Tag Archives: کراچی

کراچی ‏ ہوا میں نمی ‏ ‏92 نیوز موسم

کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد تک پہ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۳:۵۰ شام ۳:۵۰ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں بادلوں کے ڈیرے ہیں لیکن گرمی ختم نہیں ہورہی، پارہ  35ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں بادل تو ہیں لیکن بارش نہیں ہورہی ، شہر  میں آج بھی گرمی ہے،ہوائیں بھی کم کم چل رہی ہیں ،  سمندر کنارے رہنے والے ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں سے بھی  محروم ہیں ، ہوا میں نمی کے تناسب ساٹھ فیصد ہونے کی وجہ سے پسینہ بھی آرہاہے۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کل مزید بادل شہرقائد کارخ کریں گے ، سمندری ہوائیں بھی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شہید ملت روڈ ‏ انڈر پاسز کراچی ‏ ‏92 نیوز

شہید ملت روڈ پر دو انڈر پاسز بنانے کا منصو...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۱۴ شام ۱:۱۴ شام

کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت کا ایک اور منصوبہ تعطل کا شکار ہونے کا خدشہ ہے ، شہید ملت روڈ  پر دو انڈر پاسز بنانے کا منصوبہ چار ماہ میں مکمل کرنے کا دعویٰ کھٹائی میں پڑ گیا،،فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث کام سست روی کا شکار ہوگیا۔ کراچی میں ٹریفک جام کے مسائل کو کسی حد تک کم کرنے کیلئے رواں سال مارچ میں شہید ملت روڈ  پر 80 کروڑ روپے کی لاگت سے بیک وقت دو انڈر پاسز  کی تعمیر کرنے کا کام شروع ہوا جسے 4 ماہ کی مدت میں  مکمل کیا جانا تھا مگر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جعلی اکاؤنٹس کیس فریال تالپور پروڈکشن آرڈر سندھ اسمبلی کراچی ‏ ‏92 نیوز

جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار فریال تالپور ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۲:۲۰ شام ۲:۲۰ شام

کراچی ( 92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار فریال تالپور پروڈکشن آرڈرز پر سندھ اسمبلی پہنچیں جہاں پھولوں کی پتیوں سے ان کا استقبال کیا گیا۔ فریال تالپور کی آمد پر اسپیکر آغاسراج درانی نے ارکان اسمبلی کے ہمراہ استقبال کیا ۔ فریال تالپور نے کہا کہ  وہ بے گناہ ہیں ، میرےلیےیہ جیل اور حالات نئےنہیں۔ اپنے خطاب میں فریال تالپور نے کہا کہ  پروڈکشن آرڈر پر پیش ہونے کا موقع ملا ہے ،  اسپیکر اور اپنے ایوان کےارکان کاشکریہ ادا کرتی ہوں، سندھی عورت کی حیثیت سےکہتی ہوں کہ کبھی گھبرانانہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز

لانڈھی ‏ لاش برآمد کراچی ‏ ‏92 نیوز

لانڈھی نالے سے 11روز قبل لا پتہ ہونے والے ن...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۰۲ شام ۱:۰۲ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے 11 دن پہلے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش لانڈھی میں نالے سے برآمد ہوگئی ۔ دوسری جانب سرجانی ٹاؤ ن سے 12 دن پہلے پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کی لاشیں گھر سےبرآمد ہوئیں ۔ پولیس کی ناقص تفتیش نوجوان کی جان لے گئی  ، شہریوں کے رکھوالے 11 دن تک نوجوان کی تلاش میں مکمل طور پر ناکام رہے ۔ لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں نالے سے ملنے والی لاش زمان ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والے نوجوان زبیر کی نکلی، جس کے لواحقین نے دوستوں پر قتل کا الزام … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسٹیٹ بینک نے 40 ہزار کے غیررجسٹرڈ پرائز ب...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۴ شام ۱۲:۵۴ شام

کراچی ( 92 نیوز) اسٹیٹ بینک نے 40 ہزار والے انعامی بانڈز پر بینکوں کو ہدایات جاری کردیں، غیر رجسٹرڈ پرانے40ہزار کے پرائز بانڈز کی فروخت24 جون سے روکنے کی ہدایت کردی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 40ہزار کے پرانے بانڈز31 مارچ 2020 کے بعد کیش ہونگے نہ ہی رجسٹرڈ کئے جائیں گے ۔ چالیس ہزار کے پرانے پرائز بانڈز کو 40ہزار پریمیم پرائز میں تبدیل کیا جاسکے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی گرمی کا زور ‏92 نیوز مون سون ‏ محکمہ موسمیات ‏ چلچلاتی دھوپ موسم ابر آلود ‏ گرمی کا راج ‏ موسم کا حال ‏

کراچی میں گرمی کا زور نہ ٹوٹ سکا

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۳:۵۲ شام ۳:۵۲ شام

کراچی ( 92 نیوز) ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے مگر کراچی میں گرمی کا زور نہ ٹوٹ سکا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے آخری ہفتے میں گرمی کی شدت میں کمی آئے گی ۔ کراچی میں کبھی چلچلاتی دھوپ، تو کبھی موسم ابر آلود  رہتا ہے لیکن گزشتہ ماہ سے گرمی کا راج ٹوٹ نہیں سکا  ، موسم کا حال بتانے والوں نے کراچی کیلئے اچھی خبر دے دی  اور زیادہ نہیں، صرف 2 دن کے انتظارکا کہہ دیا ، ان کا کہنا ہے کہ  26 جون سے موسم کے تیور بدل جائیں گے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نجی اسپتال ‏ عملے کی مبینہ غفلت ‏ دل کی مریضہ ‏ مریضہ دم توڑ گئی ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز دہلی کالونی ‏ اسپتال انتظامیہ ‏

نجی اسپتال عملے کی مبینہ غفلت سے دل کی مری...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۲:۴۴ شام ۲:۴۴ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں نجی اسپتال میں دل کی مریضہ دم توڑ گئی ، لواحقین نے اسپتال انتظامیہ پر ایمبولینس بروقت فراہم نہ کرنے کا الزام لگادیا ۔ کراچی میں نجی اسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت  اور بروقت ایمبولینس نہ ملنے پر مریضہ جان کی بازی ہارگئی ۔ دہلی کالونی میں دل کا دورہ پڑنے پر خاتون کو نجی اسپتال لایا گیا  جہاں ڈاکٹروں نے دوسرے اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا  لیکن تاخیر ہوجانے کے باعث خاتون زندہ نہ رہ سکی ،جس کیخلاف اہلخانہ سے اسپتال میں احتجاج کیا ۔ لواحقین کے مطابق … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لیاری ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز ماڑی پور روڈ ‏

لیاری میں پانی کی عدم فراہمی  ، اہل علاقہ ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۲ شام ۱۲:۵۲ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے لیاری میں  پانی کی عدم فراہمی  پر مکینوں کا صبر جواب دے گیا  ، ماڑی پور روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا ، ماڑی پور روڈ پر احتجاج  میں  خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک  تھی  ، ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں  لگ گئیں جب کہ احتجاج کے دوران گرمی کے باعث خاتون سمیت دو افراد بےہوش بھی ہوئے ۔ کراچی کے علاقہ لیاری میں  پانی کی قلت پر مکینوں کا صبر جواب دے گیا اور وہ سڑکوں پر آگئے ، احتجاج میں بچوں اور خواتین نے خالی بوتلیں اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ‏ دہشتگردی ‏ تین دہشتگرد ہلاک ‏ ‏92 نیوز خدا بخش گوٹھ ‏ پولیس مقابلے ‏ خودکش جیکٹ دستی بم ‏ ڈیٹونیٹر ‏

کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، تین ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۲ شام ۱۲:۴۲ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام  بنا دیا گیا ، خدا بخش گوٹھ میں پولیس مقابلے میں  تین دہشت گرد ہلاک  ہو گئے ۔ خودکش جیکٹ، دستی بم ، ڈیٹونیٹر اور بم بنانے کا سامان برآمد  کر لیا گیا۔ روشنیوں کے شہر میں اَمن دشمنوں کے عزائم ناکام  بنا دیے گئے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  کامیاب کارروائی کی اور 3 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگاکر منصوبہ خاک میں ملادیا ۔ ناردرن بائی پاس پر خدا بخش گوٹھ میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا ، اَمن دشمنوں سے فائرنگ کے تبادلے میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شہر قائد پانی نایاب کراچی ‏ ‏92 نیوز ‏ پانی زندگی ہے ‏ دھابیجی ‏ فراہمی آب ‏ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن ‏ واٹر بورڈ ‏

شہر قائد کے مکینوں کیلئے پانی نایاب ہونے ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۱ دن ۱۱:۱۱ دن

کراچی ( 92 نیوز ) شہر قائد کے باسیوں کے لیے پانی نایاب ہوتا جارہا ہے ، فراہمی آب کے لیےسسٹم بوسیدہ جبکہ بجلی کے بریک ڈاؤن مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔ پانی زندگی ہے اور یہ زندگی کراچی والوں چھنتی چلی جارہی ہے ،  دھابیجی فراہمی آب کا مرکز ہے جہاں کا پانی فراہمی کا سسٹم چالیس سال سے بھی پرانا ہے ، دس ماہ کے دوران دس بار لائن پھٹ چکی ہے  ، ہر مرتبہ اہلیان شہر کو پانی کی فراہمی معطل کر دی جاتی ہے ۔ ایک طرف شہرکو پانی کی فراہمی بند  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مصطفی کمال نیب کراچی ‏ ‏92 نیوز ‏ ساحل سمندر ‏ سابق ناظم ‏ ڈی جی ایس بی سی اے ‏ افتخار قائم خانی ‏ سرکاری زمین ‏ بندر بانٹ ‏ پاک سرزمین پارٹی ‏

مصطفی کمال کیخلاف بھی نیب کا گھیرا تنگ ہو...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۰۰ شام ۱:۰۰ شام

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں ساحل سمندر پر ساڑھے پانچ ہزار مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ پر نیب نے کراچی کے سابق ناظم مصطفی کمال  کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ، احتساب عدالت نے مصطفیٰ کمال، ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی سمیت 11 ملزمان کے خلاف ریفرنس سماعت کے لئے منظور کر لیا، نوٹسز بھی جاری کر دئیے  گئے۔ سرکاری زمین کی بندر بانٹ کے معاملے پر نیب کراچی ایکشن میں آگئی ، پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ اور سابق ناظم کراچی بھی رڈار میں آگئے  اور زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے الزام میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ‏ سورج ‏ موسم خوشگوار ‏ ‏92 نیوز ‏ محکمہ موسمیات

کراچی میں سورج کی حکمرانی ختم ، موسم خوشگ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۷ شام ۱۲:۴۷ شام

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں گزشتہ روز کی بارش کےبعد سورج کی حکمرانی ختم ہو گئی ، سمندری ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا  ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہریوں کو گرمی کااحساس نہیں ہوگا۔ کراچی میں سورج کی بے رحمی ختم ہوئی ، موسم کی انگڑائی اور بادل برسنے کے بعد موسم سہانا ہوگیا ۔ موسم بدلتے ہی سورج کی حکمرانی کا بھی خاتمہ ہوا اور لبوں پر ابر کرم برسنے کی دعائیں بھی پوری ہوئیں ، برکھا رت نے کراچی والوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں ۔ گرمی سے چھٹکارا نصیب ہوا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پولیس افسران ‏ جرائم کے خاتمے ‏ انصاف کی فراہمی ‏ آئی جی سندھ ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز ‏ سینٹرل پولیس آفس ‏ کرکٹ کی اصلاح ‏

پولیس افسران جرائم کے خاتمے ، انصاف کی فر...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۳:۲۱ شام ۳:۲۱ شام

کراچی ( 92 نیوز ) آئی ج سندھ  نے پولیس افسران کو جرائم کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی کے لئے کام کرنے کی ہدایت دیدی ۔ سینٹرل پولیس آفس میں آئی سندھ نے نئے 31 ترقی پانے والے افسران سے خطاب میں کہا کہ ہمیں ایسے کام کرنے چاہئے کہ ہمارے جانے کے بعد بھی یاد رکھا جائے ہمیں اپنے ساتھ ساتھ دوسرے کے لیے بھی سوچنا چاہیے ۔ آئی جی سندھ نے نئے افسران کو سمجھانے کےلئے کرکٹ کی اصلاح بھی استعمال کی،افسران کو کرکٹ کی مثال دیتے ہوئےکہاکہ  وقت محدود ہے اور کام زیادہ ہے ۔ آئی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ‏ ڈاکٹرز کی غفلت ‏ ‏92 نیوز ناگن چورنگی ‏ نجی اسپتال ‏ غلط انجکشن ‏

کراچی میں ڈاکٹرز کی غفلت سے ایک اور شہری ج...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۰ دن ۱۱:۱۰ دن

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ڈاکٹرز کی غفلت سے ایک اور شہری جان کی بازی ہارگیا ،  گزشتہ روز ناگن چورنگی کے قريب واقع نجی اسپتال ميں غلط انجکشن لگنے کے باعث عرفان نامی شخص جاں بحق ہوا۔ کراچی میں ڈاکٹرز کی غفلت کے ایک کے بعد ایک واقعات سامنے آرہے ہیں جب کہ شہری زندگیوں سے محروم ہونے لگے ہیں ۔  ناگن چورنگی کے نجی اسپتال میں منگل کی شب ڈاکٹر کی مبینہ غفلت  35 سالہ عرفان قادری کی زندگی کا چراغ گل کرگئی۔ اہلخانہ نے دعویٰ کیا کہ عرفان کو فوڈ  پوائزننگ کی شکایت پر اسپتال لایا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ‏ ‏92 نیوز پولیس اہلکار‏ ٹارگٹ کلنگ ‏ دہشت گرد سلیپر سیلز ‏ شہر قائد ‏ پولیس ‏

پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ بڑھنے لگی

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۷ دن ۱۰:۵۷ دن

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ بڑھنے لگی  ہے ، دہشت گردوں کے سلیپر سیلز حرکت میں آنا شروع ہوگئے  ، چھ ماہ میں دہشت گردی کے 9 واقعات میں 10 پولیس اہلکار قتل ہوچکے ہیں۔ شہر قائد میں چھ ماہ  کے دوران  پولیس  کے 10 اہلکار  دہشتگردوں کی گولیوں کا نشانہ بنے ، مگر پولیس اور تحقیقاتی  اداروں کے ہاتھ صرف 3 اہلکاروں کے قاتلوں  تک ہی پہنچ سکے۔ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف کوئی خاطر خواہ  اقدامات نہ کرنے کے باعث دہشتگردوں نے رواں ماہ ایک بار پھر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز