Tag Archives: کرتار پور راہداری

کرتار پور راہداری، کھولنے، پاک بھارت تعلقات، منموہن سنگھ ، کرتار پور، 92 نیوز

کرتار پور راہداری کھولنے سے پاک بھارت تعل...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۰۳ شام ۶:۰۳ شام

کرتار پور(92 نیوز) سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ  کہتے ہیں کرتار پور راہداری کا افتتاح تاریخی لمحہ ہے۔ راہداری کھولنے سے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوں گے۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ آج سکھ برادری کیلئے بہت بڑا دن ہے۔ راہداری کھولنے سے دونوں ممالک کے درمیان نئی راہیں کھلیں گی۔

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم عمران خان کرتار پور راہداری نارووال 92 نیوز

وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۷ شام ۴:۰۷ شام

نارووال ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا افتتاح کر دیا  ، اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ 10 ماہ میں پراجیکٹ مکمل کرنے پر تمام وزارتوں اور  ایف ڈبلیو اور سمیت  اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ سب سےپہلے سکھ برادری کو گورونانک دیو جی کےجنم دن کی مبارک باد پیش کرتاہوں ،  کرتارپور منصوبے پر کام کرنے والوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں ، 10ماہ میں یہ منصوبہ مکمل کرسکتےہیں تو بہت کچھ کرسکتےہیں، نوجوت سدھو نے دل سےشاعری کی ۔ وزیر اعظم پاکستان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرتار پور راہداری عمران خان بھارتی وزیر اعظم مودی

کرتار پور راہداری پر عمران خان کا شکریہ ، ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۸ شام ۳:۳۸ شام

نئی دہلی (92 نیوز) کرتار پور راہداری بنانے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  بھی وزیر اعظم عمران خان کی محبتوں کے قائل ہو گئے ، نریندر مودی نے کرتار پور راہداری بنانے پرو زیر اعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ کرتار پور راہداری بننے کے بعد گورو دوارہ پر حاضری آسان ہو جائے گی  جب کہ راہداری ہزاروں سکھ یاتری روزانہ کی بنیاد پر   خدمت کرے گی ، وزیر اعظم عمران خان نے  سکھوں کی خواہشات کو سمجھا  جس پر ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ نریندر مودی کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرتار پور راہداری نارووال 92 نیوز پاکستان سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ بھارتی پنجاب ٰ امریندر سنگھ

کرتار پور راہداری سکھ یاتریوں کیلئے کھول ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱:۴۶ شام ۱:۴۶ شام

نارووال ( 92 نیوز ) کرتار پور راہداری سکھ یاتریوں کیلئے کھول دی گئی ، سکھ یاتری کرتار پور راہداری سے پاکستان میں داخل ہو گئے ، سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ اور بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ  وفود کے ہمراہ  کرتار پور راہداری سے پاکستان میں داخل ہو گئے ۔ منموہن سنگھ اور امریندر سنگھ کرتارپور زیرو پوائنٹ سے راہداری کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے ، سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد بھی انکے ہمراہ ہے ۔ پاکستان پہنچنے پر بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے کہا کہ گورودوارہ  کھولنے کامطالبہ 70 سال سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سکھ وفد ، شرکا ، کرتار پور راہداری ، کھولنے ، وزیر اعظم ، اظہار ، تشکر

سکھ وفد کے شرکا کا کرتار پور راہداری کھول...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۹ شام ۱۱:۲۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) سکھ وفد کے شرکا نے کرتار پور راہداری کھولنے پر وزیر اعظم عمران خان سے اظہار تشکر کیا۔ مختلف ممالک سے آئے سکھوں کے وفد کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ دوسری طرف کرتارپور راہداری منصوبہ افتتاح کیلئے تیار ہے۔ زیرو پوائنٹ پر تعمیر ٹرمینل پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔ ریکارڈ مدت میں راہداری مکمل کرنے پر وزیراعظم نے حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ کرتارپور راہداری 9 نومبر کو سکھ برادری کیلئے کیلئے کھول دی جائے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گوردوارہ دربار صاحب ‏ کرتار پور راہداری ‏ نارووال ‏ ‏92 نیوز پاکستان ‏ سکھ برادری ‏ سکھ مذہب

گوردوارہ دربار صاحب ،کرتار پور راہداری م...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱:۰۰ شام ۱:۰۰ شام

نارووال (92 نیوز)پاکستان نے سکھ برادری سے کیا گیا وعدہ وفا  کر کے سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک دیو جی سے محبت کا عملی نمونہ پیش کر دیا  ۔ ” گوردوارہ دربار صاحب “ سمیت کرتارپور راہداری منصوبہ 11ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کر دیا  ، وزیراعظم عمران خان ، سیاسی و عسکری قیادت کے ہمراہ 9نومبر کو منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔ دنیا بھر کی سکھ برادری خوشی سے نہال  ہے ، بین الاقوامی سرحد سے ساڑھے 4کلومیٹر پر دنیا کا سب سے بڑا  گوردوارہ دربار صاحب  یاتریوں کے خیر مقدم کیلئے تیار  ہے ، دنیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرتار پور راہداری ‏ معاہدے پر دستخط ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ زیرو پوائنٹ تاریخی دن سکھ برادری

کرتار پور راہداری کھولنے سے متعلق معاہدے ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۴ دن ۱۱:۱۴ دن

لاہور ( 92 نیوز ) کرتار پور راہداری کھولنے سے متعلق معاہدے پر دستخط ہو گئے ،  وزیر اعظم عمران خان  9 نومبر کو سکھ برادری کے لئے کرتار پور راہداری کا افتتاح کر یں گے ۔ سکھ برادری کیلئے کرتار پور راہداری کھولنے کیلئے معاہدے پر دستخط  کی تقریب کرتار پور زیرو پوائنٹ پر ہوئی ، پاکستان کی جانب سے ڈی جی جنوبی ایشیاء و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے معاہدے پر دستخط کئے  ۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ویزا فری سفر ہو گا، صرف پاسپورٹ لازم ہے ۔ بھارت کو سکھ یاتروں کی فہرست 10 روز قبل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم ‏ ‏9 نومبر ‏ کرتار پور راہداری ‏ ڈاکٹر فیصل ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز اک شجر ایسا بھی محبت کا لگایا جائے ‏ جس کا ہمسائے کے آنگن میں سایا جائے

وزیر اعظم 9 نومبر کو کرتار پور راہداری کا ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۰ دن ۱۱:۱۰ دن

لاہور ( 92 نیوز) کرتار پور راہداری فعال کرنے کے معاہدے  پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان  9  نومبر  کو راہداری کا افتتاح کریں گے ۔ ڈاکٹر فیصل نے  گفتگو کے آغاز میں کہا کہ  جب کرتار پور راہداری کھولنے سے متعلق بات چیت کی جا رہی تھی میں نے تب ایک شعر کہا تھا اک شجر ایسا بھی محبت کا لگایا جائے جس کا ہمسائے کے آنگن میں سایا جائے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ہم امن کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرتار پور راہداری معاہدے پر دستخط اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز باباگرونانک

کرتار پور راہداری معاہدے پر دستخط کل کئےج...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۲۶ دن ۹:۲۶ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز)باباگرونانک کے 550ویں جنم دن پر  پاکستان اور بھارت کرتار پور راہداری معاہدے پر دستخطوں کیلئے تیار ہو گیا ،   تاریخ پر اتفاق ہوگیا،  راہداری کھولنے کیلئے متفقہ معاہدے پر کل دستخط کیے جانے کا امکان ہے ، تقریب کرتارپور زیرو پوائنٹ پر ہو گی،پاکستان اور بھارت کے مقرر کردہ فوکل پرسنز معاہدے پر دستخط کریں گے۔ پاکستان اور بھارت کے مابین کرتار پور راہداری کھولنے کی تاریخ پر اتفاق ہو گیا ، راہداری کھولنے کیلئے متفقہ معاہدے پر کل 24 اکتوبر کو دستخط متوقع ہیں ۔ بھارت نے معاہدے پر دستخطوں کیلئے آج 23 اکتوبر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرتار پور راہداری ‏ افتتاحی تقریب ‏ ‏9 نومبر لاہور ‏ روزنامہ 92 نیوز

کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب 9 نومب...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۲ دن ۱۱:۱۲ دن

لاہور ( روزنامہ 92 نیوز) کرتار پور راہداری کے افتتاح کے حوالے سے وزارت داخلہ ،حکومت پنجاب اور متعلقہ ضلعی حکومتوں نے معاملات کو حتمی شکل دے دی ۔9نومبر کو افتتاحی تقریب  منعقد کی جائے گی ۔ کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں حکومت پاکستان سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو،بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ اوران کی کابینہ ، انگلینڈ اور کینیڈا کے سکھ وزراء سمیت ساڑھے 10ہزار افراد کی میزبانی کرے گی۔آٹھ ہزار سکھوں کا تعلق صرف بھارت سے ہو گا،رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال کر دی گئی ۔ پاکستان ساڑھے 10 ہزار افراد کی میزبانی کریگا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرتار پور راہداری ‏ بھارت ‏ سروس فیس ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز باباگرونانک ‏ ‏ ہٹ دھرمی ‏

کرتار پور راہداری ،بھارت کا سروس فیس کی ش...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۷ شام ۳:۱۷ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) باباگرونانک کی 550ویں سالگرہ پر کرتار پور راہداری کھولنے کے معاملے پر  بھارت نے  مجوزہ معاہدے کا مسودہ پاکستان کو بھجوا دیا، ہٹ دھرمی برقرار رکھی اور 20 ڈالر سروس فیس تجویز کرنے کی شق معاہدے میں شامل کرنے سے انکار کردیا۔ بھارت نے مجوزہ معاہدے کا مسودہ گزشتہ ہفتے پاکستان کو ارسال کیا ، بھارت نے پاکستان کی بیشتر شرائط تو مان لیں لیکن 20 ڈالر سروس فیس کا مطالبہ شامل ماننے سے انکار کردیا اور ساتھ ہی فیس کا اطلاق نہ کرنے کی تجویز دے دی۔ کرتار پور راہداری منصوبے پر86فیصد کام مکمل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرتار پور راہداری منصوبے پر86فیصد کام مکم...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۰ دن ۱۰:۳۰ دن

لاہور ( 92 نیوز ) بھارت کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں وحشیانہ بربریت کے بر عکس پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں ، ان کوعبادت گاہوں تک  مکمل رسائی اور مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ، پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری منصوبے پر 86 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ منصوبہ ،قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے وژن ، اسلامی شعائر کا عکاس ہے۔ پاکستان امن کی سرزمین  اور کئی تہذیبوں کاگہوارہ ہے ۔ سکھ مذہب سمیت تمام اقلیتوں  کی عبادت گاہیں محفوظ  ہیں اور انہیں   مکمل مذہبی آزادی حاصل  ہے ۔ گوردوارہ دربار صاحب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرتار پور راہداری لاہور ‏ ‏92 نیوز سکھ یاتری

کرتار پور راہداری  پر اعلیٰ سطح مذاکرات ک...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۹ شام ۱۲:۵۹ شام

لاہور ( 92 نیوز) کرتار پور راہداری  پر اعلیٰ سطح مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا،  ذرائع کے مطابق پاکستان نے  یومیہ 5 ہزار سکھ یاتریوں کی آمد پر آمادگی ظاہر کر دی ہے ۔ کرتار پور راہداری  کے ذریعے پاکستان نے سکھ یاتریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق  مذاکرات کا وقت صبح 10 بجے ہے ،  جس میں پاکستانی وفد کی قیادت ترجمان دفتر خارجہ و ڈی جی ساؤتھ سارک ڈاکٹر فیصل کریں گے ۔ پاکستان اور بھارت کے مابین یہ اعلیٰ سطح مذاکرات کا تیسرا دور ہوگا، مذاکرات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم ‏ عمران خان ‏ حلف ‏ ایک سال مکمل ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏25 جولائی ‏ ‏2018 ‏ پاکستان تحریک انصاف ‏ ‏18 اگست ‏ وزیراعظم کا حلف ‏ خارجہ پالیسی ‏ کرتار پور راہداری ‏ بابا گرونانک ‏ سکھ برادری ‏ فاٹا ‏ خیبر پختونخواہ ‏ انضمام ‏ آئینی ترمیم بل ‏ خطِ غربت ‏ صحت انصاف کارڈ ‏ حکومتی کامیابی ‏ گرین پاکستان ‏ ‏10 ارب درخت ‏ کلین پاکستان مہم ‏ ایمنسٹی اسکیم ‏ ویزا پالیسی ‏ ویزا آن آرائیول ‏ محکمہ ڈاک ‏ کمیونیکیشن ‏

وزیراعظم عمران خان کو  عہدے کا حلف اٹھائے...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۵۴ شام ۶:۵۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) 25 جولائی 2018 کو پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی سمیٹی اور 18 اگست 2018 کو عمران خان نے وزیراعظم کا حلف اٹھایا جسے آج ایک سال مکمل ہو گیا۔ ایک سال میں خارجہ پالیسی میں فعالیت، امریکہ کے ساتھ  تعلقات میں بہتری موجوہ حکومت  کی بڑی کامیابی ہے۔ کرتار پور  راہداری میں پیش رفت کو عالمی سطح پرسراہا گیا ، پاکستان میں بابا گرونانک کی برسی پر منعقدہ تقریب میں مقامی اور بھارتی سکھوں سمیت پوری دنیا سے سکھ برادری نے شرکت کی۔ فاٹا  کے خیبر پختونخواہ میں انضمام  کے لیے آئینی ترمیم بل  کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرتار پور راہداری ‏ امریکا ‏ واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز محکمہ خارجہ ‏ مورگن اورٹیگس ‏

کرتار پور راہداری اچھا منصوبہ ہے،امریکا ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۵ دن ۱۱:۴۵ دن

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا نے بھی کرتار پور راہداری منصوبے کا خیر مقدم کر دیا ، کہا کہ کرتار پور راہداری اچھا منصوبہ ہے ۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس کہتی ہیں امریکا ایسے تمام اقدامات کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتا ہے، جن سے پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان رابطوں میں اضافہ ہو۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس کہتی ہیں پاکستان کا کرتارپور راہداری منصوبہ یقیناً ایک اچھی خبر ہے، امریکا ہر اس اقدام کی حمایت کرتا ہے جس سے پاکستان اور بھارت کے عوام قریب آئیں۔ مورگن اورٹیگس نے ایک سوال کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز