Tag Archives: یوم پاکستان

یوم پاکستان

یوم پاکستان پریڈ میں ملکی دفاع ناقابل تسخ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۳:۳۰ شام ۳:۳۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) یوم پاکستان پریڈ میں ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانیوالے ہتھیاروں کی نمائش کی گئی النصر میزائل پریڈ کے دوران دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے میں اہمیت کے حامل النصر میزائل کی بھی نمائش کی گئی ۔ النصر میزائل کو موبائل لانچر کے ذریعے بھی لانچ کیا جا سکتا ہے ، النصر میزائل خطے میں موجود کسی بھی اینٹی میزائل نظام کو شکست دینے کی بھرپور  صلاحیت رکھتا ہے ۔ یہ کسی بھی اینٹی میزائل نظام کو شکست دینے کی بھرپور  صلاحیت رکھتا ہے ۔ النصر میزائل کو داغنے کے بعد بھی اس کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یوم پاکستان

یوم پاکستان پر قائد اعظم کے مزار پر اہم شخ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۲:۰۲ شام ۲:۰۲ شام

کراچی ( 92 نیوز ) گورنر ، وزیر اعلیٰ سندھ ، میئر کراچی او رینجرز حکام سمیت  یوم پاکستان پر قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کا سلسلہ جاری ہے ۔ گورنر ، وزیراعلیٰ سندھ، میئر کراچی اور رینجرز حکام نے مزارقائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا پاکستان کا دفاع مضبوط ہے  اور دشمن کی ہر للکار پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ بابائے قوم کے مزار پر حاضری کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ  دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے ، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یوم پاکستان پریڈ میں ترکی اور چین کے طیار...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۰۹ شام ۱:۰۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) یوم پاکستان کی پریڈ میں برادرز ممالک چین اور  ترکی کے طیاروں نے   بھی ائیر پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ یوم پاکستان پریڈ پر ترکی کے ایک ہی جہاز نے حصہ لیا ، اسلام آباد کی فضاؤں میں  گرجتے  جہاز کو پائلٹ نے اس مہارت سے اڑایا کہ دیکھنے والے داد دیے بغیر نہ رہ سکے ۔ ترک پائلٹ نے کمال مہارت سے جہاز کو فضا میں متعدد قلابازیاں  دیکر مسلسل جہاز کو گھمایا  جس پر حاضرین نے بھی دل کھول کر داد دی جب کہ مائیک پر برادر ملک ترکی کی صلاحیتوں کا دل کھول کر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یوم پاکستان پر ایس ایس جی کمانڈوز کا فری ف...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۰ شام ۱۲:۰۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) یوم پاکستان پر ایس ایس جی کے  کمانڈوز نے فری فال کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کے دل موہ لئے ۔ ایس ایس جی کے جوانوں نے فری فال کا شاندار مظاہرہ کیا۔ باہمی فارمیشن کے ساتھ دھواں چھوڑتے پیراٹروپرز نے آسمان پر رنگوں لکیریں کھینچ دیں۔ شہبازوں کی شاندار اور منظم انداز سے ایک  ہی جگہ پر لینڈنگ  نے حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔ سعودی عرب، بحرین، سری لنکا، برونائی اور آذربائیجان کے پیراٹروپرز نے بھی شاندار مہارت کامظاہرہ کیا۔ ایس ایس جی کمانڈوز کا اللہ ہو کی صدائیں بلند کرتا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یوم پاکستان

یوم پاکستان ملک بھرمیں ملی جوش وجذبےسےمن...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۳۹ دن ۸:۳۹ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) یوم پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ یوم پاکستان  کا آغاز ہوتے ہی رات 12 بجے مینار پاکستان پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا  جس سے آسمان رنگ ونور میں نہا گیا۔ یوم پاکستان  عزم کی تجدید کا دن ہے  جو ملک بھر میں یوم پاکستان پر بھرپور ملی جوش وجذبہ سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یوم پاکستان

یوم پاکستان تقریب کی فل ڈریس ریہرسل ، طیا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۷:۵۵ دن ۷:۵۵ دن

راولپنڈی ( 92 نیوز ) راولپنڈی میں یوم پاکستان تقریب کی فل ڈریس ریہرسل  کے دوران  طیاروں کی گھن گرج نے لہو گرمادیا۔ یوم پاکستان کی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں  پریڈگراؤنڈ سے ملحقہ علاقے میں موبائل سروس جزوی طور پر بند  کر دی گئی ہے ۔ یوم پاکستان 23مارچ تک موٹروے اور ہائی ویز کیلئے ٹریفک پلان جاری  کر دیا گیا ہے جس کے مطابق رات  12سے دن دو بجے تک مال بردار گاڑیوں کا داخلہ بند  ہو گیا۔ شہریوں کو سفر سے پہلے موٹروے حکام سے رہنمائی لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

“ہر پاکستانی کی آواز۔ پاکستان زندہ باد” ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۴:۰۱ شام ۴:۰۱ شام

راولپنڈی(92 نیوز) آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے “ہر پاکستانی کی آواز۔ پاکستان زندہ ” کے عنوان سے دوسرا پرومو جاری کردیا، اس سے قبل پاک  فوج کی جانب سے پاکستان زندہ باد کا پرومو جاری کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈایریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم پاکستان کی مناسبت سے دوسرا پرومو جاری کر دیا ، جس کا عنوان ے “ہر پاکستانی کی آواز۔ پاکستان زندہ ” رکھا گیا ہے۔ PakDayParade. PM Malaysia Dr Mahathir … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یوم پاکستان ‏

یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ ہوگی ، م...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۸ دن ۱۱:۲۸ دن

راولپنڈی ( 92 نیوز) یوم پاکستان پر تینوں مسلح افواج کی پریڈ ہو گی جب کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد مہمان خصوصی ہوں گے ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل  آصف غفور نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ  یوم پاکستان پر پریڈ میں تینوں مسلح افواج  شامل ہوں گی ۔ میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے جب کہ متحدہ عرب امارات کے آرمی چیف اور عمان کے اعلیٰ حکام بھی پریڈ کا حصہ ہوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز