Tag Archives: کرنٹ ‏

کراچی، بارشی پانی ،کرنٹ ،2 کمسن بھائی ، جاں بحق ،92 نیوز

کراچی، بارشی پانی میں کرنٹ آنے پر 2 کمسن ب...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۵۵ شام ۶:۵۵ شام

کراچی (92 نیوز) کراچی میں 27 ستمبر کی بارش زندگی کی آخری بارش ٹھہری، موسیٰ کالونی میں مفلس گھرانے کا گلستان اجڑگیا،بارش کے پانی میں کرنٹ آنے سے 2 بھائی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ناظم آباد موسیٰ کالونی میں غریب گھرانے کے 14 سالہ سلیم اور11 سالہ جاوید کو والدین اور بہن سے آخری ملاقات کا موقع بھی نہ ملا، گھر میں جمع بارش کے پانی میں موجود کرنٹ نے دونوں بھائیوں کی جان لے لی ۔ دو صاحب زادوں کی ناگہانی موت پر والدین پر قیامت صغریٰ ٹوٹ پڑی، والد کی حالت غیرہوگئی، والدہ بات کرنے سے قاصر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرنٹ ‏ شہریوں کی ہلاکت ‏ مقدمہ درج ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز ڈیفنس ‏ مئیر کراچی ‏ وسیم اختر ‏ ایف آئی آر ‏ درخشاں ‏ عارف نقوی سی او ‏ مونس عبداللہ ‏ چئیرمین ‏ اکرام سہگل ‏ درخشاں تھانے

کرنٹ سے شہریوں کی ہلاکت پر کے الیکٹر ک کیخ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۱ دن ۱۰:۲۱ دن

کراچی ( 92 نیوز) شہریوں کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت پر کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ حالیہ بارشوں کے باعث ڈیفنس میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق تینوں افراد کے ورثہ نے مئیر کراچی وسیم اختر کی موجودگی میں درخشاں تھانے میں ایف آئی آر درج کرالی ،  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بارشوں میں کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق دیگر افراد کی ایف آئی آر بھی درج جائیگی۔ دو روز قبل بارش کے دوران ڈیفنس میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق تینوں افراد کے ورثہ نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرنٹ ‏ تین افراد جاں بحق ‏ ہلاکتیں نو ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز شدید بارش ‏ سڑکیں گلیاں شاہرات تالاب

کرنٹ لگنے سے کراچی میں مزید تین افراد جاں ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۰۱ شام ۵:۰۱ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں  کرنٹ لگنے سے مزید تین افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ  ہلاکتوں کی کل تعداد نو ہو گئی ۔ کراچی میں چوبیس گھنٹو کے دوران کرنٹ سے ایک خاتون سمیت نو افراد جاں بحق ہوگئے، ڈیفنس خیابان شہباز میں دل دہلا دینے والا واقعہ میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو کرنٹ لگ گیا، مدد کو آنے والا شہری بھی کرنٹ کی زد میں آگیا۔ دردناک، المناک واقعے میں تینوں نوجوانوں کی موت واقع ہوگئی، جاں بحق ہونے والوں میں پچیس سالہ فیضان سلیم، اٹھائیس سالہ حمزہ اور تیس سالہ طلحہٰ شامل ہیں۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرنٹ ‏ جان کی بازی ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز مون سون ‏ کے الیکٹرک ‏ بوسیدہ نظام ‏ بجلی معطل پانی کی قلت ‏ بھینس کالونی ‏ گلستان جوہر ‏ بلاک8‏ منظور کالونی ملیر سٹی گولڈن ٹاون ‏

بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے 19افراد جان ک...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۲۸ دن ۹:۲۸ دن

کراچی ( 92 نیوز) مون سون کا سلسلہ شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کا بوسیدہ نظام بیٹھ گیا ہے ،  شہر کے مختلف علاقوں کی بجلی معطل، گھروں  میں پانی کی بھی قلت ہو گئی جب کہ دو روز میں بارشوں کے دوران  کرنٹ لگنے سے اور چھت گرنے سے 19 افرادجان کی بازی  ہار گئے ہیں ۔ بھینس کالونی میں گزشتہ 48 گھنٹے سے بجلی ہونے سے شہریوں شدید مشکلات کا شکار ہے ، گلستان جوہر بلاک8، منظور کالونی، ملیر سٹی، گولڈن ٹاون  میں گزشتہ روز جانے والی بجلی آج بھی واپس نہ آئی۔ نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بارش کرنٹ ‏ آسمانی بجلی ‏ ‏17افراد جاں بحق کراچی ‏ ویب ڈیسک

بارش کے دوران کرنٹ لگنے ،آسمانی بجلی گرن...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۳۴ دن ۹:۳۴ دن

کراچی (ویب ڈیسک ) بارش کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں  بچوں اور خاتون سمیت 17افراد جاں بحق ہو گئے ۔ گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے دوران جہاں سڑکوں پر پانی بھر گیا اور مضافاتی علاقے زیر آب آگئے  وہیں  14افراد کرنٹ لگنے سے  جاں بحق ہوئے ۔ ٹنڈوالہ یار میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق ایک  شدید زخمی ہوگیا۔سانگھڑ میں دور رکا بڑرا میں بگٹی سٹاپ کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص پیر بگٹی کے فوت ہونے اور ایک شخص گل مینگواڑ کے زخمی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز