Tag Archives: کشیدگی

پاکستان کشیدگی بھارتی میڈیا واشنگٹن روزنامہ 92 نیوز بھارتی میڈیا ‏ مودی حکومت ‏ بنگلہ دیش ‏ پاک بھارت کشیدگی ‏ آٹو انڈسٹری ‏ بیروزگار ‏ بھارتی اخبار ‏ انڈین ایکسپریس ‏ نصف صفحہ ‏ نوکریاں ختم ‏ بھارتی ذرائع ابلاغ

پاکستان سے کشیدگی کے بعد لاکھوں بھارتی بی...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۰ دن ۱۱:۳۰ دن

واشنگٹن( روزنامہ 92 نیوز) بھارتی میڈیا کے مطابق  مودی حکومت نے اگر پاکستان کے ساتھ اپنے معاملات طے نہ کیے تو اسکی معیشت بنگلہ دیش سے بھی نیچے گر جائیگی، جب سے پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ ہوا، بھارت کی آٹو انڈسٹری بُری طرح متاثر ہوئی ہے ، پانچ لاکھ سے زائد افراد بیروزگار ہو گئے ، ٹیکسٹائل ملز میں بھی لاکھوں لوگوں کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس میں نصف صفحہ کا ایک اشتہار شائع کیا گیا جس میں نوکریاں ختم ہونے کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد مایوس اور پریشانی کے عالم میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم امریکی صدر ٹیلیفونک رابطہ ‏35 منٹ طویل گفتگو اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز عمران خان ‏ ڈونلڈ ٹرمپ ‏ مسئلہ کشمیر کشیدگی ‏ تشویش ‏ سفارتی ذرائع ‏ وزیر خارجہ ‏ شاہ محمود قریشی ‏ سیکرٹری خارجہ ‏ سہیل محمود ‏

وزیراعظم کا امریکی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۲۳ دن ۹:۲۳ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور 35 منٹ ‏طویل گفتگو کی جس میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کاوشیں تیز کرنے کا عندیہ دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ایک مرتبہ پھر ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ صدر ‏ٹرمپ نے خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا انکا کہنا تھا کہ خطے میں امن کو ہرصورت برقرار رہنا ‏چاہیے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا 4 دن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوسرا رابطہ ‏ہواہے۔دوبارہ رابطےمیں گفتگو کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم ٹرمپ ‏ مودی ‏ وزیرخارجہ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز شاہ محمود قریشی ‏ امریکی صدر ‏ کشیدگی ‏ علاقائی امن ‏ ٹیلیفونک رابطہ ‏

وزیراعظم نے ٹرمپ کو مودی سے بات کرنے کا کہ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۱۶ دن ۹:۱۶ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  کے  رابطے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے  ٹرمپ کو مودی سے  بات کرنے کا کہاتھا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا  امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم سے گفتگو کی ، امریکی صدرنے خطے میں کشیدگی پر تشویش سے آگاہ کیا اور کمی کیلئے بھی کہا ، انہوں نے علاقائی امن کو ہر صورت مقدم رکھنے کی بات کی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا امریکی صدر ڈونلڈ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سہیل محمود واہگہ بارڈر پاکستانی ہائی کمشنر امرتسر کشیدگی اجے بساریہ

پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود واہگہ بار...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۴:۵۷ شام ۴:۵۷ شام

لاہور (92 نیوز) پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ ہو گئے۔ سہیل محمود امرتسر سے بذریعہ ہوائی جہاز نئی دہلی پہنچیں گے۔ چوبیس دن بعد پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات میں جمی برف پگھلنا شروع ہو گئی۔ سفارتی سطح پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ براستہ دبئی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ انہیں بھارتی حکومت نے پلوامہ حملے کے اگلے روز 15 فروری کو بھارت واپس بلا لیا تھا۔ بھارتی ہائی کمشنر یہاں پہنچے تو پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود بھی نئی دہلی روانہ ہو گئے۔ سہیل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فواد چودھری

کشمیر میں ہونیوالے واقعات بھارتی فوج کے ظ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۵ دن ۱۱:۱۵ دن

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے  روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ہونیوالے واقعات بھارتی فوج کے ظلم کا ردعمل ہیں۔ بھارت نےپاکستان کی قیام امن کی کوششوں کےجواب میں دراندازی کی، دہشتگردی کیخلاف مل کرکام کرنادونوں ممالک کےفائدے میں ہے۔پاکستان بھارت کیساتھ تنازعات کاحل چاہتاہےلیکن مودی کاجنگی رویہ بھارتی انتخابات تک جاری رہےگا۔ انٹرویومیں کشمیر کی صورتحال پربات کرتےہوئےفوادچوہدری کاکہناتھاکہ کشمیرمیں ہونیوالےواقعات پرہرایک کااپنانظریہ ہےلیکن ہمیں  غیرجانبدار آوازکوسنناچاہیے، بھارت پاکستان پرالزامات لگاتاہےلیکن کشمیر میں ہونیوالےواقعات بھارتی فوج کےظلم کاردِعمل ہیں۔ پاک امریکا تعلقات پربات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایچ ایس پناگ کشیدگی بھارتی فضائیہ آرٹیکل پلوامہ حملے

پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں کمی بھارت کی ش...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۱ شام ۱۰:۵۱ شام

 نیو دہلی (92 نیوز) سابق بھارتی جرنیل ایچ  ایس پناگ نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں تعطل کو بھارت کی شکست قرار دے دیا۔ 26فروری جب بھارتی فضائیہ نے دراندازی کرتے ہوئے پاکستان  میں بم  برسائے ، اگلے ہی روز  پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں نے دشمن کے دانت کھٹے کرتے ہوئے دو طیارے مار گرائے اور پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار  کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے  امن کی خاطر  پائلٹ کو رہا کرکے  سب کے دل جیت لیے۔ بھارت کی  پاکستان پر  اپنا دبدبہ قائم کرنے کی مذموم کوشش بری طرح ناکام ہوئی جس کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

‏ شبیر قریشی ‏

کراچی ، ایم پی اے شبیر قریشی پر پانی چوروں...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۸ دن ۱۰:۱۸ دن

کراچی میں پانی چوروں کو سینہ زوری مہنگی پڑ گئی، کراچی میں رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی پر پانی چوروں نے حملہ  کیا ۔ رضویہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ حملے میں ایم پی  اے کے  کوآرڈینیٹر زخمی ہوئے تھے۔ چور سرنگ کے ذریعے پانی چوری کرنا چاہتے تھے،اہل علاقہ کے روکنے پر  ایم پی اے اور ساتھیوں پر دھاوا بول دیا۔ ناظم آباد میں  ایک مکان کےقریب پانی چوری کےلئےسرنگ بنائی گئی تھی،اہل علاقہ کےروکنےپرجھگڑا ہوگیا،جہاں  پی ٹی آئی کے ایم پی اے شبیر قریشی  بھی پہنچ گئے۔ پولیس کےمطابق  پانی چوروں نے روکنے پر  دھاوا بول دیا، جھگڑے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم ‏

وزیراعظم سے برطانوی ہم منصب کا ٹیلیفونک ر...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۲ شام ۱۱:۴۲ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور برطانوی ہم منصب میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ وزیر اعظم نے برطانوی ہم منصب کو  پلوامہ واقعے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ برطانوی وزیراعظم نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو سراہا، دونوں وزرائے اعظم نے ایک دوسرے کو دورے کی دعوت دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے  پاکستان اور باھرت کے مابین کشیدگی میں کمی  پر زور دیا جبکہ بھارتی پائلٹ کی حوالگی کے فیصلے کو وسیع پیمانے پر  عالمی برادری میں سراہا گیا۔  

تازہ ترین ویڈیوز

ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان بھارت کشیدگی الیکشن ریلی

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےکردار اد...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۱۳ دن ۸:۱۳ دن

 انقرہ (92 نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ ترابزان میں الیکشن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے بہت قریبی تعلقات ہیں۔ حالات میں کشیدگی اورجلتی پر تیل ڈالنے میں کسی کا فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا وہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے بات کر چکے ہیں اور ترکی کشیدگی ختم کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ اردوان نے پاکستان کے بھارتی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر خارجہ

پاکستان غیر ریاستی عناصر کے خلاف کارروائ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۶:۰۰ شام ۶:۰۰ شام

لاہور( 92 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان غیر ریاستی عناصر کیخلاف کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے ، بھارتی پائلٹ کی رہائی کیلئے کوئی دباؤ تھا اور نہ مجبوری ، بھارت کو امن کا پیغام دیا۔ وزیر خارجہ شاہ ‏محمود قریشی  نے لاہور گورنر پنجاب چودھری سرور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں جو ظلم و بربریت  کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ، آج خود بھارت سے  آوازیں اٹھ رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت بیشتر ممالک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم

امن کیلئے بھارت ایک قدم آئے،ہم دو آئینگ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۳:۵۳ شام ۳:۵۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے  مشترکہ اجلاس  میں وزیر اعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان  کر دیا۔ وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر بھارت  کو امن کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت امن کیلئے ایک قدم بڑھائے ، ہم دو بڑھائیں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت کو امن کے کئی مواقع دیےمگر بد قسمتی سے کوئی اچھا رسپانس نہ ملا ، ہم نے امن کیلئے کرتار پور راہداری … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ہم تاریخ کےاہم مقام پر کھڑے ہیں ، امن یا ک...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱:۲۶ شام ۱:۲۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ہم  تاریخ کے اہم مقام پر کھڑے ہیں  ۔ ہمیں امن  و استحکام اور کشیدگی میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہے ۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ اگر ہماری سالمیت اور خود مختاری کا احترام نہیں کیا جاتا تو دفاع کا حق اور صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان امن کیلئے پر عزم ہے ، پاکستان اور بھارت کی قیادت کو فیصلہ کرنا ہوگا۔ بھارت کی جانب سے چند روز قبل پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے در اندازی کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شاہ محمود قریشی

امریکی صدر کا بیان مثبت ، خیر مقدم کرتے ہی...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱:۰۵ شام ۱:۰۵ شام

لاہور ( 92 نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے  پاکستان  اور بھارت کے مابین کشیدگی پر کردار ادا  کرنے کے بیان کا خیر مقدم کیا۔ چینل 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خوشی ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے معاملے پر کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ، ان کا بیان مثبت ہے ، ہم خیر مقدم کرتے ہے ۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  ہم بھی دہشتگردی سے متاثر ہوئے ہیں، ہمارے 70 ہزار کے قریب  لوگ شہید ہوئے ہیں ، افواج … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

‏ امریکی صدر

پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال پر نظ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۲ شام ۱۲:۵۲ شام

ہنوئی ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان  صورتحال پر نظر ہے ۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں ، امید ہے مزید کشیدگی نہیں بڑھے گی ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی میں کمی کی مثبت خبریں آئی ہیں ،تنازع جلد  حل ہو جائے گا۔ شمالی کوریا امریکا سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے  امریکی صدر نے کہا کہ دہائیوں سے چلتے آرہے مسائل کا حل چاہتے ہیں ، امید ہے خطے میں جلد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاک بھارت ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۹ دن ۱۰:۰۹ دن

نیو یارک ( 92 نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انتونیو گوتریس نے ایک مرتبہ پھر  دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش کر دی۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت متفق ہوں تو ثالثی کیلئے ہیں ، ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اسٹیفن ڈوجیرک  کے مطابق سیکریٹری جنرل نے بھارت سے بھی مختلف سطح پر رابطے کیے۔ سیکریٹری جنرل نے آج صبح وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ،سیکرٹری جنرل نے دونوں ممالک پر کشیدگی کم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز