Tag Archives: گرمی ‏

گرمی ‏ حبس ‏ اہلیان کراچی ‏ پسینے ‏ ‏92 نیوز

گرمی اور حبس نے اہلیان کراچی کے پسینے چھڑ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۱۹ شام ۶:۱۹ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں کچھ دن سے گرمی اور حبس نے ایسی انٹری دی ہے کہ شہریوں کے پسینے نکال دیے ہیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق 11 ستمبر تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی  اور درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔ کراچی میں مون سون بارشوں کو بریک لگ گئی  ، لیکن چوتھے راؤنڈ کے بعد موسم کے تیور ہی بدل گئے سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کردی جس سے شہریوں کا پارہ ہائی ہو گیا۔ کراچی والوں پر گرمی  نے پلٹ کر وار کیا تو دن میں تارے دکھادیے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور گوجرانولہ گردونواح موسلادھار بارش گرمی

لاہور ، گوجرانولہ ، اور گردونواح میں موسل...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۵۴ شام ۳:۵۴ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور ، گوجرانولہ ، چکوال ، حافظ آباد ، گجرات اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ساون کے بعد بھادوں نے بھی رنگ جمانا شروع کر دیا۔ کئی شہروں میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔ فلڈ ڈویژن نے پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر  کر دیا۔ لاہورمیں  ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، لکشمی ،گڑھی شاہو، رائے ونڈ روڈ  سمیت دیگر علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔ حبس ختم ہونے پر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ پشاور اورصوابی میں بھی بادل جم کے برسے۔ گوجرانوالہ اور گجرات  میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب ‏ طوفانی بارشیں خیبرپختونخوا ابر کرم لاہور ‏ ‏92 نیوز شیخوپورہ ‏ گوجرانوالہ ‏ ابرکرم ‏ شہر قائد ‏ بادلوں کی انٹری ‏ ملیر ‏ گرمی ‏ حبس

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں ، ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۱ شام ۱۲:۱۱ شام

لاہور ( 92 نیوز) لاہور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں ہوئیں جبکہ خیبر پختونخوا میں بھی ابرکرم برس پڑا، شہر قائد میں بادلوں کی انٹری ہوئی  جب کہ ملیر سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ گرمی اور حبس سے ستائے شہریوں کی دعائیں رنگ لے آئیں ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل کھل کر برس پڑے، برکھا رت سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تیز ہوائیں چلنے سے حبس  میں بھی کمی ہوئی ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح سویرے جل تھل ایک ہوگیا ، باغوں کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز لاہور سرگودھا فیصل آباد گوجرانوالہ ساہیوال ‏ بہاولپور ‏ بارش کی پیش ‏ موسم

یورپ میں گرمی کی شدید لہر برقرار، فرانس ا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۳۰ شام ۷:۳۰ شام

 نیو یارک (92 نیوز) یورپ میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے۔ جرمنی ، فرانس اور اسپین کے جنگلات آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ جنگلات میں بھڑکنے والی آگ نے صورتحال کو مزید سنگین بنادیا۔ جرمن ریاست میکلن برگ وورپومرن میں ایک ہزار ایکڑ سے زائد کا رقبہ راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے۔ آگ نے قریب موجود سابقہ ملٹری ٹریننگ سنٹر کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جہاں جنگ عظیم دوم کے زمانے کے بم رکھے گئے ہیں۔ فرانس کے علاقے سوئپس کے جنگلات میں لگی آگ بھی تاحال بےقابو ہے۔ بھڑکتے شعلے تیزی سے ملٹری ٹریننگ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب سندھ مشرقی بلوچستان جنوبی خیبرپختونخوا غضب گرمی

پنجاب، سندھ، مشرقی بلوچستان اور جنوبی خی...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۸:۵۱ شام ۸:۵۱ شام

لاہور (92 نیوز) شدید گرمی نے شہریوں کو گھروں میں دبکنے پر مجبور کر دیا۔ پنجاب، سندھ،مشرقی بلوچستان اور جنوبی خیبرپختونخوا میں غضب کی گرمی پڑی۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے تندور بن گئے۔ گرم ہواؤں نے شہروں کے چہرے جھلسا دیئے۔ لاہور میں پارہ 43 ڈگری کو چھو گیا، دیگر شہروں میں بھی قیامت خیز گرمی کا راج رہا۔ خیبرپختونخواہ کے جنوبی اضلاع، مشرقی بلوچستان، اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب میں بھی سورج سوا نیزے پر آگیا۔ سبی 49 ڈگری سنٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام رہا۔ دادو میں 47 اور شہید بےنظیرآباد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 4...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۲:۱۷ شام ۲:۱۷ شام

کراچی ( 92 نیوز ) اکتوبر کے مہینے میں جون کی گرمی نے کراچی کے شہریوں کو دن میں ہی تارے دکھادیے گرمی اور دھوپ کی شدت سے اہلیان کراچی پریشانی کا شکار ہیں۔ضلع وسطی میں انتظامیہ نے شہریوں پر احسان کرتے ہوئے ہیٹ اسٹروک سے متعلق کیمپ تو لگایا لیکن پانی اور دیگر ضروری سامان رکھنا بھول گئے ۔ ملازمین نے ازخود پانی اور برف کا انتظام کیا۔ ڈائریکٹر موسمیات عبدالرشید کے مطابق کراچی میں جمعے کے بعد موسم میں بہتری کا امکان ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعرات اور جمعے کو بھی درجہ حرارت 40 … Read More

تازہ ترین ویڈیوز