Tag Archives: کمشنر مکران

قلات، ٹریفک حادثے، جاں بحق افراد، شناخت ہوگئی، کمشنر مکران، 92 نیوز

قلات کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق افرا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۱۹ دن ۴:۱۹ دن

قلات (92 نیوز) قلات کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ہوگئی، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری ان کا ڈرائیور اور گن مین شامل ہے۔ لیویز کے مطابق تمام لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال قلات منتقل کی گئی تھیں، حادثہ قلات کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث حادثہ پیش آیا تھا۔ حادثے کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس میں سوار افراد بری طرح جھلس گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔

تازہ ترین ویڈیوز