Tag Archives: ہلاک

چین ، شمالی صوبہ ، جیانگ سو ، ریستوران ، 6 افراد ، ہلاک

چین کے شمالی صوبہ جیانگ سو میں ایک ریستور...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۱ شام ۳:۲۱ شام

بیجنگ (92 نیوز) چین کے شمالی صوبہ جیانگ سو میں ایک ریستوران میں گیس دھماکا ہوا۔ دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ چینی میڈیا کے مطابق گیس دھماکہ چینی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ایک مقامی ریسٹورینٹ میں ہوا۔ دھماکے کے بعد 15 افراد کو اسپتال لےجایا گیا جن میں سے صرف نو ہی بچ پائے۔  باہر موجود لوگوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائی۔

تازہ ترین ویڈیوز

سمندری طوفان ہاجی بس، ٹوکیو ، ٹکرا گیا، ہلاکتیں 5 ہوگئیں، 90 سے زائدزخمی،92 نیوز

سمندری طوفان” ہاجی بس“ ٹوکیو سے ٹکرا گیا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۶ شام ۳:۰۶ شام

 ٹوکیو (92 نیوز) جاپان میں تاریخ کے خطرناک سمندری طوفان نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک جبکہ 100 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ جاپان کی 60 سالہ تاریخ کا خطرناک ترین سمندری طوفان ہاجی بِس دارالحکومت ٹوکیو  اور دیگر علاقوں سے ٹکرا گیا۔ طوفانی ہواؤں کے باعث گاڑیاں کھلونوں کی طرح  اڑ گئیں ۔ سیکڑوں فلائٹس منسوخ، ٹرینیں بند  کردی گئیں ۔ دو لاکھ ستر ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے ۔ جاپانی میڈیا کے مطابق  فوکوشیما اور نگانو میں طوفان کے باعث  دریاؤں میں طغیانی آگئی جس کے نتیجے  میں سیکڑوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کیلیفورنیا، آگ بھڑک اٹھی، متعدد افراد زخمی، عمارتیں تباہ، واشنگٹن، 92 نیوز

امریکی ریاست کیلی فونیا میں لگی آگ بے قا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۵۰ شام ۲:۵۰ شام

 کیلی فورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلی فونیا میں لگی آگ تیسرے روز بھی بے قابو ہے۔ آتشزدگی کے باعث 3 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق  گرانڈا ہِلز اور پورٹر رانچ کے مقامات پر لگی آگ  نے سات ہزار پانچ سو ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے باعث اکتیس کے قریب عمارتوں کو نقصان ہوا۔ امریکی میڈیا کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے جہاز سے اس پر پانی اوز کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ امدادی کارکنوں کیساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی متاثرہ علاقوں میں متعین ہیں۔ فائر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ترکی ، شام ، آپریشن بہارِ امن ، تیسرے روز ، جاری ، ترک حکومت ، 342 کرد جنگجوؤں ، ہلاک ، دعویٰ

شام میں آپریشن بہارِ امن جاری ، ترک حکومت ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۷ دن ۹:۴۷ دن

 دمشق (92 نیوز) ترکی کا شام میں آپریشن  بہارِ امن تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ترک حکومت نے 342 کرد جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ ترکی کی شام میں کرد علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں، لڑائی نے شدت اختیار کر لی۔ اقوام متحدہ کے مطابق ترک افواج کی جانب سے حملوں میں تیزی آنے کے بعد شام کے شمالی علاقوں سے  ایک لاکھ کے قریب  افراد نقل مکانی کرکے محفوظ  علاقوں میں جا چکے ہیں۔ ترک فوج نے سرحدی قصبوں راس العین اور تل ابیض کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ کرد جنگجوؤں کی جانب سے بھی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

انڈونیشیا ، چھ اعشاریہ پانچ ، شدت ، زلزلے ، تباہی ، مچا ، چار افراد ، ہلاک

انڈونیشیا میں چھ اعشاریہ پانچ شدت کے زلزل...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۵۴ شام ۶:۵۴ شام

 جکارتہ (92 نیوز) انڈونیشیا میں چھ اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی۔ چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ انڈونیشیا کا جزیرہ مالوکو علی الصبح خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا۔ زمین کی انگڑائی نے ہر شے کو تہس نہس کر ڈالا۔ بڑی بڑی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں اور سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ گئیں۔ زلزلے کی شدت چھے اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز جزیرے کے دارالحکومت امبون کے قریب اٹھارہ اعشاریہ دو کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان بھی امبون کو پہنچا ہے جہاں واقع اسلامی یونیورسٹی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ننگرہار ، افغان فورسز، فضائی ، بمباری، 30 کسان ، ہلاک، 40 زخمی

ننگرہار میں افغان فورسز کی فضائی بمباری، ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۲۷ شام ۶:۲۷ شام

 کابل (92 نیوز) افغان صوبے ننگر ہار میں افغان فورسز کی ایئر سٹرائک میں 30 کسان ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔ افغان صوبے ننگر ہار میں افغان فورسز کی بدحواسی نے چلغوزے کے کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کو ان کی زندگیوں سے محروم کر دیا۔ سرکاری حکام کے مطابق افغان فورسز کی ایئر سٹرائک، جسے امریکا کی فضائی معاونت بھی حاصل تھی، کا نشانہ داعش کا ٹھکانہ تھا۔ ادھر افغان صوبے زابل کا دارالحکومت قلات بھی ٹرک بن دھماکے سے گونج اٹھا۔ افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

افغانستان ، صوبے ، پروان ، صدر ، اشرف غنی ، جلسے ، دھماکا، چوبیس ، افراد ، ہلاک

افغانستان کے صوبے پروان میں صدر اشرف غنی ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۱۳ شام ۷:۱۳ شام

کابل (92 نیوز) افغانستان کے صوبے پروان میں صدر اشرف غنی کے جلسے میں دھماکا ہوا جس میں چوبیس افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے۔ پہلا دھماکا صوبہ پروان میں ہوا جہاں افغان صدر کی انتخابی ریلی ہو رہی تھی۔ اشرف غنی نے جونہی اپنی تقریر کا آغاز کیا دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ حملے میں دو درجن سے زائد افراد لقمہ اجل بنے جبکہ تیس سے زائد زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ افغان حکام کے مطابق صدر اشرف غنی اس کارروائی میں محفوظ رہے ہیں۔ پروان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

، کوئٹہ ، مشرقی بائی پاس ، ہلاک ، دہشتگروں ، ساتویں محرم ، جلوس ، حملے انکشاف

کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر ہلاک دہشتگروں کا ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۵۲ شام ۲:۵۲ شام

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر آپریشن میں خاتون سمیت چھ دہشتگروں کی ہلاکت کی تحقیقات میں اہم انکشاف ہو گیا۔ دہشتگرد ساتویں محرم کے جلوس پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔ 5 روز قبل مشرقی بائی پاس پر مارے گئے دہشتگردوں میں کالعدم تنظیم کا کمانڈراور خاتون کش بھی شامل تھی۔ مارے گئے دہشتگردوں نے مکان کرایے پر لینے کے بجائے 2 ماہ قبل خریدا تھا ۔ خریدے گئے مکان میں محرم الحرام کے دوران دہشتگردی کا منصوبہ بنانے کی حکمت عملی اور تیاریاں کی جا رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے مکان میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پولیس ، حراست ، ہلاک ، صلاح الدین ، والد ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، آٹھ ، مطالبات

پولیس حراست میں ہلاک صلاح الدین کے والد ن...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۱۴ شام ۴:۱۴ شام

لاہور (92 نیوز) پولیس حراست میں ہلاک صلاح الدین کے والد اور اہل خانہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے ملاقات ہوئی۔ صلاح الدین کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے آٹھ مطالبات رکھ دیئے۔ صلاح الدین کے والد محمد افضال نے  پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ  صلاح الدین جیسے بے گناہوں کو بچانے کے لئے پولیس نظام میں اصلاحات کی جائیں۔ صلاح الدین کی قبر کشائی کی جائے تاکہ دوبارہ پوسٹ مارٹم کرکے حقائق سامنے لائے جا سکیں، قتل میں ملوث ایس پی حبیب کو معطل کیا جائے۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اے ٹی ایم کارڈ چوری کرکے منہ چڑانے والا مل...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۱۴ شام ۲:۱۴ شام

 رحیم یار خان (92 نیوز) اے ٹی ایم کارڈ چوری کرکے منہ چڑانے والا گرفتار ملزم مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکہو گیا۔  ملزم صلاح الدین کی حوالات میں طبیعت خراب ہوئی۔ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ ڈی پی او رحیم یار خان کے مطابق ملزم دو روز تک گونگا ہونے کا ڈرامہ کرتا رہا۔ ملزم نے متعدد وارداتیں بھی تسلیم کر لی ہیں۔ تفتیش میں گونگے ملزم نے بولنا شروع کر دیا تھا۔ ڈی پی او رحیم یار خان نے بتایا ملزم کی  فیصل آباد کی مشین توڑنے والی سی سی ٹی وی وائرل بھی ہوئی تھی۔ ملزم مشین اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی کراچی الزام الزامہلاک ہلاک

کراچی میں 15 سالہ لڑکے کو چوری کے الزام میں...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۲۲ دن ۸:۲۲ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں 15 سالہ لڑکے کو چوری کے الزام میں مار مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ واقعہ بہادر آباد کوکن سوسائٹی میں پیش آیا۔ ریحان کو دو گھنٹے تک وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بہادر آباد کوکن سوسائٹی کے رہائشیوں کا  15 سالہ مبینہ چور ریحان پر وحشیانہ تشدد اس کی زندگی کا چراغ گُل کر گیا۔ ۔ پولیس کے مطابق مبینہ ملزم ریحان اپنے ساتھی کے ہمراہ صبح 11 بجے بنگلے میں چوری کی نیت سے داخل ہوا تھا تاہم پکڑے جانے پر اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایس ایچ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

افغانستان دارالحکومت کابل کاربم دھماکا 18 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کاربم د...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۴:۳۳ شام ۴:۳۳ شام

کابل (92 نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکا ہوا۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں  18 افراد ہلاک اور  100 سےزائد زخمی ہو گئے۔ افغانستان کا دارالحکومت زوردار دھماکے سے گونج اٹھا۔ کابل کے مغربی علاقے میں پولیس ہیڈکواٹر کو نشانہ بنایا گیا جہاں چیک پوسٹ پر بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ افغان سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ حملے میں درجن سے زائد افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ترجمان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی ریاست ٹیکساس شاپنگ مال فائرنگ بیس افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے واقع شاپنگ مال میں...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۴ دن ۱۱:۳۴ دن

 ٹیکساس (92 نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ایل پاسو میں واقع شاپنگ مال میں فائرنگ سے  بیس افراد ہلاک اور چھبیس زخمی ہوگئے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیم خودکار رائفل سے لیس حملہ آور نے شاپنگ مال میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔ شاپنگ مال میں بھگدڑ مچ گئی،  لوگ جان بچانے کیلئے چھُپنے کی جگہ ڈھونڈتے رہے۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس نے شاپنگ مال کو گھیرے میں لے لیا۔ فائرنگ کے واقعہ میں تین میکسیکن شہریوں سمیت متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے عمارت کا محاصرہ کر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

افغانستان دارالحکومت کابل دھماکے بارہ افراد ہلاک اکتالیس زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تین دھم...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۱۳ شام ۴:۱۳ شام

 کابل (92 نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تین دھماکوں میں بارہ افراد ہلاک اور اکتالیس زخمی ہو گئے۔ خانہ جنگی سے تباہ حال ملک افغانستان کا دارالحکومت علی الصبح دھماکوں سے گونج اٹھا۔ وزارت کان کنی اور پٹرولیم کے اہلکاروں کو لے جانے والی بس کے قریب ایک دھماکا ہوا جس کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ایک بمبار نے بس کے قریب جاکر خود کو اڑا دیا۔ اس حملے کے کچھ ہی دیر بعد پل چرخی کے علاقے میں بھی خودکش کار بم دھماکا کر دیا گیا۔ حملے کے فوری بعد افغان سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

باکسنگ مقابلے روسی نژاد امریکی باکسر میکسم داداشیوف دماغ چوٹ ہلاک

باکسنگ کے مقابلے میں روسی نژاد امریکی باک...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۳ شام ۱۱:۲۳ شام

 واشنگٹن (92 نیوز) امریکہ میں باکسنگ کے ایک مقابلے کے دوران روسی نژاد امریکی باکسر میکسم داداشیوف دماغ پر چوٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے۔ روسی باکسنگ فیڈریشن کے مطابق میکسم داداشیوف پورٹوریکو کے باکسر سبریل میٹیاس کے ساتھ مقابلے کے دوران سر پر مسلسل مکے لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ مقابلے کے بعد وہ اپنے قدموں پر چل کر ڈریسنگ روم بھی نہیں جاسکے تھے۔ ہنگامی طور پر انکی واشنگٹن کے ایک اسپتال میں نیورو سرجری کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ 28سالہ باکسر نے پروفیشنل کیرئیر کے دوران 13 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی جن میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز