Tag Archives: کراچی کنگز

پی ایس ایل فور

پی ایس ایل فور ، پشاور زلمی نے کراچی کنگز ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۰ دن ۱۲:۳۰ دن

شارجہ ( 92 نیوز) پی ایس ایل فور کا دوسرا مرحلہ شارجہ میں جاری ہے جہاں  پشاور زلمی نے اپنے تیسرےمیچ میں  کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دیدی۔ پی ایس ایل فور کے دوسرے مرحلے کا دوسرا میچ پشاور زلمی کے نام ،،،شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے یکطرفہ  مقابلے میں  کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست  دیدی کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ،اوپنر کامران اکمل بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے  ۔ اسکندررضا نےایک ہی اوور میں  عمر امین اور میڈسن کو آؤٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس ایل فور

پی ایس ایل فور ، پشاور زلمی اور کراچی کنگز...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۶ دن ۱۱:۰۶ دن

شارجہ ( 92 نیوز ) پی ایس ایل فور  کے دوسرے مرحلے کے دوسرے میچ میں  پشاور زلمی  آج کراچی کنگز سے ٹکرائے گی پاکستان  سپر لیگ کا میلہ  دبئی سے شارجہ منتقل ہو گیا ہے، آج ایونٹ میں  ایک میچ شیڈول ہے جس میں  پشاور زلمی اورکراچی کنگز  کی ٹیمیں زور آزمائیں گی ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم  میں کھیلا جائے گا، پشاور زلمی اور کراچی کنگز نے ایونٹ میں دو،دو میچز کھیلے ہیں۔ دونوں ٹیموں نے ایک ،ایک کامیابی حاصل کی ہے، کراچی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچواں اور پشاور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

محمد حفیظ

محمد حفیظ اینجری کے باعث پی ایس ایل فور سے...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۹ دن ۱۰:۳۹ دن

دبئی ( 92 نیوز) لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگ گیا، کپتان محمد حفیظ زخمی ہو کر پی ایس ایل فور سے باہر ہو گئے ۔ حفیظ کے بعد اے بی ڈویلیئرز  لاہور قلندرز کی ٹیم کی قیادت کریں گے ،  محمد حفیظ کراچی کنگز کے خلاف کیچ لیتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے حفیظ کو ہاتھ کی سرجری کا مشورہ دیا ہے ، جس کے بعد  لاہور قلندرز کے کپتان  پی ایس ایل فور کے باقی میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے ۔ لاہور قلندرز پی ایس ایل فور میں  اب تک تین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس ایل لاہور قلندرز کراچی کنگز لیونگ اسٹون بابر اعظم

پی ایس ایل فور ، لاہور قلندرز نے کراچی کنگ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۷:۱۳ دن ۷:۱۳ دن

 دبئی (92 نیوز) پی ایس ایل فور میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دے دی۔ 139 رنز کے ہدف میں کراچی کی ٹیم 116رنز بنا سکی۔ پی ایس ایل فور میں لاہور قلندرز کی پہلی جیت ہوئی۔ حفیظ الیون نے  کراچی کنگز کو 22 رنز  سے دھول چٹا دی۔ کراچی کنگز کی مضبوط بیٹنگ لائن لاہور قلندرز کے باؤلرز کے سامنے گھٹنے ٹیک گئی اور پوری ٹیم 116رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پہلے میچ میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے لیونگ اسٹون اور بابر اعظم کا بلا نہ چل سکا۔ بابر اعظم 28 اور لیونگ اسٹون … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس ایل ، لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز

پی ایس ایل ، لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کو...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۵۹ شام ۸:۵۹ شام

دبئی ( ویب ڈیسک ) پی ایس ایل کا رنگا رنگ ایونٹ دبئی میں جاری ہے جہاں پانچویں میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز مقابل ہیں ۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے  کھیلنے کی دعوت دی ، لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے ۔ لاہور قلندرز کے اوپنر کی جانب سے اچھا آغا زفراہم کیا گیا ، دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 8اوورز میں 64 رنز بنائے ۔ فخر زمان نے محتاط جبکہ سہیل اختر نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا ۔ آٹھویں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ زلمی کراچی کنگز کینسر گلیڈی ایٹرز ملتان کے سلطانز

پی ایس ایل فور ، کراچی کنگز نے ملتان سلطان...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۱۵ شام ۸:۱۵ شام

 دبئی (92 نیوز) دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا پی ایس ایل فور کا دوسرا میچ کراچی کنگز کے نام رہا۔ کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو سات رنز سے شکست دیدی۔ شعیب ملک کا لاٹھی چارج ،شاہد آفریدی اور آندرے رسل جیسے بڑے نام بھی ملتان سلطان کی کشتی کنارے نہ لگا سکے۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم  نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز بابراعظم اور لیونگ سٹون نے 157 رنز کی شاندار ریکارڈ ساز  پارٹنر شپ بنائی۔ لیونگ سٹون نے 43 گیندوں پر چھ چھکوں اور چھ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز