Tag Archives: یوم دفاع

کلبھوشن ، سزا ، تناظر ، آرمی ایکٹ ، ترمیم ، افواہیں ، غلط ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کا یوم دفاع کی تقریب کی...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۲ شام ۲:۳۲ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یوم دفاع کی تقریب کی بھرپور کوریج پر میڈیا سے اظہار تشکر کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کیا کہ میڈیا نے خصوصی طور پر یوم دفاع کی تقریب دوبارہ نشر کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے شہدا ہمارا فخر، ان کے اہلخانہ ہماری ذمہ داری ہیں۔ Thanks to media for unprecedented coverage of Defence & Martyrs Day especially concurrent repeat telecast by electronic media.COAS thanks nation for reaching out to families of Shaheeds on the eve of Martyrs … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک ، علاقوں ، یوم دفاع ، حوالے ، ریلیاں

ملک کے مختلف علاقوں میں یوم دفاع کے حوالے ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۵۹ شام ۴:۵۹ شام

 گوجرانوالہ (92 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں یوم دفاع کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئیں جس میں بچے، بوڑھے، جوان  کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ گوجرانوالہ میں یوم دفاع کے حوالے سے نجی سکول کے بچوں کی بھارت کے خلاف احتجاجی  ریلی نکالی گئی۔ بچوں نے پاک آرمی کی وردی پہن کر پاکستان زندہ آباد اور پاک افواج زندہ باد  کے نعرے لگائے۔ قصور ، میاں چنوں میں بھی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں بھی یوم دفاع و شہدا بھر پور انداز میں منایا جا رہا ہے۔ کشمور، نواب شاہ، شاہ پور چاکر، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ، یوم دفاع پاکستان ، موقع ، ٹاؤن ہال ، پرچم کشائی ، تقریب

لاہور میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ٹاؤ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۷ شام ۲:۲۷ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ٹاؤن ہال میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے نمائندوں اور کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور نے شرکت کی اور پرچم لہرایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ فوج کے ساتھ زندہ دلان لاہور نے بھی دشمن  کا پینسٹھ کی جنگ میں بھرپور مقابلہ کیا اور دشمن کو زیر کیا۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ آج ہی کے دن اہلیان لاہور  نے اپنی افواج  کا بھرپور ساتھ دیا۔ شہریوں نے واضع کیا کہ دشمن ہمارا حوصلہ نہیں توڑ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

واشنگٹن ، پاکستانی سفارت خانہ ، یوم دفاع ، پروقار ، تقریب

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ میں یوم د...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۰۱ شام ۲:۰۱ شام

 واشنگٹن (92 نیوز) واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ میں یوم دفاع کے حوالے سے ایک پروقار تقریب ہوئی جس میں امریکی فوجی و سول حکام کے علاوہ مختلف ممالک کے فوجی اتاشیوں، سفارتکاروں، تاجروں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ میں یوم دفاع کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی امریکی محکمہ دفاع کے اسسٹنٹ سیکرٹری رینڈل شریور نے یوم دفاع پاکستان پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔ دونوں ممالک دیرینہ فوجی تعلقات سے مستفید ہو رہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

  پاک بحریہ نے یومِ دفاع کے موقع پر پرومو ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۹ دن ۱۱:۳۹ دن

اسلام آباد (92نیوز) پاک بحریہ نے یومِ دفاع کے موقع پر“دھرتی ماں کی حفاظت کے لئے پاک بحریہ آفیسرز اور جوان ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں” کاپرومو جاری کر دیا۔ اسلام آباد میں نیول ہیڈکوارٹرز میں بھی یومِ دفاع وشہدا اور یکجہتی کشمیر کی تقریب منعقدہو ئی، وائس ایڈمرل کلیم شوکت مہمان خصوصی تھے، یادگارہ شہدا پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ پاک بحریہ ترجمان کے مطابق پرومو میں اس اعتماد کی تمثیل ہے کہ دھرتی ماں کی حفاظت کے لئے پاک بحریہ آفیسرز اور جوان ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلا م آبا د,92نیوز,یکجہتی کشمیر,.یومِ دفاع ,قوم

قوم آج یومِ دفاع و شہدا اور یکجہتی کشمیر ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۱ دن ۱۰:۰۱ دن

 اسلا م آبا د(92نیوز)آج قریہ،قریہ ،نگر،نگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ، قوم یومِ دفاع و شہدا اور یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے، جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب ہوئی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی ،وطن کیلئے جاں نثار کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ وفاقی دارالحکومت میں دن کے آغاز پرتوپوں کی سلامی دی گئی اسی طرح صوبائی دارالحکومت میں دن کا آغاز 21توپوں کی سلامی سے ہوا ،مزارقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ۔اصغر خان اکیڈمی کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قوم ‏ قوم کی حفاظت ‏ جانوں کا نذرانہ ‏ وزیراعظم ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزیرستان ‏ بلوچستان ‏ مادر وطن ‏ جان نچھاور ‏ خراج عقیدت ‏ پاک فوج ‏ سلام ‏ ٹویٹ پیغام ‏ شہید ‏ لواحقین ‏

وزیراعظم کا آج یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۵ شام ۱۱:۵۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آج یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم آج مظفرآباد میں کشمیری شہداء کی یاد میں تقریب سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں یوم دفاع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفر آباد جانے کا شیڈول طے کیا گیا ۔ وزیراعظم عمران خان کشمیری شہدا کے لواحقین سے ملاقات اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔ وزیراعظم ایک تقریب سے خطاب بھی کریں گے ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جمعہ کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یوم دفاع ‏ اظہار یکجہتی فردوس عاشق اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزیر اعظم ‏ عمران خان

یوم دفاع کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۱۹ شام ۲:۱۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  یوم دفاع غیور اور بہادر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  کشمیریوں کے موقف کا دفاع پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے، ہر محاذ پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔ مہذب دنیا مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دے کر انسانیت سے اپنی وابستگی، احترام اور انسانیت کے تقدس کو بچانے میں کردار … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چین وزیر خارجہ دورہ پاکستان اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وانگ ژی چھ ستمبر یوم دفاع ڈاکٹر عارف علوی ‏ وزیر اعظم عمران خان آرمی چیف

چین کے وزیر خارجہ کا آئندہ ماہ دورہ پاکس...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۱ شام ۱۲:۳۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) چین کے وزیر خارجہ کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق وانگ ژی چھ ستمبر یوم دفاع کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق  چین کے  وزیر خارجہ   کا دورہ ابتدائی طور پر دو روزہ شیڈول ہے ۔وہ صدر ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے  ملاقاتیں کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق  ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر کے مخدوش صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا،افغانستان میں دیرپا قیام امن کیلئے افغان مفاہمتی عمل پر بھی گفتگو ہو گی۔

تازہ ترین ویڈیوز