Tag Archives: گیس لیکیج

لاہور آتشزدگی

لاہور ، گھر میں آتشزدگی سے بچہ جھلس کر ج...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۸ دن ۱۱:۲۸ دن

لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گھر میں اچانک بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر ایک بچہ جاں بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا ۔ اطلاعات کے مطابق آگ گیس لیکیج کے باعث لگی ۔ زخمیوں میں تین سالہ مریم ، چار سالہ حفضہ ، 8 سالہ نعمان ، 11 سالہ منزل ، 18سالہ عائشہ ،60 سالہ رحمت  بی بی اور مسرت بی بی شامل ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز

دھماکہ

راولپنڈی میں گیس لیکیج سے دھماکہ ، 2 خواتی...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۹:۵۱ دن ۹:۵۱ دن

 راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں گیس لیکیج سے ایک اور دھماکہ ہو گیا جس میں 2 خواتین اور ایک لڑکا جاں بحق ہو گئے۔ گیس لوڈشیڈنگ جان لیوا بن گئی۔ راولپنڈی چکلالہ اسکیم تھری کے علاقے ڈھوک چوہدریاں کے ایک فلیٹ میں گیس لیکج سے دھماکے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ رات کو گیس لوڈشیڈنگ کے باعث چولہے کا والو کھلا رہا۔ صبح ناشتے کیلئے جیسے ہی تیلی جلائی دھماکہ ہو گیا۔ دھماکہ سے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آکر ایک 17 سالہ لڑکا فہد کیانی اور دو خواتین شبنم کیانی ، حمیرا نشاط  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سنٹرل ضلع فائر فائٹرز گیس لیکیج

فرانس کے دارلحکومت میں زوردار دھماکا ، مت...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۲:۳۱ شام ۲:۳۱ شام

 پیرس (92 نیوز) فرانس کے دارلحکومت میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکا پیرس کے سنٹرل ضلع میں واقع بیکری میں ہوا جس کے باعث ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ دھماکے سے ارد گرد کی عمارتوں اور گاڑیوں کوبھی  شدید نقصان پہنچا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق پولیس نے فوری جائے وقوع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ فائر فائٹرز کی نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے جس نے آگ کے بلند شعلوں پر قابو پالیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز