اسلام آباد، کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے نے گاڑی تلے کچل کر 4 نوجوانوں کی جان لے لی
February 2, 2021
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے کی گاڑیوں نے سگنل توڑا۔ کار اور موٹر سائیکل کو روند ڈالا۔ واقعہ میں مانسہرہ سے آئے چار نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے۔ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔۔ پولیس نے زخمی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کشمالہ طارق کے بیٹے کو نامزد تو کرلیا۔