Tag Archives: کانسٹیبل


لاہور ، حوالات ، کانسٹیبل ، فائرنگ ، ملزم ، زخمی

لاہور میں حوالات میں کانسٹیبل کی فائرنگ س...

08 اگست, 2020 9:39 شام 9:39 شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور میں حوالات میں کانسٹیبل کی فائرنگ سے ملزم زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ چوہنگ پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل وارث نے ملزم ذیشان کو بار بار سگریٹ مانگنے پر گولی مار کر زخمی کیا۔ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اہلکار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اہلکار وارث پولیس اسٹیشن میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کو بجلی چوری کیس میں گرفتارکرکے حوالات میں بند کیا گیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز