Tag Archives: یوم یکجہتی کشمیر

قوم ‏ قوم کی حفاظت ‏ جانوں کا نذرانہ ‏ وزیراعظم ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزیرستان ‏ بلوچستان ‏ مادر وطن ‏ جان نچھاور ‏ خراج عقیدت ‏ پاک فوج ‏ سلام ‏ ٹویٹ پیغام ‏ شہید ‏ لواحقین ‏

وزیراعظم کا آج یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۵ شام ۱۱:۵۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آج یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم آج مظفرآباد میں کشمیری شہداء کی یاد میں تقریب سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں یوم دفاع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفر آباد جانے کا شیڈول طے کیا گیا ۔ وزیراعظم عمران خان کشمیری شہدا کے لواحقین سے ملاقات اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔ وزیراعظم ایک تقریب سے خطاب بھی کریں گے ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جمعہ کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کشمیری تنہا نہیں ، پاکستانی قوم کا دنیا ک...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۹ شام ۱۲:۱۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر قوم آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی منا رہے ہیں۔ پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا کہ کشمیری تنہا نہیں۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بارہ بجتے ہی ملک بھر میں تمام امور معطل کر دیئے گئے۔ عوام گھروں اور دفاتر سے نکل کر سڑکوں پر آگئی ۔ تمام شہروں میں سگنل ریڈ  اور گاڑیاں رک گئیں ۔ سائرن کی آواز سے فضا گونج اٹھی ۔ پہلے قومی ترانہ پھر کشمیر کا ترانہ بجایا جانے لگا ۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرا دیئے گئے۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یوم آزادی ، یوم یکجہتی کشمیر کے طورپر من...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۱۷ شام ۱:۱۷ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) یوم آزادی  ،  کشمیریوں کی آزادی  کے نام، وزیراعظم عمران خان مظفرآباد میں قیام کریں گے جہاں  ان کی  آزاد کشمیر کی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی ،  کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مختلف جماعتوں کی اسلام آباد میں ریلیاں نکالنے کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئیں جب کہ  ’کشمیر بنے گا پاکستان‘یوم آزادی کا لوگو بھی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ یوم آزادی امسال یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائیگا ، قومی پرچم کے ساتھ ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا جائیگا ، فضا میں کشمیر بنے گا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یوم یکجہتی کشمیر ‏ جوش و خروش ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ریاستی دہشت گردی

یوم یکجہتی کشمیر آج ملک بھر میں جوش و خرو...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۹ شام ۱۲:۰۹ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) یوم یکجہتی کشمیر آج ملک بھر میں جوش وخروش سے منایا جارہا ہے  ، بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں اجاگر کرنے کیلئے شہرشہر ریلیوں کا اہتمام  کیا گیا ہے ۔ یوم یکجہتی کشمیر  کے سلسلے میں  مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد جاری ہے جب کہ کنٹرول لائن پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ حکومت سندھ اور بلوچستان نے بھی  کشمیری عوام سے یکجہتی کا خصوصی دن منانے کا اعلان کیا ہے ، بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) پر شہری آبادی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر 1948ء سے تصف...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱:۲۹ شام ۱:۲۹ شام

 راولپنڈٰی (92 نیوز) یوم یکجہتی کشمیر پر پاک افواج نے کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ یوم یکجہتی کشمیر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے  ٹویٹ میں کہا ہے کہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر 1948ء سے تصفیہ طلب مسئلہ ہے۔ قابض بھارتی فورسز دہائیوں سے کشمیریوں پر ظلم و بربریت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت تمام تر بربریت کے باوجود کشمیریوں کی مستحکم ہوتی منصفانہ جدوجہد آزادی دبانے میں ناکام ہو گیا ہے ۔ عسکری ترجمان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ، پرعزم کشمیری کامیابی سے ہمکنار ہوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یوم یکجہتی کشمیر یاسین ملک قبوضہ وادی انٹرنیشنل کمیونٹی میر واعظ عمر فاورق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر مشعال ملک

فوجی طاقت استعمال کر کے کسی قوم کو زیر نہی...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۹ شام ۱۲:۳۹ شام

 سرینگر (92 نیوز) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ فوجی طاقت استعمال کر کے کسی قوم کو زیر نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جا رہا ہے۔ پورا پاکستان آج مقبوضہ وادی کےکشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا دن منا رہا ہے۔ حریت رہنما یسین ملک نے ویڈیو پیغام میں اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور کہا بھارتی مظالم پر انٹرنیشنل کمیونٹی نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر پر حریت رہنما میر واعظ عمر فاورق نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ڈی چوک یوم یکجہتی کشمیر علی امین گنڈاپور کشمیریوں اظہار یکجہتی

اسلام آباد کے ڈی چوک پر یوم یکجہتی کشمیر ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۶ شام ۱۲:۲۶ شام

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے ڈی چوک پر یوم یکجہتی کشمیر کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔ کوہالہ پل پر ہزاروں افراد نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔ اسلام آباد کا ڈی چوک بھی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا۔ کوہالہ پل پر اہم رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نےانسانی ہاتھوں کی زنجیر بناکر مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکیا اور اس عزم کو دہرایا گیا  کہ مقبوضہ وادی کی آزادی تک قوم کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمی...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۳۳ دن ۹:۳۳ دن

راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جارہا ہے، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور سیمینارز ہوں گے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھرمیں عام تعطیل ہے۔ پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کو محبت اور حمایت کا دوٹوک پیغام دیا گیا ہے۔ انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا جائے گا۔ مقبوضہ وادی میں آزادی کی جدوجہد تو تقسیم ہند سے ہی جاری ہے لیکن 1991 میں حکومت پاکستان نے یہ دن  سرکاری طور پرمنانے کااعلان کیا۔ حریت رہنما … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے یوم کشمیر پر ملک...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۲ شام ۱۲:۵۲ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) کشمیریوں سے یک جہتی کا اظہار کرنے کیلئے کل ملک بھر میں عام تعطیل  ہو گی ، حکومت کی جانب سے اعلان کرنے کیساتھ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ، گلگت بلتستان ، آزاد جموں وکشمیر سمیت ملک کے تمام صوبوں  میں عام تعطیل ہو گی۔ شہدائے کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے پانچ فروری کی صبح 10 بجے  ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی جب کہ کشمیریوں کی جدو جہد کو خراج تحسین اور شہدا کو خراج عقیدت پیش … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یوم یکجہتی کشمیر

دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تی...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۷:۰۴ شام ۷:۰۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تیاریاں شروع  کر دی گئیں ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی  برطانیہ میں  ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برطانوی دار العوام میں منعقدہ کشمیر کانفرنس مین شرکت کے لئے لندن  روانہ ہو گئے ،پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر  پر برطانیہ میں تقریبات کاانعقاد کیا جائےگا۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آواز بلند کی جائےگی۔ شاہ محمود قریشی کل برطانوی دارالعوام میں کشمیر کانفرنس 5 فروری کو پارک لین میں یوم کشمیر پر منعقدہ نمائش میں شرکت کریں گے۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

احتجاج

برطانیہ ، یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستانی و ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۲۳ دن ۸:۲۳ دن

 لندن (92 نیوز) برطانیہ میں یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا ۔ برطانیہ میں رہائش پذیر کشمیری رہنماؤں نے ایک ہنگامی اجلاس میں پانچ فروری یوم یک جہتی کشمیر  کے دن برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ اس روز لندن میں ہوں گے اور ان کی احتجاجی مظاہرے میں شرکت بھی متوقع ہے۔ اس حوالے سے منعقدہ  اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستانی اور کشمیری سیاسی و سماجی جماعتیں اس وقت ایک جھنڈے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز