Tag Archives: گیس

حکومت کا تندور کے گیس ریٹ میں اضافہ واپس ل...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۲ شام ۳:۱۲ شام

لاہور (92 نیوز) حکومت نے روٹی کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے اچھا اقدام اٹھا لیا اور تندور کے گیس ریٹ میں اضافہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔ مذاکرات میں نان روٹی ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے پنجاب حکومت کو روٹی کی قیمت بڑھانے پر قائل کرنے میں ناکامی پر ایک بار پھر احتجاج کا فیصلہ کیا۔ پنجاب حکومت کی ناں  نان روٹی ایسوسی ایشن کی دُم پر پاؤں ثابت ہوئی اور انہوں نے ایک بار پھر ہڑتال اور احتجاج کی کال دے دی تاہم حکومت کے تازہ ترین فیصلے کے بعد  92نیوز سے بات کرتے ہوئے صدر نان بائی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۳:۳۹ شام ۳:۳۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکش جاری کر دیا۔ گھریلو صارفین کیلئے گیس 198 فیصد مہنگی کر دی گئی۔ سی این جی سمیت دیگر کیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمت میں 31 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ فرٹیلائزر کیلئے گیس کی قیمت میں 62 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ فرٹیلائزر کیلئے گیس 185 روپے سے بڑھا کر 3 سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ۔ برآمدی صنعتوں کیلئے گیس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گیس وزیراعظم نظرثانی اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز کم آمدنی ‏ کھاد ‏ ندیم بابر‏ وزارت توانائی ‏ سیکریٹریز ‏ پاور سیکٹر ‏ ذرائع ‏ گیس سلیبس

گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے پر وزیراعظم...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۹:۲۷ دن ۹:۲۷ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز)گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے پر وزیراعظم برہم  ہو گئے ، کم آمدنی والے صارفین پر بوجھ نہ ڈالنے اور مجوزہ گیس سلیبس پر نظر ثانی کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والے صارفین پر بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت  کرتےہوئے کھاد کے کارخانوں کیلئے گیس مہنگی کرنے کی تجویز بھی مسترد کر دی ۔ وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے توانائی ندیم بابر، وزارت توانائی سمیت دیگر وزارتوں کے سیکریٹریز کو طلب کیا  ،گیس کی مجوزہ قیمتوں میں اضافے سے متعلق بریفنگ لی ۔ وزیراعظم کو گیس اور پاور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بجلی گیس قیمتوں اضافے بوجھ عوام شاہد خاقان عباسی

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ ع...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۸:۴۹ شام ۸:۴۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر پڑے گا جو برداشت نہیں۔ اپوزیشن بجٹ پر تو حکومت کو ٹف ٹائم نہ دے سکی تاہم بڑھتی ہوئی مہنگائی کا معاملہ ایوان میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں مہنگائی پر دھواں دار تقریر کی۔ بولے حکومت چھوڑی تو بجلی اور گیس سرپلس تھی، قیمتوں میں اضافے کا سارا بوجھ عوام پر پڑے گا۔ انہوں نے کہا وزیر توانائی کو اپنی وزارت اور اوگرا کے فیصلوں سے ہٹ کر فیصلے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل تک مؤخ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۸:۳۳ شام ۸:۳۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) گیس کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کا فیصلہ کل تک مؤخر کر دیا گیا۔ حتمی فیصلہ کل اقتصادی رابطہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں ہوگا۔ گیس کی قیمتیں مزید بڑھیں گے، حکومت نے فیصلہ کر لیا۔ قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافے کی سمری نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی۔ کھاد کے پرانے کارخانوں کے لیے گیس 62 فیصد جب کہ دیگر صنعتوں کے لیے 31 فیصد مہنگی ہو گی۔ 100 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے بل میں بھی اضافہ تجویز کر دیا گیا ہے۔ 127 یونٹ تک بل 572 روپےسے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آئندہ بجٹ میں بجلی ، گیس پٹرولیم و دیگر م...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۷:۴۶ شام ۷:۴۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) آئندہ بجٹ میں ٹیکسوں کی بھرمار عوام کی منتظر ہے  ۔  بجلی، گیس ، پٹرولیم اور دیگر محصولات کا ٹارگٹ 125 فیصد کردیا گیا، انکم ٹیکس چھوٹ کی حد 12 لاکھ سے کم کرکے 8 لاکھ سالانہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ  سگریٹ اور کولڈ ڈرنکس مہنگی ہونگی۔ آئندہ بجٹ میں ٹیکسوں کا ہدف فائنل  کر لیا گیا ، وفاقی ٹیکسوں  کے ٹارگٹ میں 38 فیصد اضافہ، بھاری بھرکم تنخواہوں کے حامل ملازمین کیلئے پنشن ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں کا ہدف 5500 ارب روپے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آئی ایم ایف حکام کی پاکستان کی مالیاتی ٹیم پر منفی رائے ‏

آئی ایم ایف حکام کی پاکستان کی مالیاتی ٹ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱:۳۷ شام ۱:۳۷ شام

اسلام آباد( 92 نیوز) آئی ایم ایف حکام نے پاکستان کی مالیاتی ٹیم پر منفی رائے دے دی ۔ آئی ایم ایف کے مطابق  ٹیم آئی ایم ایف کے پیکیج پر عملدرآمد نہیں کراسکتی ۔ آئی ایم ایف حکام کے مطابق بجلی ، گیس ، پٹرولیم مصنوعات اور ٹیکس معاملات سے متعلق لائحہ عمل پر بھی عمل نہیں ہوسکے گا ، بیوروکریسی بھی حکومت سے تعاون کرتی نظر نہیں آتی ۔

تازہ ترین ویڈیوز

اوگرا ، گیس ، 32 فیصد ، مہنگی ، منظوری

گیس منیجمنٹ کے معاملے پر ایک ماہ کے دوران ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۳۰ دن ۸:۳۰ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) گیس منیجمنٹ کے معاملے پر ایک ماہ کے دوران سوئی سدرن کا دوسرا ایم ڈی تبدیل ہو گیا۔ ایم ڈی سوئی سدرن عمران فاروقی مستعفی ہوگئے۔ حکام سوئی سدرن کے مطابق بورڈ آف ڈائریکڑز نے عمران فاروقی کا استعفی منظور کر لیا جبکہ محمد وسیم کو قائم مقام ایم ڈی سوئی سدرن تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے گیس کمپنیوں کے معاملات میں بے جا مداخلت کے ساتھ ساتھ ناقابل عمل ہدایات دی جا رہی ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز

قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس ، مراد سع...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۵ شام ۱۲:۰۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) قومی اسمبلی کا اجلاس  شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا جس کے باعث قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے اجلاس ملتوی کر دیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری، سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے اور گیس قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کو گرفتار کیا گیا لیکن پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو کون پکڑے گا، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

‏ آصف زرداری ‏

حکومت کو 7،8 ماہ مہلت دیدی،مزید نہیں دینگے...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۳:۵۰ شام ۳:۵۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز) سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کو سات آٹھ ماہ کی مہلت دے دی مزید نہیں دیں گے ۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے آصف زرداری ‏ کا کہنا تھا کہ ملک مشکل حالات سے گز ر رہا ہے، ہم نے کوشش کی کہ حکومت چلتی رہے اور انہیں 7،8 ماہ کی مہلت دی مگر مزید نہیں دینگے ۔ آصف زرداری ‏ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ کوئی منگی صاحب ہیں جو سندھ سے لائے گئے اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گیس کے بھاری بلز سے پریشان عوام کو عنقریب ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۳ شام ۱۰:۳۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) گیس کے بھاری بلز سے پریشان عوام کو عنقریب بڑی خوشخبری ملنے کا امکان ہے۔ حکومت نے گیس سلیبوں کے اطلاق میں ہیرا پھیری کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ چارج کے ناجائز اطلاق کا بھی نوٹس لے لیا۔ متعلقہ حکام سے گیس بلوں کی 7 سلیبوں میں سے زیادہ بلنگ کے لیے ہائی سلیبوں کے اندھا دھند اطلاق پر جائزہ رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے 780 روپے کی سلیب والے صارفین پر 1460 روپے والی سلیب کے اطلاق پر اعداد و … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم

گیس بلوں میں ہوشربا اضافہ ، 92 نیوز کی خبر ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۵:۵۸ شام ۵:۵۸ شام

لاہور ( 92 نیوز ) گیس بلوں میں ہوشربا اضافے کی خبر نشر کرنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے وزیر پٹرولیم کو انکوائری کا حکم دے دیا ۔ چینل 92 نیوز نے رپورٹ میں بتایا گیا کہ قیمت میں 140 فیصد تک اضافے سے عوام پر 94ارب کا بوجھ ڈالاگیا ۔ شہریوں نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ عوام کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کےلیے اقدامات کرے ۔ وزیر اعظم عمران خان 92 نیوز کی رپورٹ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے  گیس بلوں میں اضافے کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے ،وزیراعظم کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز