Tag Archives: کمرشل

ایف بی آر‏

بجلی اور گیس کا کمرشل اور انڈسٹریل کنکشن ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۱ شام ۳:۵۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) بجلی اور گیس کا کمرشل اور انڈسٹریل کنکشن ٹیکس سے مشروط کر دیا گیا۔ ٹیکس نہ دینے والوں کو بجلی اور گیس کا کنکشن نہیں ملے گا۔ حکومت نے ایف بی آر کی تجویز مان لی۔ وزارت توانائی نے نوٹیفکیشن جاری بھی کر دیا ۔ صارفین کو بجلی اور گیس کنکشن کیلئے انکم ٹیکس رجسٹرڈ ہونا ہو گا۔ وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کا اطلاق صنعتی اور کمرشل صارفین پر ہوگا۔ وزارت توانائی کی جانب سے متعلقہ کمپنیوں کو احکامات پر سختی سے عملدرامد کی ہدایت کردی گئی۔

تازہ ترین ویڈیوز

ایف بی آر کمرشل رہائشی جائیدادوں فئیر مارکیٹ ویلیو ٹیکس

50 شہروں کی کمرشل ، رہائشی جائیدادوں کی فی...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۴:۵۳ شام ۴:۵۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر نے ملک کے 22 بڑے شہروں کے بعد 50 مزید شہروں کی کمرشل اور رہائشی  جائیدادوں کی فئیر مارکیٹ ویلیو میں اضافے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے ویلیو ریٹ کو بڑھا کر ایف بی آر ریٹ نافذ کیا جائے گا جس سے ٹیکس میں اضافہ ہو گا، مرحلہ وار منصوبے کے تحت مارکیٹ میں رائج جائیدادوں کی حقیقی مالیت کا تعین کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کی نگرانی میں نئے منصوبے پر عملدرآمد کیا جائے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز