Tag Archives: ژالہ باری

میکسیکو گوآڈالاہارا ‏ ژالہ باری ‏92 نیوز

میکسیکو کے شہر گوآڈالاہارا میں غیر متوق...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱:۱۹ شام ۱:۱۹ شام

میکسیکو ( 92 نیوز) میکسیکو کے شہر گوآڈالاہارا  میں غیر متوقع  ژالہ باری نے  دیکھنے والوں کو حیران  کردیا،سڑکوں پر کئی کئی فٹ برف جمع ہوگئی ۔دو سو سے زائد گھروں اور درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ میکسیکو کے گنجان آباد شہر گواڈالاہارا کو طوفان بادوباراں نے  اپنی لپیٹ میں لے لیا، اس دوران ہونے والی غیرمتوقع ژالہ باری نے سب کو حیران کرڈالا، متعدد مقامات پر پانچ فٹ سے زائد اولے پڑے۔ برف کے گولوں کا سیلابی ریلہ درجنوں گاڑیوں کو بھی بہا لے گیا، ہولناک طوفان سے دو سو عمارتوں کو نقصان پہنچا جب کہ متعدد درخت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فیصل آباد موسلا دھار بارش ژالہ باری چاندی سفید لبادہ ٹھنڈی ہواوں

فیصل آباد ، شہر اور گردونواح میں موسلادھ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۴:۱۳ شام ۴:۱۳ شام

 فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد ریکارڈ ژالہ باری ہوئی۔ آسمان سے چاندی برسی تو ہر کوئی سفید حسن کے سحر میں کھو گیا۔ فیصل آباد میں  ژالہ باری ہوئی تو سڑکوں نے چاندی کا سفید لبادہ اوڑھ لیا۔ برستی برف کے گالے جب زمین پر بکھرے پتوں کے سنگ ہوئے تو منظر سہانا ہو گیا ، ہر کوئی دیوانہ ہو گیا۔ صبح سے ہی ٹھنڈی ہواوں اور گھٹاوں کا راج تھا ،وقفے وقفے سے کہیں مدھم تو کہیں بارش ہوئی موسلا دھار۔ شہریوں نے حسین مناظر کو کیمروں میں محفوظ کر لیا۔ موسم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب

پنجاب کے مختلف شہروں میں رات بھر بارش برس...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۳ دن ۱۰:۳۳ دن

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب کے کئی شہروں میں رات بھر بارش نے رنگ جمایا،لاہور میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ صبح ہوتے ہی ہرطرف دھند کی چادر تن گئی ،حد نگاہ کم ہونے پر قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ رات کو طوفانی بارش اور ژالہ باری نےرنگ جمایا تو صبح ہوتے ہی دھندنے ڈیرے ڈال لیے، قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ مری اور شمالی علاقہ جات میں برفباری کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ پتوکی،اوکاڑہ،ساہیوال،میاں چنوں،بہاولپور،صادق آباد میں شدید دھند رہی  جس کے باعث ملتان خانیوال موٹروے کو بند کرنا پڑا۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز