Tag Archives: کامیاب

جے یو آئی ف ، پلان بی ، کامیاب ، حکمت ، عملی تیار

جے یو آئی ف کی پلان بی کو کامیاب بنانے کے ل...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۸ شام ۳:۵۸ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) جے یو آئی ف نے پلان بی کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی۔ مولانا فضل الرحمٰن دھرنے کے تمام مقامات کا دورہ کرینگے۔ سربراہ جے یو آئی ف آج نوشہرہ اور مالاکنڈ پہنچیں گے۔ جیکب آباد، نوشہرہ، گھوٹکی اور دیگر مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔ کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، بنوں، روہڑی، خضدار، کندھ کوٹ میں بھی احتجاج کیا گیا۔ ادھر ملک کی اہم شاہراہیں بند ہیں۔ کارکنوں نے سڑکوں پر نماز جمعہ کی ادائیگی کی۔ کندھ کوٹ میں چاروں صوبوں کو ملانے والی اہم شاہراہ انڈس ہائی وے بلاک کر دی گئی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاک بحریہ ، زمین ، سمندر ، نشانہ ، میزائل ، کامیاب ، تجربہ

پاک بحریہ کا زمین سے سمندر میں نشانہ بنان...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۶ شام ۸:۱۶ شام

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ نے زمین سے سمندر میں نشانہ بنانے والے میزائل ‘ ضرب’ کا کامیاب تجربہ کیا ۔ پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل تجربہ تربیتی مشق کا حصہ تھا ۔ ساحلی علاقے سے داغے گئے میزائل نے طے شدہ مدار پر سفر کرتے ہوئے کامیابی سے سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بطور مہمان خصوصی مشق کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے نیول چیف نے پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں پر بھر پور اطمینان کا اظہار کیا۔ نیول چیف نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم ، مشن کشمیر، کامیاب ، فردوس عاشق ، ٹویٹ، اسلام آباد، 92 نیوز

وزیراعظم مشن کشمیر میں کامیاب ہوئے، فردو...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۰ شام ۱۱:۰۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم مشن کشمیر میں کامیاب ہوئے، ان کی تقریر کو دنیا میں پذیرائی ملنا اس بات کا ثبوت ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان نے مظلوموں کا مقدمہ پوری قوت کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے فورم پر رکھا۔ اب عالمی ضمیر کا امتحان ہے کہ وہ تاریخ کے کس رخ کھڑا ہوتا ہے، مہذب دنیا مظلوموں کا ساتھ دیتی ہے یا کاروبار کو انسانیت پر فوقیت دیتی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

میئر ، کراچی ، مشیر ، پارکس ، لیاقت قائم خانی ، گھر ، تجوری

لیاقت قائم خانی تحقیقاتی اداروں کو چکما د...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۲۷ شام ۶:۲۷ شام

 کراچی (92 نیوز) مالی سے مالامال ہونے والے لیاقت قائم خانی تحقیقاتی اداروں کو چکما دینے میں کامیاب ہو گئے۔ ملزم کے گھر پر موجود دوسرا لاکر خالی نکلا۔ سات گھنٹوں بعد لاکر کھلا تو چند فائلوں کے سوا کچھ ہاتھ نہ آیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے اہلخانہ تجوری سے قیمتی سامان اور مال محفوظ مقام پر منتقل کر چکے تھے۔ ادھر گھر سے اہم دستاویزات کی برآمدگی پر چھ فرنٹ مینوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کے ساتھ نیب نے پارکس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔ اکتیس پارکس میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ب...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۰ شام ۱۲:۳۰ شام

راولپنڈی (92 نیوز) ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا ایک اور سنگ میل طے کر لیا گیا۔ پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بیلسٹک میزائل مختلف قسم کے وارہیڈز کو 290 کلومیٹر سے زائد فاصلے تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چیفس آف جوائنٹ اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے میزائل تجربہ کرنے والی ٹیم کومبارکباد دی ہے۔ صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹیم کو سراہا اور بڑی کامیابی پر قوم کومبارکباد دی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم عمران خان کامیاب دورہ امریکا اطمینان اظہار

وزیراعظم عمران خان کا کامیاب دورہ امریکا ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۳۵ شام ۷:۳۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کامیاب دورہ امریکا پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں وزیراعظم کے دورہ امریکہ میں پیشرفت کا جائزہ لایا گیا ۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی ، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور علی زیدی ، زلفی بخاری اور دیگرحکام شریک ہوئے ۔ وزیراعظم نے اپنے کامیاب دورہ امریکہ پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے  پاک امریکہ تعلقات اور قیام امن کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جنگ کامیاب عورت ڈراؤنی سوچ اداکارہ ماہرہ خان

ہماری جنگ کامیاب عورت کو ڈراؤنی سوچ سمجھن...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۹ شام ۱۱:۵۹ شام

 کراچی (92 نیوز) فردوس جمال کی تنقید پر خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا ہماری جنگ کامیاب عورت کو ڈراؤنی سوچ سمجھنے والوں کے خلاف ہے۔ نفرت سے بھرپور دنیا میں ہمیں محبت کا انتخاب کرنا چاہئے۔ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر سینئر اداکار فردوس جمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہم حال ہیں، ہم جو کرتے ہیں اور جیسے کرتے ہیں وہ ہمارا مستقبل ہے۔ انھوں نے ساتھ دینے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ بطور فنکارہ انھیں اپنی انڈسٹری پر فخر ہے۔ اس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان کامیاب خارجہ پالیسی افغان طالبان تیار

پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی، افغان طا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۷ شام ۱۲:۲۷ شام

 لندن (92 نیوز) پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی پر افغان طالبان بھی پاکستان آنے پر تیار ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوھا میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ رسمی طور پر پاکستان کی طرف سے دعوت موصول ہونے پر وہاں جائیں گے۔ افغان امن عمل سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ بیرونی قوتوں سے مذاکرات میں کامیابی کے بعد افغان حکومت سمیت دیگر افغان فریقین سے بھی ملاقات کی جائے گی۔ افغانستان میں 18 سال سے زائد عرصے سے جاری طویل جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات کامیاب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کامیا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۹ شام ۱۲:۰۹ شام

 واشنگٹن (92 نیوز) پاک امریکا تعلقات میں پیش رفت کا آغاز ہو گیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے مابین مذاکرات کو کامیاب قرار دے دیا۔ اپنی پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کے مابین مثبت اور کامیاب مذاکرات ہوئے جس کے بعد اب پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں پیشرفت کا وقت آ گیا ہے۔ مارگن اورٹیگس نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ افغانستان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرے۔ امریکہ نے دہشت گردی کےخلاف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز