Tag Archives: کرتارپورراہداری منصوبہ

سدھو، کل، کرتارپورراہداری منصوبہ، افتتاحی تقریب، شرکت کرینگے، اسلام آباد ،92 نیوز

سدھو کل کرتارپورراہداری منصوبہ کی افتتاح...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۷:۲۲ شام ۷:۲۲ شام

اسلام آباد (92 نیوز) نوجوت سنگھ سدھو نے سینیٹر فیصل جاوید سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کل کرتارپورراہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت ملنے سے آگاہ کیا۔ فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور دربار صاحب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت مل چکی ہے، وہ کرتار پور راہداری سے تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کو افتتاحی تقریب سے خطاب کی خصوصی دعوت بھی دی جائے گی، وہ افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے تیار اور پرجوش ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

کرتارپورراہداری منصوبہ، بھارتی عدم دلچسپی، برطانوی میڈیا، پردہ چاک، لندن ، 92 نیوز

کرتارپورراہداری منصوبہ، بھارتی عدم دلچس...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۰۶ شام ۶:۰۶ شام

لندن (92 نیوز) کرتارپورراہداری منصوبے میں بھارت کی عدم دلچسپی کھل کر سامنے آگئی، برطانوی میڈیا ڈیرہ بابا نانک کمپلیکس کا احوال سامنے لے آیا، ضلع گورداسپور میں بنے کمپلیکس میں پانی بھر چکا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ضلع گورداسپور میں بنے کمپلیکس میں پانی بھر چکا ہے، کمپلیکس کے رجسٹریشن سنٹر، لنگر خانہ سمیت ہر مقام پر پانی جمع ہے۔ کرتارپورراہداری منصوبے کا افتتاح کل ہو رہا ہے لیکن بھارت کی جانب سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز