Tag Archives: کیسز

لاڑکانہ ، تحصیل ، رتوڈیرو ، ایڈز ،کیسز

لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں ایڈز کے مزید...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۳ شام ۲:۳۳ شام

 لاڑکانہ (92 نیوز) لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں ایڈز کے مزید 2 کیسزسامنے آ گئے۔ صوبے میں ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1199 ہو گئی۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق متاثرین میں 952 بچے جبکہ 247 مرد اور خواتین شامل ہیں۔ ایچ آئی وی کے 700 سے زائد مریض زیرعلاج ہیں ۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کا کہنا ہے اب تک 37 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ 7 ماہ میں ایچ آئی وی سے 42 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

چیئرمین نیب ، جنرل منیجر نیسپاک، سابق ، رجسٹرار ، پی ایم ڈی سی ، ڈاکٹر احمد ندیم ، پورٹ قاسم اتھارٹی ، افسران ، کیسز ، منظوری

چیئرمین نیب نے جنرل منیجر نیسپاک اور پورٹ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۴:۱۶ شام ۴:۱۶ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے جنرل منیجر نیسپاک، سابق رجسٹرار پی ایم ڈی سی ڈاکٹر احمد ندیم اور پورٹ قاسم اتھارٹی افسران کےخلاف کیسز کی منظوری دیدی۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹوو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں جنرل منیجر نیسپاک عمران تاج، سابق رجسٹرار  پی ایم ڈی سی ڈاکٹراحمد ندیم اکبر اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ نیب اعلامیہ کے مطابق نیب ایگزیکٹور بورڈ نے کراچی ڈویلمپنٹ اتھارٹی اور کراچی پورٹس ٹرسٹ، وائس چانسلر شاہ عبدالطیف یونیورسٹی پروین نعیم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عدالتیں ، بالکل ، تصادم ، شیخ رشید احمد

شیخ رشید کی آصف زرداری کے کیسز جلد ختم ہو...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۰۲ شام ۲:۰۲ شام

 لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے آصف زرداری کے کیسز جلد ختم ہونے کی پیش گوئی کر دی۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا چار ماہ میں آصف زرداری بھی باہر ہوں گے۔ سابق صدر کے شیئرہولڈرز کچھ دنوں تک پلی بارگین شروع کر دیں گے۔ وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا وزیراعظم نے نوازشریف کو انسانی بنیادوں پر باہر بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ فضل الرحمان کے دھرنے کو دو پارٹیوں نے کیش کروا لیا ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ رحیم یار خان میں تیز گام حادثہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ڈینگی بے قابو،راولپنڈی ،ایک اور مریض ،دم توڑ گیا،لاہور،92نیوز

پنجاب میں مزید 193 افراد میں ڈینگی وائرس کی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۱۷ شام ۲:۱۷ شام

راولپنڈی (92 نیوز) پنجاب میں مزید 193 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ سب سے زیادہ 153 کیسز راولپنڈی سے رپورٹ ہوئے۔ موسم بدل گیا لیکن ڈینگی کے حملے جوں کے توں ہیں۔ ایک مچھر نے شہریوں کے ناک میں دم کر رکھا ہے۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا کوئی بھی علاقہ ڈینگی کے ڈنگ سے نہ بچ سکا۔ جڑواں شہروں میں ڈینگی مچھر نے سب سے زیادہ شکار کئے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں مزید 154 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص کے بعد تعداد 7 ہزار 736 ہو چکی ہے۔ جڑواں شہروں میں اب تک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چیئرمین نیب ، کیسز ، ایف بی آر ، متعلقہ بینک ، سپرد ، اعلان

آج سے ٹیکس اور بینک ڈیفالٹ کے معاملات می...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۴ شام ۱۲:۱۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائڑڈ جاوید اقبال نے کہا آج سے ٹیکس اور بینک ڈیفالٹ کے معاملات میں نیب مداخلت نہیں کریگا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا ٹیکس سے متعلقہ تمام مقدمات ایف بی آر کے پاس چلے جائیں گے۔ آج سے ٹیکس اور بینک ڈیفالٹ کے معاملات میں نیب مداخلت نہیں کریگا۔ ٹیکس پر کسی تاجر یا بزنس مین کو نہیں بلائیں گے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائڑڈ جاوید اقبال نے کہا بزنس کمیونٹی کو آرمی چیف سے ملنے کا شرف حاصل ہوا۔ بزنس مینز کے کچھ تحفظات بے بنیاد تھے جن کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاپتہ افراد کے قومی کمیشن نے اگست 2019 تک چا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۳ شام ۶:۳۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں لاپتہ افراد کمیشن کی عمدہ کارکردگی دیکھنے میں آئی۔ قومی کمیشن نے اگست 2019 تک  چار ہزار سے زائد کیسز نمٹا دیئے۔ اعلامیہ کے مطابق جولائی 2019 تک کمیشن کو 6277 کیسز موصول ہوئے۔ اگست 2019 میں 55 مزید کیسز موصول ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 6332 ہو گئی۔ لاپتہ افراد کمیشن نے اگست کے دوران ملک بھر میں 523 سماعتیں کیں۔ اسلام آباد میں 219، پشاور میں 81، لاہور میں 72 اور کراچی میں 151 سماعتیں ہوئیں۔ کمیشن کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے لاپتہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز