Tag Archives: یورپی پارلیمنٹ ‏

یورپی پارلیمنٹ ، وفد ، مقبوضہ وادی ، دورہ ، تھریسا گریفن ، تصدیق

یورپی پارلیمنٹ کا کوئی وفد مقبوضہ وادی کا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۰۵ شام ۹:۰۵ شام

 لندن (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا دکھانے کے بھارتی ڈھول کا پول کھل گیا۔ یورپی یونین کی ممبر تھریسا گریفن نے تصدیق کر دی کہ یورپی پارلیمنٹ کا کوئی وفد مقبوضہ وادی کا دورہ نہیں کر رہا۔ بھارتی میڈیا گزشتہ دو روز سے ڈھنڈورا پیٹ رہاتھا کہ یورپی پارلیمنٹ کا وفد مقبوضہ کا دورہ کر رہا ہے۔ مقبوضہ وادی کے حالات نارمل ہیں۔ مودی حکومت کی ڈرامے بازی کی ہنڈیا بیچ چورائے یورپی پارلیمنٹ کی رکن نے پھوڑ دی۔ یورپی یونین کی ممبر تھریسا  گریفن نے  تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا یورپی پارلیمنٹ کا کوئی وفد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مسئلہ کشمیر ،حل،کشمیری عوام ،امنگوں کے مطابق ،یورپی پارلیمنٹ برسلز ،92نیوز

اقوام متحدہ کشمیر ایشوپرکردارادا، امن مش...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۵ دن ۳:۳۵ دن

برسلز (92 نیوز) یورپی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پھر بحث چھڑ گئی ،مقبوضہ کشمیر سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹس آرہی ہیں ،یورپی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کومداخلت کرنے اور کشمیر میں امن مشن بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔ ممبران پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے،کوئی خطے میں مزید کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا،پاکستان اور بھارت بات چیت کے ذریعے تنازع کا پرامن حل نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں صورتحال انتہائی نازک ہے، مسئلہ کشمیر کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یورپی پارلیمنٹ پاکستان بھارتی مخالفت مسئلہ کشمیر برسلز ‏ ‏92 نیوز

یورپی پارلیمنٹ میں بھارتی مخالفت کے باوج...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۹ دن ۹:۱۹ دن

برسلز (92 نیوز) یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوگئی، بھارت کی شدید مخالفت کے باوجودیورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے اہم اجلاس کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر شامل رہا اور اس متعلق بھرپور بحث کی گئی۔ برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے اپنے اجلاس میں بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اورمودی سرکار سے آرٹیکل 370 اور دفعہ 35 اے ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی ختم کرنیکا فیصلہ واپس لینے ، وادی سے کرفیو فوراً ہٹانے اور مذاکرات فوری شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس کے شرکا نے قراردیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یورپی پارلیمنٹ خارجہ امور کمیٹی کشمیر لندن ‏ ‏92 نیوز سفارتی محاذ

یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی  میں ا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۸ دن ۱۱:۲۸ دن

لندن ( 92 نیوز) سفارتی محاذ پر پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ،  سلامتی کونسل کے بعد  مسئلہ کشمیر یورپی پارلیمنٹ میں پہنچ گیا۔ یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور نے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورت حال پررپورٹ طلب کررکھی ہے، جس پر آج سیر حاصل بحث کا امکان ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اجلاس میں شرکت کیلئے بیلجیئم کےدارالحکومت برسلز پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ یورپی پارلیمنٹ کے ارکان سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں جاری بدترین کرفیو سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ کشمیر کونسل یورپی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یورپی پارلیمنٹ ‏ ووٹنگ ختم‏ یورپین پیپلزپارٹی ‏ برسلز ‏ ‏92 نیوز غیر حتمی نتائج ‏ پاکستانی نژاد ‏ سجادکریم ‏ واجد خان ‏ اشفاق محمد علاقائی نتائج ‏ پراگریسو الائنس آف سوشلسٹس اینڈ ڈیموکریٹس ‏ الائنس آف لبرل اینڈڈیموکریٹس فاریورپ ‏ گرین یورپین فری الائنس ‏ بریگزٹ پارٹی ‏ لبرل ڈیموکریٹ ‏ لیبر پارٹی ‏ فرانس ‏ عمانوئل میکخواں ‏

یورپی پارلیمنٹ کیلئے 4 روز سے جاری ووٹنگ خ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۷ دن ۱۱:۴۷ دن

برسلز ( 92 نیوز) یورپی پارلیمنٹ کیلئے 4 روز سے جاری ووٹنگ ختم ہو گئی ،  غیر حتمی نتائج کے مطابق یورپین پیپلزپارٹی سب سےآگےنکل گئی، پاکستانی نژاد سجادکریم اور واجد خان کو شکست ہوئی جبکہ اشفاق محمدکامیاب قرار پائے۔ یورپی پارلیمنٹ کے علاقائی نتائج کی بنیادپرپیش کئےگئےجائزوں کے مطابق یورپین پیپلز پارٹی 179 نشستوں کے ساتھ سب سےآگےہے۔ پراگریسو الائنس آف سوشلسٹس اینڈ ڈیموکریٹس  152نشستوں کےساتھ دوسرے، الائنس آف لبرل اینڈڈیموکریٹس فاریورپ 107نشستوں  کے ساتھ تیسرےجبکہ گرین یورپین فری الائنس 70نشستوں کےساتھ چوتھےنمبرپرہے۔ برطانیہ کی بریگزٹ پارٹی پہلے،لبرل ڈیموکریٹ دوسرے جبکہ لیبر پارٹی تیسرےنمبرپررہی۔ ادھرفرانس میں صدرعمانوئل میکخواں کی پارٹی  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز