ ، آئر لینڈ ، انگلینڈ اور اٹل...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۷ شام ۱۰:۴۷ شام

ٹوکیو ( 92 نیوز) جاپان میں رگبی ورلڈ کپ کے  دلچسپ میچز جاری ہیں جہاں مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا ۔  آئر لینڈ، انگلینڈ اور اٹلی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ پہلے رگبی میچ میں اٹلی نے نمیبیا کو 22کے مقابلے میں 47پوائنٹس سے شکست دیدی ۔ دوسرے میچ  میں آئر لینڈ نے ٹوکیو سکاٹ لینڈکو یکطرفہ میچ میں   24پوائنٹس کے واضح مارجن سے شکست دیکر ورلڈکپ مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔ تیسرا میچ بھی یکطرفہ رہا جس میں انگلینڈ نے ٹونگا کو تین کے مقابلے میں 35پوائنٹس سے دھول چٹادی۔ کل کھیلے جانیوالے واحدمیچ میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اینڈریو اسٹراس ‏ جیف بائیکاٹ ‏ سر لندن ‏ ‏92 نیوز انگلینڈ ‏

اینڈریو اسٹراس اور جیف بائیکاٹ ’’سر‘‘ ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۰ شام ۸:۲۰ شام

لندن ( 92 نیوز) انگلینڈ کے دو سابق کپتانوں اینڈریو اسٹراس اور جیف بائیکاٹ کو سر کے خطاب دے دیا گیا۔ اینڈریو اسٹراس نے انگلینڈ کی جانب سے  100ٹیسٹ میچز کھیلے اور پچاس میں ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرانجام دیے، اینڈیو اسٹراس کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم دو بار ایشز سیریز  جیتنے میں کامیاب رہی۔ اسٹراس کی قیادت  میں انگلینڈ کی  ٹیم نے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی۔ سابق انگلش کپتان جیف بائیکاٹ  کو بھی کرکٹ میں خدمات سر انجام دینے  پر سر کے خطاب سے نوازا گیا ، بائیکاٹ نے انگلینڈ کی جانب سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایشز سیریز چوتھا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا انگلینڈ مانچسٹر ‏ ‏92 نیوز

ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ، آسٹریلیا ن...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۴۹ شام ۲:۴۹ شام

مانچسٹر ( 92 نیوز) ایشز ٹیسٹ سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 185رنز سے ہرا دیا، 383 رنز کے ہدف میں میزبان ٹیم 197رنز پر آؤٹ ہو گئی، انگلینڈ کی جانب سے جو ڈینلی نے 53اور جوز بٹلر نے 34رنز بنائے، آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 4وکٹیں حاصل کیں۔ ایشز سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ، پہلی اننگز میں آسٹریلین ٹیم  نے 407 رنز بنا کر 8  کھلاڑیوں کے نقصان پر اننگز ڈکلیئرڈ کر دی ۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر بغیر کوئی رن بنائے دوسری … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لیڈز مانیٹرنگ ڈیسک ‏ انگلینڈ ‏ ایشز سیریز ‏ دو نئے ریکارڈ انگلینڈکی ٹیم آسٹریلیا

انگلینڈ پہلی اننگز میں کم اسکور بنا کر بھ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۳۸ شام ۲:۳۸ شام

لیڈز(مانیٹرنگ ڈیسک )انگلینڈ نے ایشز سیریز کے تیسرے میچ میں دو نئے ریکارڈ اپنے نام کرلئے ۔ انگلینڈکی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف پہلی اننگز میں67رنز بنا کر اؤٹ ہوئی۔کم سکور کے باوجود 132سال بعد انگلینڈ ٹیسٹ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ اس جیت کیساتھ ہی انگلینڈ نے چوتھی اننگز میں بڑا ہدف حاصل کر کے نیا ملکی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنا 91 برس پراناریکارڈ توڑ دیا۔ انگلش ٹیم نے 1928ء میں آسٹریلیا کیخلاف ہی 332 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 179 رنز بنائے جس کے تعاقب می انگلش ٹیم پہلی اننگز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۷ شام ۱۰:۰۷ شام

برمنگھم (92 نیوز) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 251رنز سے شکست دیدی۔   برمنگھم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسری اننگز میں جیت کیلئے 398رنز کا ہدف دیا لیکن انگلش ٹیم صرف 146رنز ہی بناسکی۔ ناتھن لیون نے 6اور پیٹ کمنز نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انگلینڈ کے چھ بلے باز ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ پہلی اننگز میں 144اور دوسری اننگز میں 142رنز بنانے والے آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔

تازہ ترین ویڈیوز

ایشز سیریز، آسٹریلیا، 284 رنز ،انگلینڈ، وکٹوں، نقصان، 267رنز

ایشز سیریز، انگلینڈ نےچار وکٹوں کے نقصان ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۳۴ دن ۸:۳۴ دن

برمنگھم (92 نیوز) ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا دوسرا دن انگلش بلے بازوں کے نام رہا، آسٹریلیا کے 284 رنز کے جواب میں انگلینڈ نےچار وکٹوں کے نقصان پر 267رنز بنا لیے۔   انگلینڈ کے روری برنز 125اور بین اسٹوکس 38رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ انگلش اوپنرجیسن روئے 10رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان جوروٹ 57،ڈینلی 18اور جوزبٹلر 5 رنز بنا سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے پٹنسن نے دو،پیٹرسڈل اور کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ  267رنز سے اپنی پہلی اننگز کا آج دوبارہ آغاز کرے گی۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگزمیں 284رنز بنائے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن چیمپئن شپ دبئی ‏ ‏92 نیوز ‏9ٹیمیں ‏ دوسال ‏ ‏27ٹیسٹ ‏ ٹیسٹ سیریز ‏ انگلینڈ ‏ آسٹریلیا ‏ یکم اگست

آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا افتتا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۵:۴۳ شام ۵:۴۳ شام

دبئی ( 92 نیوز) آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا افتتاح کردیا، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9ٹیمیں شامل ہیں، دوسال میں 27ٹیسٹ سیریز کھیلیں جائیں گی، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان یکم اگست کو پہلے ٹیسٹ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغا ہو گا، دو ٹاپ ٹیمیں 2021جون میں فائنل میں ٹکرائیں گی ۔ دو سال،9 ٹیمیں ،27ٹیسٹ سیریز کے کل 72میچز، کون بنے گا ٹیسٹ کرکٹ کا چیمپئن، آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا افتتاح کر دیا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز یکم اگست کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مگ لیننگ ‏ ناقابل شکست ‏ ‏133 اسکور ریکارڈ قائم چیلمس فورڈ ‏92 نیوز خاتون بلے باز ‏ خواتین کرکٹ انگلینڈ ٹی 20 میچز ‏ فتح سمیٹ لی ہ‏ ٹاس بیٹنگ کی دعوت پہلی وکٹ اوور ‏ الیسا ہیلی کیٹ کراس ٹاپ آرڈر ‏ ‏17 چوکے ‏ بیتھ مونی ‏ پارٹنر شپ ‏

مگ لیننگ نے ناقابل شکست 133 اسکوربنا کر ریک...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۴۸ شام ۸:۴۸ شام

چیلمس فورڈ( 92 نیوز)  آسٹریلیا کی خاتون بلے باز مگ لیننگ نے  ناقابل شکست 133 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا ۔مگ نے خواتین کرکٹ میں سب سے زیادہ  رنز بنانے کا کارنامہ انگلینڈ کیخلاف  سرنجام دیا ۔ آسٹریلیا کی ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورہ پر ہے  جہاں تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں  آسٹریلیا نے 0-1 سے فتح  سمیٹ لی ہے ۔ انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر  آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔آسٹریلیا کی پہلی وکٹ پہلے ہی اوور کی پانچویں  گیند پر گر گئی  جب اوپنر الیسا ہیلی  کیٹ کراس کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

انگلینڈ، آئر لینڈ، لارڈز، واحد ٹیسٹ، میچ، 143رنز، شکست

انگلینڈ نے آئر لینڈ کو لارڈز میں کھیلے گ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۹ شام ۱۰:۳۹ شام

لندن (92 نیوز) انگلینڈ نے آئر لینڈ کو لارڈز میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں 143رنز سے شکست دیدی۔ آئر لینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں  182رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 38رنز پر ڈھیر ہوگئی، کرس ووکس نے 6اور اسٹیوارٹ براڈ نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انگلینڈ  پہلی اننگز میں 85اور دوسری اننگز میں303رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ آئر لینڈ نے پہلی اننگز میں 207رنز بنائے تھے۔آئر لینڈ کے ٹم مرٹف نے پہلی اننگز میں 13رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں ۔چار روزہ ٹیسٹ میچ تیسرے ہی روز اختتام پذیر ہوگیا، انگلینڈ کے جیک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ئرلینڈ تیسرے ٹیسٹ میچ عالمی چیمپئن انگلینڈ ناکوں چنے

آئرلینڈ نے اپنے تیسرے ٹیسٹ میچ میں عالمی...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۱۸ شام ۹:۱۸ شام

لندن (92 نیوز) ٹیسٹ کرکٹ کی بے بی ٹیم کے ہاتھوں ون ڈے  کے عالمی چیمپئن کو لارڈز میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ آئر لینڈ نے واحد ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلش ٹیم کو 85 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ آئر لینڈ کے ٹم مرٹگا نے پانچ ،اڈائیر نے تین اور رانکن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ادھر سوشل میڈیا پر صارفین انگلش ٹیم کو خوب تنقید  کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انڈین باہو نے دھرماسینا کی تصویر پر کیپشن جمایا ،اب صرف یہی انگلینڈ کو بچا سکتے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا دھوکے سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جوفرا آرچر ‏ ورلڈ کپ ‏ پیشگوئیاں ‏ لندن ‏ ‏92 نیوز ‏ انگلینڈ ورلڈ چیمپئن

جوفرا آرچر کی کئی سال پہلے ورلڈ کپ بارے پ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۸ دن ۱۱:۰۸ دن

لندن ( 92 نیوز )انگلینڈکے ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد پراسرار شخصیت کے مالک انگلش پیسرجوفراآرچر کی کئی سال پرانی  ٹویٹس سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں،جن میں وہ انگلینڈ کے ورلڈ چیمپئن بننے کی پیش گوئی کرتے رہے  تھے ۔ جوفرا آرچر نے 29مئی 2014کو ٹویٹ میں  لکھا کہ لارڈز جانا چاہتا ہوں ،پھر5جولائی 2015کو ٹویٹ میں انہوں نے کہا اگر سپر اوور ہوتو کوئی مضائقہ نہیں۔ جوفراآرچر نے14اپریل 2013کو  ایک ٹویٹ میں سپراوور کے دوران 16رنز بننے کی پیش گوئی کی ،پھر فائنل میں  انگلینڈ نے سپراوور میں پہلے کھیلتے ہوئے 15 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو 16 … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آئی سی سی ‏ نئی رینکنگ ‏ انگلینڈ ‏ نمبر ون ٹیم ‏ دبئی ‏ ‏92 نیوز ‏ بابر اعظم

آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری ، انگلینڈ ون...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۲۲ دن ۹:۲۲ دن

دبئی ( 92 نیوز )کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے اختتام پر آئی سی سی نے ون ڈے ،ٹیسٹ اور ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی ۔ انگلینڈ  ون ڈے کی نمبرون ٹیم بن گئی،ٹاپ ٹین بلے بازوں میں بابر اعظم بھی شامل جبکہ کوئی پاکستانی باؤلرٹاپ ٹین میں جگہ نہ بناسکا۔ ورلڈکپ 2019 میں بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو انکی محنت کا صلہ مل گیا  ، ورلڈچیمپئن انگلینڈ125پوائنٹس کیساتھ ون ڈے کی نمبرون ٹیم بن گئی۔ پاکستان ٹاپ فائیو ٹیموں میں جگہ نہ بناسکا،97پوائنٹس کیساتھ چھٹی پوزیشن پر براجمان ہے ، رینکنگ میں بھارت  کادوسرا  ،نیوزی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

انگلینڈ سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ ک...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۰ شام ۱۱:۴۰ شام

لارڈز ( 92 نیوز)  ورلڈ کپ 2019 کا تاج انگلینڈ نے اپنے سر سجا لیا، انگلینڈ پہلی مرتبہ کرکٹ کا عالمی چمپئن بنا ہے ، پہلے ورلڈ کپ کا فائنل  ، اس کے بعد سپر اوور  کا مقابلہ بھی ٹائی ہوا ، جس پر فیصلہ باؤنڈریز کی بناء پر کیا گیا۔ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے  ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ  کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے  مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے ۔انگلینڈ کی ٹیم بھی مقررہ 50 اوورز میں  241 رنز ہی بنا پائی جس کی بنا پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ورلڈکپ 2019 فائنل نیوزی لینڈ انگلینڈ ٹاس جیت بیٹنگ فیصلہ

ورلڈکپ 2019 فائنل ، نیوزی لینڈ کا انگلینڈ ک...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۰۲ شام ۳:۰۲ شام

 لندن (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں ٹائٹل کی جنگ جاری ہے۔ بلیک کیپس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن کا کہنا ہے 2015 کے ورلڈ کپ فائنل میں شکست سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ انگلش کپتان این مورگن کا کہنا ہے جو اچھا کھیلے گا وہی ٹرافئی اٹھائے گا۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین آج  آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا فائنل کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں  آج تک کوئی بھی ورلڈ کپ نہیں جیت سکیں ، نیوزی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز