Tag Archives: کشمور

کشمور ٹول پلازہ کے قریب وین کا سلنڈر پھٹ گیا، 5افراد جاں بحق

کشمور ٹول پلازہ کے قریب وین کا سلنڈر پھٹ گ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۷ دن ۱۰:۳۷ دن

کشمور ( 92 نیوز) کشمور ٹول پلازہ کے قریب افسوسناک سانحہ ہوا جہاں وین کا سلنڈر پھٹنےسے آگ لگ گئی ، 5افراد جھلس کر جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے ۔ حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں میں دو بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں ، زخمیوں اور لاشوں کو کشمور اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور  تعزیت کا اظہار کرتےہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی۔

تازہ ترین ویڈیوز

موسم

ملک کے مختلف شہروں میں بارش ، سردی کی شدت ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۷ شام ۱۲:۰۷ شام

لاہور ( 92 نیوز) سندھ اور بلوچستان میں بادل برس پڑے، گوادرمیں طویل خشک سالی کے بعد بارش سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ، پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی رم جھم سے موسم سرد  ہو گیا ، سکردو،رزمک،شوال اور دتہ خیل میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ابررحمت نے سندھ اور بلوچستان کارخ کرلیا، خشک سالی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔شہر قائد میں بادلوں نے  رنگ جما دیا، ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی ،گلشن معمار، صدر  میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ سندھ کے علاقے نوابشاہ  ،کشمور،دادو،خیرپورمیں تیز بارش سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز