Tag Archives: کردوں

شام میں کردوں کیخلاف آپریشن کے باعث ترک ص...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۹ شام ۱۰:۲۹ شام

انقرہ (92 نیوز) شام میں کردوں کیخلاف آپریشن کے باعث ترک صدر رجب طیب اردگان کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے ترک صدر رجب طیب اردگان نے شام میں کردوں کے خلاف جاری آپریشن کے باعث پاکستان کا دورہ ملتوی کیا ۔ ترک صدر نے 23 اور 24 اکتوبر کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کرنا تھا ۔  ذرائع کے مطابق ترک صدر کے حالیہ دورہ کے پروگرام کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں حتمی شکل دی گئی ۔ ترک صدر طیب رجب اردگان نے وزیراعظم عمران خان سے امریکا میں ملاقات کے دوران دورہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکا، کردوں، ترکی معاہدہ، ثالثی کی پیشکش، ٹرمپ ٹویٹ، واشنگٹن، 92 نیوز

امریکا کی کردوں اور ترکی کے درمیان معاہدہ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۵۶ دن ۴:۵۶ دن

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے کردوں اور ترکی کے درمیان معاہدہ کیلئے ثالثی کی پیشکش کر دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں ترکی کے حملے پراپنے ٹویٹ میں تجویز دی ہے کہ امریکا کردوں اور ترکی کے درمیان معاہدہ کیلئے ثالثی کر سکتا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ترکی کے شام پر حملے پر امریکا کے پاس 3 چوائسز ہیں، امریکا شام میں ہزاروں فوجی بھیج کر جنگ جیت سکتا ہے، ترکی پر اقتصادی پابندیاں لگا سکتا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز