Tag Archives: ہالی ووڈ

ٹوائے اسٹوری فور باکس آفس راج برقرار لاس اینجلس ‏ ‏92 نیوز ‏ ہالی ووڈ ‏ اینی میٹڈ فلم ‏ اینابل کمز ہوم ‏ یسٹرڈے

ٹوائے اسٹوری فور کا دوسرے ہفتے بھی باکس ا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱:۳۳ شام ۱:۳۳ شام

لاس اینجلس ( 92 نیوز ) ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم ٹوائے اسٹوری فور  کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پرراج برقرار ہے ، اینابل کمز ہوم دوسری جبکہ یسٹرڈے تیسری پوزیشن حاصل کرپائی۔ ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم ٹوائے اسٹوری فورنے23 کروڑ 69 لاکھ ڈالرزسے زیادہ کماکرباکس آفس پر قبضہ برقراررکھاہواہے۔ باکس آفس کےچارٹ پردوسری پوزیشن کم ترین آمدنی کے ساتھ اینابل کمز ہوم کے حصے میں آئی ہے،یہ فلم مجموعی طورپرصرف5 ارب آٹھ کروڑروپے اپنےنام کرسکی ۔ باکس آفس چارٹ  پرتیسری نشست یسٹرڈےکونصیب ہوئی جومجموعی طور پردوارب ستترکروڑ روپے پاکستانی کما سکی۔

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل بے نقاب

کالجز ،یونیورسٹیز میں داخلوں بارے امریکی...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۱۸ شام ۱:۱۸ شام

کیلیفورنیا  ( 92 نیوز ) کیلیفورنیا  میں کالجز ،یونیورسٹیز میں داخلوں بارے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل بے نقاب ہو گیا ،  کیلیفورنیا  کاولیم رک سنگر 25ملین ڈالرز کی فراڈ اسکیم چلاتے پکڑا گیا۔ جعلساز نیٹ ورک لوگوں کو غیر قانونی طریقےسے امریکی کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ دلاتاتھا، پچیس ملین ڈالرز کی فراڈ اسکیم میں ملوث ہالی ووڈ اداکاراؤں سمیت درجنوں افراد گرفتار کرلئے گئے۔ بوسٹن میں عدالت کوبتایا گیا کہ کیلی فورنیا سےتعلق رکھنے والا ملزم ولیم رک سنگر بھاری رقوم لےکرطلبہ کےمختلف یونیورسٹیوں میں داخلوں کی راہ ہموار کرتاتھا۔ عدالت کو بتایا گیاکہ ملزم طلبہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چیمپینزیز پر برسوں تحقیق کرنے والی پرائم...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۵:۵۴ شام ۵:۵۴ شام

لاس اینجلس ( 92 نیوز ) چیمپینزیز کے رویوں اور رہن سہن پر برسوں تحقیق کرنے والی برطانوی پرائماٹالوجسٹ جین گڈال کے اعزاز میں ہالی ووڈ لاس اینجلس میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جین گڈال نے ساری زندگی جنگلی حیات خاص طور پر چیمپینزیز پر ریسرچ کی اور دنیا کو بتایا کہ بن مانسوں کے رویے اور رہن سہن کے طریقے انسانوں سے مشابہ ہیں۔ تقریب میں لیجنڈری محقق نے ماحولیاتی تبدیلیوں اور جنگلی حیات کو پہنچنے والے نقصانات پر اپنے خدشات کا بھی اظہار کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

انجلینا

انجلینا جولی سمیت متعدد اداکاراؤں کا پرو...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۵:۴۱ شام ۵:۴۱ شام

نیو یارک ( 92 نیوز ) امریکی اداکارہ انجلیناجولی سمیت متعدد معروف اداکاراؤں نے ہالی وڈ کے معروف پروڈیوسر ہاروی وائن سٹین کیخلاف ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ پروڈیوسر پر کچھ خواتین کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات سامنے آئے تو معروف اداکارائیں انجلینا جولی اور گیونتھ پالٹرو بھی یہی الزامات لے کر سامنے آ گئیں۔ معروف اداکاراؤں کی جانب سے بھی ایسے الزامات سامنے آنے کے بعد سابق امریکی باراک اوباما، مشیل اوباما اور ہیلری کلنٹن نے اپنی پارٹی کا ایک بڑا مالی سپورٹر ہونے کے باوجود ہاروی وائن کیخلاف الزامات کی تحقیقات کرنے کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز