Tag Archives: کلفٹن

کلفٹن گھر باپ اور بیٹے لاشیں برآمد کراچی ‏ ‏92 نیوز ‏

کلفٹن کے گھر سے باپ اور بیٹے کی لاشیں برآ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۸ شام ۳:۱۸ شام

کراچی (92 نیوز ) کراچی کے علاقے کلفٹن کے ایک گھر میں  باپ اور بیٹے  کی قتل کی لرزہ  خیز واردات سامنے آئی ہے ،  پروفیسر باپ اور بیرون ملک  سے واپس آئے بیٹے  کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان گھر سے کوئی چیز لوٹ کر فرار نہیں ہوئے۔ کراچی میں ہنستا بستا گھر اجڑ گیا  ، باپ اور بیٹے کے قتل کا خوفناک واقعہ  کلفٹن میں پیش آیا  ، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر چھریوں کے وار سے دونوں کو قتل کیا ۔ پولیس کے مطابق گھر سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شاہ زین بگٹی ‏ سکیورٹی گارڈز ‏ بیان ریکارڈ کراچی ‏ ‏92 نیوز کلفٹن ‏ محمد خان بگٹی ‏

شاہ زین بگٹی کے گرفتار سکیورٹی گارڈز نے پ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۰ شام ۳:۲۰ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے کلفٹن میں دو روز قبل طالب علم کو تشدد کانشانہ بنانے والے شاہ زین بگٹی کے گرفتار سکیورٹی گارڈز نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیاہے ،  محمد خان بگٹی نے جھگڑے کا الزام طالب علم پر لگادیا، پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ زین بگٹی کے سکیورٹی گارڈز سے ملنے والے اسلحہ کا فرانزک کروایاجائے گا۔ کلفٹن میں شاہ زین بگٹی کےسکیورٹی گارڈز کاطالب علم نجم پر تشدد کے معاملے گرفتار سکیورٹی گارڈ  محمد خان  بگٹی نے کہا کہ نجم نے بد تمیزی کی جس کے بعد معاملہ لڑائی جھگڑے تک پہنچا ، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ‏ وقفے وقفے ‏ بارش ‏ ‏92 نیوز ابر رحمت ‏ ملیر کلفٹن ڈیفنس

کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۲۷ شام ۶:۲۷ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں سرمائی بادلوں کا راج برقرار ہے اور ابر رحمت وقفے وقفے سے برس رہی ہے ، ملیر کلفٹن ، ڈیفنس ، صدر ، شاہراہ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش نے موسم کو مزید حسین بنادیا۔ ملیر، لانڈھی ، کورنگی ، ڈیفنس کلفٹن ، نارتھ کراچی ، ناظم آباد ، گلستان جوہر ، گلشن اقبال ، شاہراہ فیصل گرومندر ، سولجر بازار ، صدر میں ہوئی موسلا دھار بارش نے موسم مزید خوشگوار بنادیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی اور سندھ کے مختلف علاقےان دنوں موسم کی لپیٹ میں ہیں اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی کلفٹن بلڈنگ لفٹ پھنس لڑکا جاں بحق

کراچی ، کلفٹن میں بلڈنگ کی لفٹ میں پھنس کر...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۳۷ دن ۹:۳۷ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ کلفٹن میں بلڈنگ کی لفٹ میں پھنس کر لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق تیرہ سالہ حسن گھریلو ملازم تھا۔ لفٹ آپریٹ نہ کر پانے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ کراچی کی رہائشی عمارت کی خراب لفٹ  موت بانٹے لگی۔ کلفٹن میں واقع اپارٹمنٹ کی خراب لفٹ 13 سالہ حسن کی زندگی تمام کر گئی۔ حسن تیسری منزل پر واقع فلیٹ میں گھریلو ملازم تھا۔ بچے کے مالک نے کسی کام سے بھیجا  لیکن واپس نہ آنے پر تلاش شروع کر دی۔ حسن کی لاش تقریبا 4 گھنٹے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی

کراچی ، پی ایس ایل میچ سے قبل بارش کی اننگ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۳:۴۳ شام ۳:۴۳ شام

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں پی ایس ایل میچ سے قبل بارش نے اننگز کھیلی جس سے شہری جھوم اٹھے ، نیشنل اسٹیڈیم سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بادلوں کی لمبی بیٹنگ  سے شہری جھوم اٹھے ۔ نیشنل اسٹیڈیم کےاطراف میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی ، پچ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا ،میچ دیکھنے کیلئے آنیوالے شائقین  بارش میں موج مستی کرتے رہے ۔ ڈالمیا،ڈیفنس،قیوم آباد،کلفٹن سمیت کئی علاقوں میں ابر رحمت  برسی ،ٹی 20 میچ کی طرح  بارش تھوڑے سے وقت میں ایسے کھل کر برسے کے  جل تھل ایک کر دیا، تیز بارش چند … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ، مڈل کلاس کی طالبات کیسے آئس سپلا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۹ دن ۱۰:۳۹ دن

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں اپر کلاس کے بعد مڈل کلاس کی طالبات کیسے آئس سپلائربنیں؟ ، گروہ سمیت پکڑی جانے والی طالبات کےبارے میں اہم انکشافات سامنےآگئے۔ شارع فیصل سے گروہ سمیت پکڑی جانیوالی طالبات کوایڈونچر کے شوق سے منشیات کی لت لگی، ایس پی گلشن اقبال کے مطابق پیسوں کی کمی کی وجہ سے گرفتار طالبات نے اپنی دوستوں کو بھی آئس کی عادت میں مبتلا کیا۔ طالبات منشیات کی عادی ہونے کے بعدسپلائر گروپ کا حصہ بنیں، گروہ نے ڈیفنس اور کلفٹن میں کارروائیوں کے بعد گلشن اقبال اور گلستان جوہر کا رخ کیا۔ گروہ بنگلوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

موسم

ملک کے مختلف شہروں میں بارش ، سردی کی شدت ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۷ شام ۱۲:۰۷ شام

لاہور ( 92 نیوز) سندھ اور بلوچستان میں بادل برس پڑے، گوادرمیں طویل خشک سالی کے بعد بارش سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ، پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی رم جھم سے موسم سرد  ہو گیا ، سکردو،رزمک،شوال اور دتہ خیل میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ابررحمت نے سندھ اور بلوچستان کارخ کرلیا، خشک سالی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔شہر قائد میں بادلوں نے  رنگ جما دیا، ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی ،گلشن معمار، صدر  میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ سندھ کے علاقے نوابشاہ  ،کشمور،دادو،خیرپورمیں تیز بارش سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کلفٹن جوس، کولڈرنک کسٹمرز

کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس کا ریسٹورن...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۲۱ شام ۸:۲۱ شام

کراچی (92 نیوز) کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں اے ایس پی کی اسپیشل پارٹی نے ریسٹورنٹ پر دھاوا بول دیا۔ توڑ پھوڑ، عملے پر تشدد کیا اور کسٹمرز کو بھی یرغمال بنا لیا۔ پچاس سے زائد باوردی اور سادہ لباس اہلکاروں کی ریسٹورنٹ میں لوٹ مار شروع ہو گئی۔ جوس، کولڈرنک اور مختلف اقسام کے کھانوں پر بھی ہاتھ صاف کر دیا۔ اہلکاروں نے ایک گھنٹے تک کسٹمرز کو بھی یرغمال بنائے رکھا۔

تازہ ترین ویڈیوز