Tag Archives: کوئٹہ

تھانے

کوئٹہ میں کچلاک کی جامع مسجد میں بم دھماک...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۰۰ شام ۳:۰۰ شام

 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے علاقے کچلاک کی جامع مسجد میں بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدمہ میں قتل، اقدام قتل، دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے تھے۔ کوئٹہ کے  نواحی علاقے کچلاک میں قائم مسجد قاسم خان میں دھماکے سے اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب خطیب مسجد بیان سنا رہے تھے ۔ دھماکے سے ہر طرف تباہی مچ گئی تھی اور لوگ جان بچانے کیلئے باہر بھاگنے لگے تھے۔ دھماکے میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تھانے

کوئٹہ کے علاقے کچلاک کلی قاسم میں دھماکا،...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۳۵ شام ۳:۳۵ شام

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے علاقے کچلاک کلی قاسم میں دھماکا ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو کوئٹہ کے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔ دھماکا مدرسے میں نماز جمعہ کے وقت ہوا۔

تازہ ترین ویڈیوز

پی ڈی ایم اے بلوچستان ‏ یکجہتی کشمیری ریلی کوئٹہ ‏ ‏92 نیوز وزیراعلیٰ بلوچستان ‏

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے زیر اہتمام یکجہت...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۲۲ شام ۸:۲۲ شام

کوئٹہ ( 92 نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پرمحکمہ پی ڈی ایم اے  بلوچستان کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں  صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی زیر قیادت  شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیری ریلی کے شرکاءنے سبز ہلالی پرچم ہاتھوں میں اٹھارکھے تھے اور فضاءکشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج رہی تھی  ۔ اس موقع پر صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ بھارتی ہٹ دھرمی اور انسانیت سوز مظالم ریاستی دہشت گردی کی بترین مثال ہے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کوئٹہ مشن روڈ حیدری مارکیٹ دھماکا دارلحکومت اطلاع پولیس بم ڈسپوزل

کوئٹہ میں مشن روڈ حیدری مارکیٹ کے قریب دھ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۱۳ شام ۷:۱۳ شام

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں مشن روڈ حیدری مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا جس میں 2 افراد جاں بحق،7 زخمی ہو گئے۔ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے مصروف ترین علاقے میزان چوک کے قریب ایک ہفتے کے دوران دوسرا بم دھماکہ  ہوا۔ اس بار دہشت گردوں نے مشن روڈ کے قریب قائم جوتوں کی مارکیٹ کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس،بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد خریدار بن کر آئے اور جاتے ہوئے دوکان میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کوئٹہ ‏ سی ٹی ڈی ‏ ‏92نیوز

کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ن...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۶ شام ۱۲:۳۶ شام

کوئٹہ ( 92نیوز) گزشتہ روز ہونے والے کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا گیا۔ دھماکے میں پانچ افراد شہید جبکہ 32کے قریب زخمی ہوئے تھے ،،شہداءکی نمازجنازہ آبائی علاقوں میں ادا کردی گئی۔ کوئٹہ ایک بار پھر دھماکے سے گونج اٹھا جب گزشتہ روز  شہر کے مصروف ترین علاقے  میزان چوک سٹی تھانے کے قریب گشت پر مامور پولیس کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹ گیا ۔ کوئٹہ دھماکے میں 5افراد شہید ہوئے ، دھماکے کا مقدمہ  ایس ایچ او سٹی کی مدعیت میں  کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کوئٹہ میزان چوک دھماکا 12 افراد زخمی

کوئٹہ میں میزان چوک کے قریب دھماکا، 33 افر...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۴۹ شام ۷:۴۹ شام

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں میزان چوک کے قریب پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس میں ایک اہلکار سمیت 5 افراد شہید جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ اوشفاعت مرزا سمیت 33 افراد زخمی ہو گئے۔ شہر کے مصروف ترین علاقے میزان چوک پر ایڈیشنل ایس ایچ او شفاعت مرزاکی گاڑی کے قریب دھماکے نے پلک جھپکتے ہی ہر طرف تباہی مچا دی۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ دھماکے میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ عید کی خریداری میں مصروف شہری بھی نشانہ بنے۔ واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کوئٹہ مشرقی بائی پاس دھماکا جاں بحق زخمی

کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر دھماکا، 2 افراد...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۷ شام ۱۰:۴۷ شام

 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہو گئے۔ مشرقی بائی پاس شیر جان اسٹاپ پر زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاںبحق 23 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ٹراما سینٹر میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔ ایم ایس سول اسپتال کے مطابق زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک گاڑی ،ایک موٹرسائیکل اور 5 سے زائد دوکانوں کو نقصان پہنچا ۔ دھماکے کے بعد پولیس، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کوئلہ کان ‏ ریسکیو آپریشن ‏ کوئٹہ ‏ ‏92 نیوز پی ایم ڈی سی

کوئلہ کان میں پھنسے مزدوروں کیلئے ریسکیو ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۴ شام ۱۲:۱۴ شام

کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے پی ایم ڈی سی ڈگاری کوئلہ کان  میں پھنسے مزدوروں کے لئے ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے، کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے 10کان کن ملبے تلے دب گئے تھے، مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت 4کان کنوں کی لاشیں نکال لی جبکہ ایک کو زندہ حالت میں ریسکیوکرلیا گیا ، کان میں پھنسے دیگر پانچ افراد کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے پی ایم ڈی سی ڈگاری کوئلہ کان میں دو روز قبل شارٹ سرکٹ اور زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ڈگاری ‏ کوئلے کی کان ‏ ‏10مزدور دب گئے ‏ کوئٹہ ‏ ‏92 نیوز زہریلی گیس ‏

ڈگاری میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی ، 10مزدور د...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۹ دن ۱۰:۲۹ دن

کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ کےنواحی علاقے ڈگاری میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکا ہو گیا ، ذرائع کےمطابق دھماکےکےباعث  کان بیٹھ جانے سے 10مزدور ملبے تلے دب گئے۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر نے دھماکے کے باعث کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا، حادثے میں دس مزدور کان میں پھنس گئے جنہیں 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود  ریسکیو نہ کیا گیا، حکومت نے بھی ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا۔ کوئٹہ سے60کلومیٹر کے فاصلے پر ڈگاری کی کوئلے کی کان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے زہریلی گیس کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

محکمہ تعلیم بلوچستان میں 2500سے زائد گھوسٹ ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۵ شام ۱۰:۴۵ شام

کوئٹہ ( 92 نیوز ) 92 نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے بلوچستان کے محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین کیخلاف کارروائی جاری ہے ، جس میں اب تک 2500 سے زائد اساتذہ و ملازمین  کے خلاف ایکشن لیا جا چکا ہے ۔ مشیر تعلیم بلوچستان محمد خان لہڑی کہتے ہیں کہ محکمہ تعلیم میں بیٹھی مافیا نے تعلیم کو اندر ہی اندر کھوکھلا کردیا ہے موجودہ حکومت تعلیمی اصلاحات کے تحت مافیاکے جڑ سے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف نہ صرف کارروائی عمل میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کوئٹہ نصیر آباد نوتال سی ٹی ڈی مقابلے دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ میں نصیر آباد کے علاقے نوتال میں سی ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۱۹ دن ۸:۱۹ دن

 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں نصیر آباد کے علاقے نوتال میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔ کوئٹہ میں نصیر آباد کے علاقے نوتال میں سی ٹی ڈی اورایف سی نے مشترکا آپریشن کیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد ضلع بولان کے علاقے چھلگری اور فتح پور درگاہ پر ہونے والے خودکش حملوں کا سہولت کار تھا۔ ہلاک دہشتگرد کی شناخت شکراللہ کے نام سے ہوئی۔ دہشتگرد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لورالائی حملے میں تین دہشتگردوں کو ہلاک ک...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۳ شام ۱۲:۲۳ شام

کوئٹہ ( 92 نیوز ) کوئٹہ کے علاقے لورالائی میں پولیس لائن پر حملہ ناکام بنا دیا گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پولیس نے خود کش حملہ آوروں کو داخلی دروازے پر موثر انداز میں روکا ، پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک خود کش حملہ آور ہلاک ہو گیا ، جبکہ دو خودکش حملہ آور پولیس لائن میں داخل ہو گئے  جن میں سے  سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں ایک ہلاک ہو گیاجبکہ دوسرے نے خود کو اڑالیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کوئٹہ میں ایک بار پھر صفائی مہم کا آغاز کر...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۳:۵۹ شام ۳:۵۹ شام

کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ انتظامیہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جو 21دنوں پر مشتمل ہوگی ، صوبائی وزیر بلدیات نے اپنی جان چھڑانے کے لئے  شہرمیں صفائی کی ابتر صورتحال کا ذمے دار سابق ایڈمنسٹریٹر کو قراردے دیا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر ہفتہ صفائی مہم  کا آغاز  کر دیا گیا ۔ صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح بھوتانی اور ایڈ منسٹریٹر سمیت دیگر حکام نے  جھاڑو لگا کر مہم کا آغاز کیا ۔ اکیس دنوں پر مشتمل مہم کے دوران شہر بھر کی کچرہ کنڈی اور سیوریج لائنوں کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بلوچستان ‏ ‏20-2019 ‏ کوئٹہ ‏ ‏92 نیوز ‏

بلوچستان کے مالی سال 20-2019 کا بجٹ آج اسمبل...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۷ دن ۱۰:۵۷ دن

کوئٹہ ( 92 نیوز ) بلوچستان کے مالی سال  20-2019 کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیاجائےگا، بجٹ کا تخمینہ390ارب روپے سے زائد لگائے جانے کا امکان ہے، غیرترقیاتی اخراجات کا تخمینہ295ارب، ترقیاتی بجٹ کیلئے 95 ارب روپے رکھے جائیں گے ۔ بلوچستان کا مالی سال 2109-20کا بجٹ آج بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پیش ہوگا جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہے  ،  بجٹ کاکل حجم 390ارب روپے سے زائد  ہے جس میں غیرترقیاتی اخراجات کاتخمینہ295ارب اورترقیاتی بجٹ کیلئے 95 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے ،امن وامان کیلئے 40ارب،صحت کیلئے 24ارب تعلیم کیلئے60ارب روپے رکھے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت بلو چستان ‏ یو نیسف ‏ بحالی غذائیت سینٹر کوئٹہ ‏ ‏92 نیوز شیخ زید ہسپتال ‏ علا ج معالجہ ‏ وزارت صحت ‏

حکومت بلو چستان اور یو نیسف کے تعاون سےپہ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۲۰ شام ۱:۲۰ شام

کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ میں حکومت بلو چستان اور یو نیسف کے تعاون سے بلوچستان کا پہلا بحالی غذائیت سینٹر شیخ زید ہسپتال میں قا ئم کر دیا گیا، سینٹر میں4ماہ کے دوران غذائی قلت کے شکار100سے زائد بچوں کا علاج ہو چکا ہے ، تشویشناک حالت میں لائے گئے2بچے دوان علاج جان کی بازی ہار گئے۔ بلو چستان میں ہر سا ل غذائی قلت کا شکار ہو نے وا لے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے ، علا ج معالجہ نہ  ہونے کی وجہ سے کئی بچے مو ت کے منہ میں بھی چلے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز