Tag Archives: ہیرو ‏

ملنگا، ون ڈے، کرکٹ، ریٹائر، سری لنکن صدر، ہزاروں شائقین، ہیرو، الوداع

ملنگا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر، سری لنکن صدر ا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۴ شام ۱۰:۵۴ شام

کولمبو (92 نیوز) بیٹسمینوں کیلئے خوف کی علامت، کنگ آف یارکر اور سری لنکن فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا ٹیسٹ کرکٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائر ہوگئے۔ ملنگا نے بنگلہ دیش کیخلاف آخری ون ڈے میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا نے 91 رنز سے میچ اپنے نام کیا۔ کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں یارکر کنگ کو الوداع کہنے کیلئے سری لنکن صدر متھری پالا سری سینا، وزرا، ہزاروں شائقین اور سابقہ کھلاڑی موجود تھے، سری لنکن اور بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے لاستھ ملنگا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ لاستھ ملنگا نے اپنی شہرہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لائن آف کنٹرول ایل او سی

بھارت کی نکیال،تتہ پانی،جندروٹ میں بلاشت...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۵:۳۲ شام ۵:۳۲ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) احسان فراموش بھارت  کی جانب سے نکیال ، تتہ پانی اور جند روٹ میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سے پاک فوج کے دو جوانوں سمیت چار شہری  شہید ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر  کےمطابق دشمن فوج کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے خلاف لڑتے ہوئے دو جوان شہید ہو گئے، شہید جوانوں کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں پہنچا دیے گئے  ، اس سے قبل تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ سے دو شہری شہید اور خاتون سمیت دو شہری زخمی بھی ہوئے۔ وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم

امن کیلئے بھارت ایک قدم آئے،ہم دو آئینگ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۳:۵۳ شام ۳:۵۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے  مشترکہ اجلاس  میں وزیر اعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان  کر دیا۔ وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر بھارت  کو امن کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت امن کیلئے ایک قدم بڑھائے ، ہم دو بڑھائیں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت کو امن کے کئی مواقع دیےمگر بد قسمتی سے کوئی اچھا رسپانس نہ ملا ، ہم نے امن کیلئے کرتار پور راہداری … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عبدالستار ایدھی کا آج 91واں یوم پیدائش منا...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱:۴۹ شام ۱:۴۹ شام

کراچی ( 92 نیوز) دکھی انسانیت کی خدمت کےلئے زندگی وقف کرنے والے عبدالستار ایدھی کا آج 91واں یوم پیدائش منایاجارہاہے، پوری قوم عظیم ہیرو کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔ اٹھائیس فروری 1928 کو پیدا ہونے والے عبدالستار ایدھی کو ان کی سماجی خدمات کی بنا پردنیا بھر میں جانا جاتا ہے ۔ عبدالستار ایدھی  نے  1951 میں کراچی سےایدھی  ویلفیئر سروس کا آغاز ایک  ایمبولینس سے کیاتھا ، جسےوہ  خود ہی چلاتے تھے، پھر آہستہ آہستہ کارواں بڑھتا گیا اور انسانی خدمت کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیل گیا۔ انہوں نے اپنی تمام زندگی دکھی انسانیت کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز