Tag Archives: ڈیل

اسلام آباد ، وزیر ریلوے ، شیخ رشید ، ڈیل ، ڈھیل ، عدالت ، پارٹیوں ، عزت

ڈیل ہوئی ہے اور نہ ہی ڈھیل ، شیخ رشید

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۱ دن ۱۰:۱۱ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ڈیل ہوئی ہے اور نہ ہی ڈھیل ہوئی ہے۔ عدالت نے دونوں پارٹیوں کی عزت کو بحال رکھا ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کی راولپنڈی ریلوے اسٹیشن آمد ہوئی۔ شیخ رشید نے اسٹیم سفاری اسپیشل ٹرین کا افتتاح کر دیا ۔ سفاری تھیم اسٹیم انجن ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا آصف زرداری کے 5 کیسز ہیں۔ خورشید شاہ اور حمزہ شہباز کو چھوڑ کر پلی بارگیننگ کی شروعات ہو گئی ہیں۔ نہ ڈیل ہوئی ہے اور نہ ڈھیل ہوئی ہے۔ عدالت نے دونوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

برطانوی وزیراعظم کو بڑا دھچکا، ضروری قان...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۷ دن ۹:۴۷ دن

 لندن (92 نیوز) برطانوی وزیراعظم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ پارلیمان نے ضروری قانون سازی تک بریگزٹ ڈیل مؤخر کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔ بریگزٹ معاملے پر برطانوی حکومت کو ایوان میں ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ کے معاملے پر ووٹنگ ہوئی جسے ایوان نے مسترد کر دیا۔ بریگزٹ کے حق میں 332 اور مخالفت میں 306 ووٹ پڑے۔ پارلیمنٹ میں اگر ترمیم منظور کر لی جاتی تو نئی ڈیل کی منظوری قانون سازی کے ذریعے کی جاتی لیکن بریگزٹ ڈیل اب مزید تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ اس شکست … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان نئی بری...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۴۲ شام ۸:۴۲ شام

 لندن (92 نیوز) یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان نئی بریگزٹ ڈیل پر اتفاق ہو گیا۔ حتمی منظوری برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ دے گی۔ یورپی کمیشن کے صدر جین کلوڈ جنکر نے معاہدہ طے پا جانے کا اعلان کر دیا۔  ٹویٹ کے ذریعے جنکر نے کہا کہ جہاں ارادہ ہو، وہاں ڈیل ہو ہی جاتی ہے۔ انہوں نے معاہدے کو متوازن اور منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ مسائل کے حل کیلئے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ہمارا عظیم نیا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اب پارلیمنٹ کو چاہئیے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف ، بیرون ملک ، منتقل ، بہتر ، مریم اورنگزیب

وزیراعظم کو این آر او ملے گا نہ ڈیل اور نہ ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۵ شام ۸:۲۵ شام

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا وزیراعظم کو نہ این آر او ملے گا ، نہ ڈیل اور نہ ہی ڈھیل ملے گی۔ یہ لوگ اتنے نالائق ہیں کہ اپنا ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کر سکے۔ مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب نے وزیراعظم نوازشریف کے یوتھ پروگرام پر نئی تختی لگا کر ایک دفعہ پھر اپنے پچھلے تمام جھوٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ عمران صاحب آپ اتنے نالائق ہیں کہ آپ کو نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں کے نام اور تختیاں بدلنے میں بھی 14 مہینے لگے۔ ترجمان ن لیگ مریم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

احتساب ، ڈیل ، شہر ، بند ، فواد چودھری

احتساب پر ڈیل ہو گی نہ کوئی شہر بند ہوگا ، ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۴ شام ۳:۲۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا احتساب پر ڈیل ہو گی نہ کوئی شہر بند ہو گا۔ مدرسے کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ کیا کہ مدرسے کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق چلیں تو کوئی اعتراض نہیں ۔ حکومت مذاکرات بھی کرے گی ۔ فضل الرحمنٰ کے احتجاج کے حوالے سے پالیسی واضع ہے احتجاج سیاسی حق ہے اگر آئین اور سپریم کوٹ کے فیصلوں کے مطابق چلیں تو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف، ڈیل، سینئر، تجزیہ کار، عارف نظامی

نواز شریف کی 70سے 80 فیصد ڈیل ہو چکی ہے، سین...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۹:۱۶ شام ۹:۱۶ شام

لاہور (92 نیوز) سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کی 70سے 80 فیصد ڈیل ہو چکی ہے اور وزیراعظم عمران خان شاید قومی مفاد میں ڈیل کر لیں۔ پروگرام ہو کیا رہا ہے؟ میں اُن کا کہنا تھا کہ قطر پاکستان میں10سے 12ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا۔ عارف نظامی نے کہا کہ نواز شریف کو جرمانے کی صورت میں رقم دینا پڑے گی، نواز اور مریم کے بیرون ملک جانے کا امکان ہے جبکہ شہباز اور حمزہ پاکستان میں رہیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز

برطانوی پارلیمنٹ میں وزیراعظم کی بریگزٹ ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۷ دن ۱۲:۳۷ دن

لندن ( 92 نیوز) برطانوی پارلیمنٹ میں وزیراعظم ٹریزامے کی بریگزٹ ڈیل پر ووٹنگ 15 جنوری کو ہوگی۔ برطانوی میڈیانے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  بریگزٹ پر ووٹنگ کیلئے 15 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ڈیل پر رائے شماری گزشتہ سال دسمبر میں  ہونا تھی جسے وزیر اعظم ٹریزا مے نے شکست کے پیش نظر ملتوی کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر  پارلیمنٹ میں یہ ڈیل مسترد کردی گئی توبرطانیہ  گمنام راہوں پر نکل پڑے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز